1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صاحبِ جاگیر ہم نہ تھے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زحال مرزا, ‏18 جون 2011۔

  1. زحال مرزا
    آف لائن

    زحال مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2011
    پیغامات:
    14
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:

    لٹتے کہاں کہ صاحبِ جاگیر ہم نہ تھے
    نورِ جہاں نہ تھی وہ‘ جہانگیر ہم نہ تھے

    اپنی دُعا سے ماند نہ پڑتا کسی کا حُسن
    اِتنے بڑے تو صاحبِ تاثیر ہم نہ تھے

    ملتا رہا وہ خواب میں کتنے خلُوص سے
    آنکھیں کھلیں تو خواب کی تعبیر ہم نہ تھے

    ہم کو نہ دے پیامِ رہائی ہوائے صبح
    وجہ خروشِ خانۂ زنجیر ہم نہ تھے

    یا شامِ قتل ہم نے بجھایا نہ تھا چراغ
    یا وارثانِ جذبۂ شبیر ہم نہ تھے

    ہر دورِ بے صدا میں ہر اِک ظلم کے خلاف
    ہم کو ہی بولنا تھا کہ تصویر ہم نہ تھے

    سب اہلِ شہر پھر درِ دشمن پہ جُھک گئے
    محسن ُکھلا کہ شہر کی تقدیر ہم نہ تھے

    محسن نقوی
     
  2. زین
    آف لائن

    زین ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اپریل 2011
    پیغامات:
    2,361
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صاحبِ جاگیر ہم نہ تھے

    بہت خوب زحال مرزا بھائی ۔:p_rose123:
    :n_TYTYTY: :225:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں