1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صیہونیوں پر فتح ایمان اور جہاد کا نتیجہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏3 فروری 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صیہونیوں پر فتح ایمان اور جہاد کا نتیجہ
    [​IMG]

    فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صیہونی حکومت کی فوج پر غزہ کے لوگوں کی کامیابی کے عظیم واقعے کو ایمان اور جہاد کا نتیجہ قرار دیا ۔

    رہبر انقلاب اسلامی نے اسی ملاقات میں غزہ میں صیہونی حکومت پر حماس کی کامیابی کی ایک بار پھر مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا کہ غزہ کے لوگوں اور حماس نے ہم سب کا سربلند کیا ہے اور صبر اور اپنی مزاحمت سے اس عظیم اور بہت سخت امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

    آپ نے فرمایا کہ :


    حماس کو چاہئے کہ تمام امکانات اور حالات حتی جنگ دوبارہ شروع ہونے کے امکان کے لئے بھی ہوشیاری اور تدبیر کے ساتھ مکمل طور پر تیار رہے۔

    دریں اثناصیہونی حکومت کی جیلوں سمیت استبدادی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کے ایک گروپ نے بھی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔اس ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی اور صیہونی حکومت کے موجودہ حالات کا بیس سال پہلے کے حالات سے موازنہ کرتے ہوئے فرمایا کہ تسلط پسند طاقتیں جو خود کو کچھ عرصہ پہلے تک انتہائی طاقتور سمجھ رہی تھیں اب کمزوری اور زوال کا احساس کررہی ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ جیسا کہ خداوند نے لبنانی اور فلسطینی مجاہدین کی مزاحمت اور صبر میں اضافہ فرمایا اور وہ جنوبی لبنان اور غزہ میں کامیاب ہوئے دیگر مجاہدین بھی انشاء اللہ کامیاب ہوں گے ۔


    بشکریہ: اسلامی جمہوریہ ایران
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26

اس صفحے کو مشتہر کریں