1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صحت کا حال بتانے والے جسمانی اعضاء

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    صحت کا حال بتانے والے جسمانی اعضاء
    ویسے تو اکثر افراد کے خیال میں پیر چلنے میں مدد دینے سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے مگر وہ جسمانی صحت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتاتے ہیں۔آپ کے پائو ں آپ کو سنگین امراض جیسے ذیا بیطس اور دل کی بیماریوں کے بارے میں کسی ڈاکٹر کا رخ کرنے سے قبل بتا سکتے ہیں۔آپ کو بس ان علامات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
    خشک او ر پھٹی ہوئی ایڑیاں:۔
    یہ ممکنہ طور پر تھائی رائیڈ یعنی سانس کی نالی کے قریب موجود غدود میں مسائل کی علامت ہو سکتے ہیں۔خاص طور پر اس وقت جب پیروں کی نمی کا خیال رکھنا بھی بے کار ثابت ہو۔جب تھائی رائیڈ غدود میں مسئلہ ہو تو وہ تھائی رائیڈ ہارمونز کو تیار کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔جو کہ میٹا بولک ریٹ،بلڈ پریشر ،پٹھوں کی نشو و نما اور اعصابی نظام وغیرہ کے لیے کام کرتے ہیں۔ایک طبی تحقیق کے مطابق تھائی رائیڈ کے مسائل کے نتیجے میں جلد انتہائی خشک ہو جاتی ہے۔خاص طور پر پیروں کی جلد پھٹنے لگتی ہے ۔ ایسے میں حالت بہتر نہ ہونے پر ڈاکٹر کا رخ کرنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے۔
    انگوٹھوں سے بال غائب ہونا:۔
    اگر پیروں کے انگوٹھوں پر موجود بال اچانک غائب ہو جائیں تو یہ خون کی شریانوں کے مرض کی علامت ہو سکتے ہیں،کیونکہ اس سے خون کی ناقص گردش کا اشارہ ملتا ہے۔ایسا ہونے کی صورت میں پیروں میں بالوں کی نشو و نما کم ہو جاتی ہے۔
    ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہو رہا ہو:۔
    یہ ذیا بیطس کی علامت ہو سکتی ہے۔طبی تحقیق کی رپورٹس کے مطابق کنٹرول سے باہر گلو کوز لیول اعصاب کو نقصان پہنچاتا ہے اور خون کی گردش متاثر ہوتی ہے جس کے باعث خون پیروں تک پہنچ نہیں پاتا۔اگر اس دوران پیروں میں کسی طرح کی چوٹ لگ جائے تو وہ زخم مناسب طریقے سے بھر نہیں پاتا۔طبی ماہرین کے مطابق زیادہ تر افراد میں ذیا بیطس کی تشخیص ہی پیروں کے مسائل سے ہوتی ہے۔
    انگوٹھے کا سوج کر پھول جانا:۔
    یہ ناقص غذا کے استعمال کی نشاندہی کرنے والی علامت ہے،کیونکہ آپ جو کھاتے ہیں اس کے اثرات انگوٹھے کے جوڑوں پر مرتب ہوتے ہیں۔سرخ گوشت اور مچھلی وغیرہ میں پایا جانے والا جزو جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں پیر کے انگوٹھے سوج کر پھول سکتے ہیں ،اور انتہائی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
    ناخنوں پر ننھی سرخ لکیر:۔
    یہ دل کے انفیکشن کی علامت ہو سکتی ہے۔ماہرینِ طب کے مطابق خون کی شریانوں کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات پیروں کے ناخنوں میں سامنے آتے ہیں۔ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ناخنوں کے نیچے ننھی رگوں کو خون کی چھوٹی رکاوٹوں سے نقصان پہنچتا ہے اور یہ دل کے اندرونی نظام میں انفیکشن کی علامت سمجھی جاتی ہے۔یہ انفیکشن ہارٹ کو فیل کرنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
    ناخنوں کی ساخت بدل جانا:۔
    یہ خون کی کمی یا جلدی امراض کی علامت ہو سکتی ہے۔چمچ کی ساخت کے ناخن یا انگلیاں جسم میں آئرن کی کمی کا عندیہ دیتی ہیں اور کئی بار یہ جلدی امراض کی علامت بھی ہو سکتی ہیں۔جو جسم کے قوتِ مدافعت کے خلیات پر حملہ آور ہوتے ہیں۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں