1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صدام حسین کی پھانسی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏1 جنوری 2007۔

?

صدام حسین کی پھانسی سے عراق کے حالات پر کیا اثر پڑے گا ؟

  1. حالات بہتر ہوں گے

    0 ووٹ
    0.0%
  2. حالات مزید خراب ہوں گے

    0 ووٹ
    0.0%
  3. حالات پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا

    0 ووٹ
    0.0%
  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے موت سے ڈر نہیں لگتا: صدام حسین

    عراقی حکومت کی جانب سے صدام حسین کو دی جانے والی پھانسی کی سرکاری فلم کے علاوہ کسی کے ذاتی موبائل فون پر بنائی جانے والی ویڈیو میں صدام حسین کو پھانسی دیئے جانے کے چند منٹ پہلے کے ماحول کو فلمایا گیا ہے۔

    صدام حسین جس وقت پھانسی کے تختہ پر کھڑے تھے تو وہاں موجود ایک شخص نے مقتدی الصدر کےحق میں نعرے لگائے اور صدام کو جنہم رسید ہونے کا طعنہ دیا۔تختہ دار پر کھڑے صدام حسین نے طعنوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ

    ’ کیا تم اس کو بہادری سمجھتے ہو!‘

    عدالت کی جانب سے پھانسی دیئے جانے کے عمل کی نگرانی کرنے والے جج منیر حداد نے بتایا کہ جب صدام حسین کو پھانسی دیئے جانے سے چند منٹ پہلے ایک گارڈ نے کہا کہ کیا ان کو موت سے ڈر لگتا ہے تو صدام حسین نے جواب دیا کہ انہوں نے ساری زندگی کافروں سے لڑنے میں گزاری ہے اور انہیں موت سے ڈر نہیں لگتا۔

    جاری کی گئی ویڈیو میں صدام حسین کی پھانسی کے بعدان کی لاش بھی دکھائی گئی ہے۔

    ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ کیا ویڈیو کے جاری کرنے میں عراقی حکومت کی رضامندی بھی شامل تھی یا نہیں۔

    تِختہ دار پر صدام حسین آیات پڑھنا شروع کرتے ہیں اور اس موقع پر صدام حسین کے پیروں کے نیچے سے تختہ ہٹ جاتا ہے اور ان کا جسم رسی سے جھولنے لگتا ہے۔ وہاں موجود لوگوں میں سے پھر ایک آواز آتی ہے’جابر گر گیا، لعنت ہو۔‘

    مذکورہ ویڈیو کو دیکھنے سے یہ تاثر ابھرتا ہے جیسے صدام حسین کو پھانسی دیئے جانے کے موقع پر موجود بعض افراد کے دلوں میں انتقام کی آگ جل رہی تھی جس کا اظہار صدام حسین اور ان افراد کے درمیان فقرے بازی کی شکل میں ہوا۔

    تاہم عراقی صدر کے ترجمان حیوا عثمان نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھانسی کا پورا عمل انصاف کے تقاضوں کے مطابق کیا گیا۔ انہوں نے بی بی سی کے پروگرام ’نیوز آور‘ کو بتایا کہ طعنے وہاں کھڑے ایک شخص نے دیئے تھے: ’ہمیں بالکل نہیں معلوم کہ صدام پر کون چلاّ رہا تھا یا وہ کس کو برابھلا کہہ رہے تھے، لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ کوئی حکومتی اہلکار تھا۔‘

    بغداد میں نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلم سے صدام حسین کے حامیوں اور مخالفین میں خلیج اور بڑھ جائے گی۔

    پھانسی کی جو فلم سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی تھی اس میں کسی طرح کی آواز نہیں تھی اور منظر سے لگ رہا تھا کہ پھانسی دینے والے اہلکار صدام حسین کو پروقار طریقے سے تختۂ دار تک لا رہے ہیں۔
     
  2. ساتھی
    آف لائن

    ساتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جس دھج سے کوئی مقتل ميں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے
    يہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کوئی بات نہيں
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صدام حسین کے پاس شہادت کا موقع بھی موجود تھا اگر 3 سال قبل جب امریکی فوجوں نے عراق پر حملہ کیا تھا تو وہ ان سے لڑتے لڑتے گولی کھا کر شہید ہو جاتا ۔ وہ موت اسکی پھانسی والی موت سے کہیں زیادہ باعزت ہوتی۔
     
  4. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    صدام حسین ذاتی طور پر جتنا برا انسان بھی ہو لیکن،اسے نہایت نا جائز طریقے سے قتل کیا گیا ہے ،وہ بلا شبہ شہید ہے
    اللہ اسے اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اسکی مغفرت فرمائے (آمین)
    :
    قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
    اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    قربان جائیں آپکے جذبات کے حضرت صاحب !
    اور قربان جائیں آپ کے علمی تبحّر پر !!

    شہادت کی تصدیقی مہر تو ہم سادہ لوح مسلمانوں نے جیب میں رکھی ہوتی ہے
    جسے چاہے لگا کر “شہید“ بنا دیں۔

    میری گذارش ہے کہ ایسے نازک معاملات پر رائے زنی سے گریز ہی بہتر ہوتا ہے۔
    اللہ تعالی بہتر جانتا ہے کہ کوئی کس درجے پر ہے۔
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    محترم فیصل سادات بھائی !!
    آپ کافی جذباتی لگتے ہیں۔
    گو مرے ہوئے مسلمان کی ذاتی برائی نہیں کرنا چاہیئے۔ لیکن معاشرتی برائی ہمیشہ بیان کی جاتی ہے اور تاریخ کی کتابیں ایسے ہزارہا مسلمان رہنماؤں کی داستانوں سے بھری پڑی ہیں جس میں انہوں نے دیگر مسلمانوں کو کسی نہ کسی صورت گزند یا نقصان پہنچایا۔
    میرے بھائی وہ ذاتی طور پر برا تھا یا نہیں ہمیں اس سے کیا لینا دینا۔
    لیکن کیا ہزارہا معصوم مسلمانوں کو قتل کرنا اجرِ عظیم کا کام ہے ؟؟ انقلابِ ایران کے بعد محض امریکہ کے کہنے پر ان سے جنگ کر کے 10 لاکھ مسلمانوں کی موت کا سبب کون تھا ؟ کرد مسلمان بستی کے 5 ہزار صرف ایک ہی بار اور دیگر کرد علاقوں کو ملا کر کم و بیش 20 ہزار کرد مسلمانوں کا قتل کس کی گردن پر ہے ؟؟
    صدام اپنی زندگی میں دہشت و بربریت کا دوسرا نام تھا۔ اور وہ بھی صرف مسلمانوں کے لیے۔ اسے امریکہ نے خلیج میں ایک اہم مہرے کے طور پر استعمال کیا اور وہ استعمال ہوتا رہا۔ آج امریکہ فوج پورے خلیج میں اگر دندناتی پھر رہی ہے تو یہ صدام حسین کا بویا ہوا بیج ہے۔
    ابھی 3 سال پہلے جب امریکی فوج نے عراق پر حملہ کیا تھا تو صدام ایک بہادر جرنیل کی طرح امریکہ فوجوں سے لڑتے لڑتے سینے پر گولی کھا کر کیوں نہ مرا ؟؟ صرف اس لیے کہ اسے امید تھی کہ شاید کسی نہ کسی طور بچ جاؤں۔

    ہاں یہ دعا ضرور کریں کہ اللہ تعالی اسکے گناہ معاف فرما کر دے۔ آمین

    باقی نعیم بھائی کی بات درست ہے کہ ہم کون ہوتے ہیں کسی کی شہادت کا فیصلہ کرنے والے ؟ ایک ظالم اپنے جرائم کی پاداش میں پھانسی چڑھے اور ہم اسے شہید کا لقب دے دیں ؟ یہی تو ہمارے مسلمانوں‌کی بدقسمتی ہے کہ نیکی اور بدی کی تمیز ہمارے اندر سے ختم ہو گئی ہے۔
    اللہ تعالی ہمارے حال پر کرم فرمائے ۔ آمین
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عقرب بھائی ! حقائق کو مزید احسن انداز میں واضح کرنے کا شکریہ !

    امید ہے دوستوں کو میرا موقف سمجھنے میں زیادہ مدد ملے گی۔
     
  8. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    نعیم بھائی اس میں شکریے کی کوئی بات نہیں۔ چوپالوں کا تو مقصد ہی تبادلہء خیالات کرنا ہوتا ہے۔ آدمی اسطرح دوسروں‌کو پڑھ سن کر بہت کچھ سیکھتا ہے۔

    دیگر صارفین کو بھی چاہیئے کہ گپ شپ کے ساتھ ساتھ ایسے سنجیدہ موضوعات میں بھی اپنے خیالات کا حصہ شامل کیا کریں۔
     
  9. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    میرا خیال ہے نعیم رضا صاحب نے اور عقرب صاحب نے بات کافی حد تک واضح کر دی ہے اور میں‌انہی سے اتفاق کروں گی کہ ہمیں ہر معاملے میں جذباتی ہو کر نہیں سوچنا چاہیئے۔ بلکہ جذبات میں تو انسان سوچ ہی نہیں سکتا۔

    صدام حسین نے زندگی کے آخری چند لمحات (4 یا 5 منٹ ) کے علاوہ باقی ساری زندگی کونسا ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس سے ملتِ اسلامیہ کو وسیع پیمانے پر یا کم از کم خود عراقی مسلمانوں کو قابلِ ذکر فائدہ پہنچا ہو ؟؟؟
    امریکہ کے ساتھ 1990 کی جنگ سے پہلے وہ پوری دنیا پر ایک سیکولر حکمران اور امریکہ کے بہترین دوست کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔ 1990 کے بعد جب اسے مختلف محاذوں پر اپنے دیرینہ دوست امریکہ سے ہی مار پڑنا شروع ہو گئی تو اس نے خود کو ایک مجاہد کے طور پر متعارف کروانے کے لیے اسلام کو استعمال کرنا شروع کر دیا۔

    اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے کہ کون کیسے موت مرا اور اللہ تعالی کے ہاں کون کس درجے پر ہے۔ ہمیں آپس میں اس معاملے پر بحث نہیں کرنا چاہیئے۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا زاہرا جی !!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں