1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شکاری

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏12 جون 2010۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ایڈورڈ کی ایک نظم The Huntsman سے ماخوذ

    کاگوا ایک شکاری تھا۔ اور جنگل میں گھوم پھر کر شکار کرتا تھا۔ ایک دن جنگل میں گھومتے گھومتے اس ایک کسی انسان کا کٹا ہوا سر ملا۔ وہ اسے دیکھ کر ششدر رہ گیا۔ اس نے اس کھوپڑی سے پوچھا۔
    "تم یہاں کیسے پہنچے؟"
    کھوپڑی نے جواب دیا
    "میری زبان نے مجھے یہاں پہنچایا۔"
    کاگوا یہ خبر بادشاہ کو سنانے دوڑا کہ اسے ایک کھوپڑی ملی ہے جو باتیں کرتی ہے۔ جب بادشاہ نے کاگوا سے یہ بات سنی تو اسے یقین نہ آیا۔ لیکن کاگوا نے اصرار کیا کہ وہ سچ بول رہا ہے۔ چنانچہ بادشاہ نے کچھ سپاہیوں کو حکم دیا کہ کاگوا کے ساتھ جائیں اور وہ دیکھیں اگر وہ کھوپڑی واقعی باتیں کرتی ہے تو اسے دربار میں پیش کریں۔ اور اگر کاگوا نے جھوٹ بولا ہوا تو اس کا سر وہیں قلم کر دیں۔
    سپاہی کاگوا کو لے کر جنگل کی طرف چل دیئے۔ آخر کار وہ وہاں پہنچ گئے جہاں کھوپڑی پڑی تھی۔ کاگوا کھوپڑی کے پاس گیا اور بولا۔
    "تم یہاں کیسے پہنچے؟"
    لیکن کھوپڑی نے کوئی جواب نہ دیا
    کاگوا نے پھر پوچھا۔
    "تم یہاں کیسے پہنچے؟"
    لیکن کھوپڑی پھر بھی خاموش رہی۔
    کاگوا نے التجائیہ لہجے میں کہا۔
    "خدا کے لئے مجھے بتائو، تم یہاں کیسے پہنچے؟"
    لیکن کھوپڑی ویسے کی ویسے پڑی رہی۔ کاگوا کی بات جھوٹ ثابت ہو چکی تھی۔ سپاہیوں نے تلوار کے ایک ہی وار سے اس کا سر تن سے جدا کر دیا۔ اس کا سر دھڑ سے جدا ہو کر لڑھکتا ہوا کھوپڑی کے پاس جا گرا۔ اس وقت کھوپڑی نے زبان کھولی اور کاگوا کے سر پوچھا۔
    "تم یہاں کیسے پہنچے؟"
    کاگوا کی کھوپڑی نے جواب دیا۔
    "میری زبان نے مجھے یہاں پہنچایا۔"
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: شکاری

    واہ بہت خوب زبردست بلا ل جی
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شکاری

    حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: شکاری

    بہت زبردست بھائی
     
  5. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: شکاری

    ملک بلال ۔ عمدہ شئیرنگ پر شکریہ اور ستائش قبول کریں
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شکاری

    اب ملک بلال بھائی چپ کرکے بیٹھ گئے ہیں ۔ یہاں شکریہ بھی قبول نہیں کررہے
    شاید زبان کی حفاظت کررہے ہیں۔ :hpy:
     
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شکاری

    آپ سب لوگوں کا شکریہ۔ کچھ تحریریں انسانی شخصیت پر بہت اثر انداز ہوتی ہیں۔ یہ بھی ان میں سے ایک ہے اور یہ حقیقت ہے کہ میں نے یہ نظم پڑھنے کے بعد بولنا کافی کم کر دیا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں