1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صبح سویرے افسوسناک خبر دہشتگرد ایک اور وار کر گئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏14 فروری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سریاب روڈ کے علاقے دکانی بابا میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پٹرولنگ پر تھی ۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات
    شروع کر دی ہیں ۔ شہید اہلکاروں کے جسد خاکی ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سریاب روڈ شہر کے حساس ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں۔اس سے قبل بھی سریاب روڈ پر دہشتگردوں کی مسلح کارروائی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکار شہید ہو چکے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں