اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہےاسلام علیکم ؛میری یہ لڑی ؛صندل یا چندن ؛پر ہے جس میں قدرت نے بہترین خوشبو رکھی ہے اور اسکی خوشبو سے دنیا معطر ہو رہی ہے۔امید ہے آپ پسند فرمائیں گے۔صندل یا چندن ایکخوشبو دار لکڑی کا نام ہےیہ لکڑی صف اول کی خوشبو ردار ہے۔اس لکڑی کی خوشبو کبھی ختم نہیں ہوتی ۔پیلے رنگ کی لکڑی سے مسلمان تسبیاں بناتے ہیں تاکہ ان پر ورد کرنے کے ساتھ ساتھ خوشبو سے بھی معطر ہوں۔ اور اس درخت کے تیل سے عطر اور خوشبودار تیل تیار کیے جاتے ہیں۔ صندل کے درخت درمیانے سائز کے ہوتے ہیں۔یہ درخت بھارت آسٹریلیا ،نیپال،بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پائے جاتے ہیں۔
اوپر صندل کے پھول پھل اور سوکھی لکڑی اور برادہ آپ نے دیکھا جو کہ سب اپنے اندر بہترین نہ ختم ہونے والی خوشبو رکھتے ہیں ۔ نیچے صندل سے تیار ہونے والی مختلف مصنوعات ہیں۔عطر۔کریم۔چہرے کی تازگی کے لئے۔وغیرہ
بہت خوب معلومات پاکستانی جی! بہت شکریہ صندل سے شربت بھی تیار کیا جاتا ہے جو طبی نقطہ نظر سے بہت مفید ہے۔ شرب صندل دل کی دھڑکن ، گھبراہٹ ، معدہ و جگر کی گرمی کو تسکین دیتا ہے۔