1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صحت سے بھر پور بیج ۔۔۔۔۔ صحت سے بھر پور بیج

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 اپریل 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    صحت سے بھر پور بیج ۔۔۔۔۔ صحت سے بھر پور بیج
    papeeta.jpg
    پاکستان میں پپیتا عام طور پر پیٹ کے مختلف امراض کرنے کے لیے کھایا جاتا ہے اور اس کے بیج پھینک دیئے جاتے ہیں،لیکن غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتے کے بیج بہت سی بیماریوں کے علاج میں ہمارے قدرتی مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

    حالیہ برسوں کے دوران کی گئی مختلف طبی تحقیقات سے پپیتیکے بیجوں کے کئی فوائد سامنے آ چکے ہیں جن کا تعلق جگر،آنتوں،معدے اور گردوں وغیرہ تک سے ہے،البتہ پپیتے کے بیجوں کا ذائقہ کیونکہ تلخ ہوتا ہے اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ انہیں خشک کرنے کے بعد پیس لیا جائے اور شہد کی معمولی سی مقدار میں ملا کر روزانہ تھوڑا تھوڑا استعمال کیا جاتا رہے تو اس سے کئی فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
    جگر کو زہریلے اور فاسد مادوں سے پاک کرنے کے لیے پپیتے کے بیجوں کا استعمال روایتی چینی طب میں ہزاروں سال سے کیا جا رہا ہے اور اب یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ مصنوعی کیمیائی مادوں سے جگر کو محفوظ کرنے میں یہ بیج بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔جگر کا سکڑ جانا جسے طبی اصطلاح میں ''سربو سس‘‘کہا جاتا ہے،ایک خطر ناک کیفیت ہے۔جس کا نتیجہ موت کی صورت میں نکلتا ہے لیکن اگر اس کیفیت میں پپیتیکے بیج استعمال کر لیے جائیں تو جگر کی کار کردگی بحال ہوتی ہے اور یہ اپنی معمول کی جسامت میں واپس آ جاتا ہے۔البتہ اگر آپ کی طبیعت گوارا کرے تو آپ پپیتے کے ساتھ اس کے بیج بھی کھا سکتے ہیں۔پپیتے کے گودے کی طرح اس کے بیج بھی غذائی نالی سے لے کر چھوٹی آنت تک نظامِ ہاضمہ کے ہر حصے کے لیے مفید ہیں جبکہ یہ آنتوں میں موجود امیبا اور طفیلیوں کو نہ صرف ختم کرتے ہیں بلکہ انہیں دوبارہ پیدا ہونے سے بھی روکتے ہیں۔ایک اور طبی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ پپیتے کے بیج السر کی بیماری سے بچنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ پپیتے کے بیجوں میں پاپائین اور کائیمو پاپائین نامی دو قدرتی خامرے پائے جاتے ہیں جو جلن کم کرنے اور صحت یا بی کا عمل بہتر بنانے کی قدرتی صلاحیت سے مالا مال ہیں اور ان ہی کی وجہ سے دمے اور گٹھیا کی مختلف اقسام میں پپیتے کے بیجوں سے فائدہ ہوتا ہے۔لاطینی امریکا کے روایتی طریقہ علاج میں پپیتے کے بیجوں کا پیسٹ بنا کر جسم کے جلے ہوئے حصوں اور زخموں کا علاج کرنے کیلئے استعمال کروایا جاتا ہے ۔ پپیتے کے بیجوں کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہمارے گردوں کو کھانے پینے کی چیزوں میں شامل اجزاء کے زہریلے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں اور یوں گردوں کی صحت بہتر رہتی ہے۔بلڈ پریشر معمول کے مطابق رکھنے میں بھی پپیتیکے بیجوں کا استعمال بہت مفید پایا گیا ہے۔جبکہ افریقہ میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان میں ''فلیو ونوئیڈز‘‘نامی مادے بھی پائے جاتے ہیں جن کی بدولت ہمارے جسم کو کینسر سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں