1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عابد ہمدرد, ‏1 مئی 2011۔

  1. عابد ہمدرد
    آف لائن

    عابد ہمدرد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 اپریل 2011
    پیغامات:
    186
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    لندن ۔ برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور شہزادی کا اضافہ ہوگیا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے پوتے اور ولی عہد شہزادہ چارلس آنجہانی لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن رشتہ ازدواج میں بند گئے کیٹ کے شہزادی بننے کا خواب تعبیر ہوگیا شادی کے بعد ولیم اور کیٹ کو ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمرج کا خطاب دے دیا گیا تقریب میں چھ سو غیر ملکیوں سمیت انیس سو سے زائد مہمانوں کی شرکت دو ارب سے زائد لوگوں نے دنیا بھر میں شادی کی براہ راست تقریب ٹی وی پر دیکھی آنجہانہ لیڈی ڈیانا کی شادی کی یاد تازہ ہو گئی ۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے سات سو سالہ پرانے تاریخی چرج ویسٹ منسٹر ایبے میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی دس سالہ قربت حقیقی رفاقت میں تبدیل ہوئی تاریخی چرچ میں ملکہ برطانیہ الزبتھ ولی عہد شہزادہ چارلس شاہی خاندان کے دیگر افراد کیٹ میڈلٹن کی والدہ، بھائیوں سمیت تقریباً چھ سو پچاس افراد موجود تھے جب شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن رشتہ ازدواج میں بندھے اس سے قبل ملکہ الزبتھ شہزادہ چارلس اور شاہی خاندان کے دیگر افراد چرچ میں موجود تھے شہزادہ ولیم نے پینتالیس منٹ تک اپنی ہونے والی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کا انتظار کیا ملکہ الزبتھ دوم شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن جب اپنے والد کے ہمراہ چرچ میں داخل ہوئیں تو گھنٹیاں بجا کر استقبال کیا گیا شادی کی آخری رسومات کے بعد چرچ میں تمام لوگوں نے قومی ترانہ پڑھا اور شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ کو انگوٹھی پہنائی جس کے بعد شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کو ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمرج کا خطاب دیا گیا ۔

    ویسٹ منسٹر ایبے کے اس تاریخی چرچ میں سن گیارہ سوسے دوہزار گیارہ تک مجموعی طور پر ایک سو پچاس شادیاں ہوچکی ہیں جن میں شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانہ کی شادی قابل ذکر ہے ، شادی کے موقع پر ملکہ الزبتھ نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا اور شہزادہ ولیم نے آئرش گاڈز کی یونیفارم پہنچ رکھی تھی جبکہ کیٹ میڈلٹن نے سادہ برٹن نامی ڈیزائنز کا تیار کردہ سفید رنگ کا عروسی جوڑا پہنا تھا جس کی لاگت تیس ہزار پاؤنڈ تھی شادی پر آنے والے کل اخراجات کی مالیت چونتیس ملین پاؤنڈ تھی شادی کی تقریب میں شہزادہ ولیم کی چار سابق گرلز فرینڈز اور کیٹ میڈلٹن کے دو بوائے فرینڈز بھی شریک تھے۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون تقریب میں شریک جبکہ سابق وزیراعظم گورڈن براؤن ، ٹونی بلیئر کو مدعو نہیں کیا گیا تھا شادی کی تقریب کی تکمیل کے بعد نئے شاہی جوڑے کو جلوس کی شکل میں شاہی محل لے جایا جائے گا۔ شاہی جوڑے کو دیکھنے کے لیے اس جلوس کے راستے کے دونوں طرف تقریباً چار ہزار افراد تقریباً دو دن سے ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔

    ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں نے افراد ٹی وی پر یہ شادی دیکھی، ہزاروں صحافی بھی لندن میں موجود تھے اور بکنگھم پیلس اور جس راستے سے شاہی جوڑے کا گزر ہوا اس راستے پر بھی عارضی سٹوڈیو تیار کیے گئے۔ شادی کے دن پانچ ہزار اہلکار سکیورٹی آپریشن میں شریک تھے ، لندن میں پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے اور پانچ ہزار اہلکار اس سکیورٹی آپریشن میں شریک رہے ۔ اس سکیورٹی آپریشن پر قریباً گیارہ ملین ڈالر خرچ آیا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں