1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صبحِ ظہور کیا ہے؟ تڑکا ہے، مصطفی کا - اختر علی خان اختر چھتاروی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏3 دسمبر 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    (اختر علی خان اختر چھتاروی)

    صبحِ ظہور کیا ہے؟ تڑکا ہے، مصطفی کا
    اِفشائے کنزِ مخفی، اِفشا ہے مصطفی کا

    امروز، مصطفی کا، فردا ہے، مصطفی کا
    کہتے ہیں وقت جس کو، عرصہ ہے مصطفی کا

    جو ہو چکا جہاں میں، ہونا ہے، ہورہا ہے
    فیضانِ مصطفی ہے، منشا ہے مصطفی کا

    اعیانِ ثابتہ میں، سب کچھ محمدی ہے
    کُل عالموں میں سکہ چلتا ہے مصطفی کا

    والشمس ، روئے زیبا، وَالَّیل زلفِ مشکیں
    عالم کے روز و شب پر قبضہ ہے مصطفی کا

    وحدت میں، میمِ احمد، توحید کی حقیقت
    کثرت میں، میمِ احمد، رتبہ ہے مصطفی کا

    اس نے خدا کو دیکھا، جو اُن کو دیکھ پایا
    مرآتِ مَن راٰنِی، چہرہ ہے مصطفی کا

    سب پر برس رہا ہے، پیہم سحاب ِ رحمت
    ادنی ہے مصطفی کا، اعلی ہے مصطفی کا

    اُمت انہیں ہے پیاری، اُمت کو پیار ان سے
    اُمت کے سر پہ ہر دم سایہ ہے مصطفی کا

    ہوتے رہیں گے اعدا، تبت یَدَا سے ابتر
    گھیرے ہوئے جہاں کو ، ہالہ ہے مصطفی کا

    ماہ ربیع الاول، اُمت کو ہو مبارک
    ہر لمحہ ذکر اعلی، اولٰی ہے مصطفی کا

    بے شک، خدا ہے اس کا ، اس کے ہیں دونوں عالم
    اختر، جو جان و دل سے، ہوتا ہے مصطفی کا

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صبحِ ظہور کیا ہے؟ تڑکا ہے، مصطفی کا - اختر علی خان اختر چھتاروی

    ماشاءاللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں