1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہید کانسٹیبل 'دراصل حادثے کا شکار ہوا'

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏11 اگست 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور: لاہور پولیس نے ہفتے کے روز ہلاک ہونے والے ستائیس سالہ کانسٹیبل کے قتل کا 'جھوٹا' مقدمہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے حمایتیوں کے خلاف درج کیا۔
    ایک پولیس اعلامیے میں اتوار کے روز کانسٹیبل کو 'شہید' ٹہرایا گیا اور پولیس کے گارڈ آف آنر کے ان کا نماز جنازہ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائینز میں ادا کیا گیا۔
    تاہم کانسٹیبل محمد اشرف آٹھ اگست کی شام کو عارفہ کریم ٹاور کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ انہیں لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ سر پر آئی چوٹوں کے باعث ہفتے کے روز چل بسے۔
    ان کے جاں بحق ہوتے ہی پولیس افسران ان کی ہلاکت کو پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ جھڑپوں سے جوڑنے لگے اور بعدازاں نصیر آباد پولیس نے ڈاکٹر قادری اور ان کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
    تاہم یہ انکشاف بعد میں سامنے آیا کہ نارووال کا رہائشی اشرف حادثے کے دوران سر پر لگنے والی چوٹوں سے مارا گیا تھا۔
    جنرل ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ اشرف کو جب ہسپتال لایا گیا اس وقت ان کے سر پر متعدد چوٹیں لگی ہوئی تھیں۔
    انہوں نے ڈان کو بتایا کہ اشرف کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں تھے جبکہ ان کی رپورٹ بھی حادثے سے متعلق ہی جاری کی گئی تھی۔
    پنجاب حکومت پہلے ہی کانسٹیبل کے لیے ایک کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ انہیں 'شہید' بھی قرار دیا جاچکا ہے۔
    ڈی آئی جی حیدر اشرف نے کہا ہے کہ اشرف کے والد محمد اسلم نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا تھا کہ ان کے بیٹے پر عوامی تحریک کے کارکنان نے حملہ کیا ہے اور انہیں ایل جی ایچ منتقل کی گیا ہے۔ بعد میں انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے حمایتیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
    قائم مقام کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ اشرف کے والد کے کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد معلوم ہوگا کہ موت کی وجہ کیا تھی۔
    http://urdu.dawn.com/news/1008163/cvc
     
    Last edited by a moderator: ‏11 اگست 2014
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ اور اسی بوکھلاہٹ میں ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جو بیچ بویا جائے۔۔۔ وہی پھل نکلتا ہے۔
    حکمران جھوٹ و جعل سازی کے تخم سے نکلے ہیں۔ جھوٹ اور جعل سازی پر ہی انحصار کرتے ہیں اور پوری قوم کو گمراہ کرتے ہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ جھوٹ بولنے کے ایسے عادی ہو گے ہیں کہ ٹی وی پر ہوں یا پبلک کے سامنے انہیں جھوٹ بولتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی
     
    شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    کہتے ہیں بھٹو صاحب جنرل کو لائے تھے کہ انھیں صرف جنرل ضیاء صاحب (شہید) کا قد بہت چھوٹا محسوس ہوا ۔ اسی کے باعث انھوں نے محترم جنرل ضیاء صاحب شہیدکی شخصیت کو درخور اعتناء نہیں سمجھا۔ مگر بعد کے حالات نے ثابت کردیا کہ کون کس کے گلے کا پھندا بنا۔۔۔

    بعینہ علامہ صاحب نے اتفاق مسجد میں امامت اور خطابت کے فرائض انجام دیئے تھے اور شریف برادران انھیں اپنا ذاتی ملازم تصور کرتے تھے اور آج بھی انھیں جائز مقام دینے کو تیار نہیں۔ مگر علامہ صاحب ان کے ساتھ وہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جسے لوگ تابوت میں آخری کیل سے تشبیہ دیتے ہیں۔۔۔
     
    شاہنوازعامر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    حکومت نے غلط اور ظالمانہ اور جابرانہ طریقے استعمال کر کے اپنے لئے خود مشکل پیدا کر لی ہے ۔ رہی بات علامہ صاحب کی تو وہ ایک اسکالر عالم فاضل ہیں
     
    شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی جان یہ غلط ہے قادری صاحب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوچکا ہے اوراس کو ختم کرنے کے لئے شہید کانسٹیبل کو حادثہ ثابت کیا جارہا ہے۔دوسری بات کہ پنجاب کے وزیراعلٰی صاحب اس شہید کانسٹیبل کے لئے ایک کڑور کا وعدہ کرچکے ہیں۔ تیسری بات یہ کہ پہلے قادری صاحب لئے ائرپورٹ پر زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو3،3 لاکھ کے جو چیک دئے گئے تھے وہ ڈس آنر ہوگئے ہیں۔ اس باربھی اس ایک کروڑ سے جان چھڑانے کے لئے اور قادری صاحب کے خلاف قتل کا مقدمہ ختم م کرنے کے لئے یہ ڈرامہ رچایا گیا ہے۔پنجاب پولیس نے قادری صاحب کو حکومت کے تحریری حکم نامہ کا انتظار ہے اور حکومت وقت نے اس سلسلے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔یہ ہے اصل حقیقت۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    علامہ قادری صاحب کے خلاف کہیں مقدمے حکومت درج کر چکی ہے لیکن سب مقدمے اسی طرح کے ہیں ۔یہ کانسٹیبل کسی جج کے گھر پر سیکورٹی
    پر مقرر تھا اور کوئی چیز لینے بازار گیا اور اسے حادثہ پیش آ گیا ۔اور حکومت نے قادری صاحب پر اسکے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ۔
    اسپتال میں اسکی میڈیکل رپورٹ پر حادثہ درج ہے ۔حکومت نے اسے تبدیل کرنے کے لئے بہت دباؤ ڈالا تھا ۔
     
    Last edited: ‏13 اگست 2014
    شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اس خاموشی کی بھی اصل حقیقت یہ ہے کہ چند دن پہلے جب پنجاب پولیس کو زبانی کلامی ڈاکٹرقادری کو گرفتار اور انکے کارکنان پر تشدد کا حکم دیا گیا تو 17جون کے واقعے سے کافی دلبرداشتہ اور پچھتاوے کا شکار ہے۔ کئی پولیس افسران نے کہہ دیا کہ حکومت (وزیراعلی شہبازشریف) اگر عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف آپریشن اور ڈاکٹرقادری کی گرفتاری کا تحریری حکم دے تو ہم ایکشن کریں گے۔ تاکہ بعد میں سارا الزام پولیس پر نہ آئے اور قانون کا پھندا صرف بےچارے پولیس والوں پر نہیں بلکہ حکمرانوں کے گلے تک بھی پہنچے۔
     
    شاہنوازعامر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    جی بالکل یہی بات ہے اب پنجاب حکومت نے سارا الزام پنجاب پولیس پر ڈال دیا ہے ۔
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن اب صورت حال بدل چکی ہے اب خادم اعلی اور وزیر اعلی اور ان کے درباریوں پر سیشن کورٹ نے قتل کے مقدمے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
    ۔جوں ہی ایف آئی آر درج ہو گی تو ان سب کو گرفتار کیا جائے گا ۔لازم ہے کہ ہم بھی
    دیکھیں گے
     
    Last edited: ‏17 اگست 2014
    شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں