1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شیریڈ چکن تکہ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شیریڈ چکن تکہ



    اجزاء:چکن تکے چار عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،کٹی پیاز ایک عدد،پسی لال مرچ ایک چُٹکی،کیچپ1/2کپ،چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ،کٹا ہرا دھنیا1/2گٹھی،دہی1/2پیالی،پسا گرم مصالحہ ایک چُٹکی،کٹی ادرک ایک چائے کا چمچ،سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ،باریک کٹی ہری مرچ دو سے تین عدد،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،کٹے ٹماٹر دو سے تین عدد،زردے کا رنگ ایک چُٹکی،تیل چار کھانے کے چمچ

    ترکیب:ایک پیالے میں ادرک لہسن کا پیسٹ،نمک،پسی لال مرچ،پسا گرم مصالحہ،سفید زیرہ،دہی،لیموں کا رس،زردے کا رنگ اور تیل مکس کر لیں۔اب اس مکسچر میں چکن تکے میری نیٹ کر کے دو گھنٹے رکھ دیں،پھر پین میں چکن تکے ڈھک کر پکائیں۔اس کے بعد چولہے سے اُتا ر کر ہڈی الگ کریں اور چکن کے ریشے کر لیں۔دوسرے پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو ہلکا سا فرائی کریں۔اب اس میں ادرک لہسن،باریک کٹی ہری مرچ،ریشہ کی ہوئی چکن،نمک،چاٹ مصالحہ اور کٹا ہرا دھنیا شامل کریں۔آخر میں لیموں کا رس،کیچپ اور کٹے ٹماٹر ڈال کر فرائی کریں،یہاں تک کہ تیل الگ ہو جائے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں