1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صدارتی خطاب کے دوران کوئی احتجاج ہوا نہ جئے بھٹو کا نعرہ بلند

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏11 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    اسلام آباد (اے پی پی+آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر ایوان میں کوئی احتجاج ہوا نہ کوئی نعرہ لگا نہ ہی کسی نے کوئی آواز بلند کی۔ ایوان اور گیلریوں میں نظم و ضبط کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ صدر جب خطاب کیلئے ڈائس پر آئے تو انہوں نے بینظیر بھٹو کی تصویر ہاتھ میں اٹھا کر ایوان کو دکھائی۔ واضح رہے صدر مملکت قبل ازیں پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران بینظیر بھٹو کی تصویر ڈائس پر ساتھ رکھتے رہے ہیں اور جب وہ تصویر ایوان کو دکھاتے تھے تو ایوان میں جئے بھٹو کے نعرے لگتے تھے تاہم اس بار ایوان میں ڈیسک بجتے ہی گیلریاں نعروں سے گونج اٹھیں ۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    اور آپ نے یہ نہیں لکھا وہ نعرے کیا تھے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں