1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شوہروں کے خراٹے

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏21 دسمبر 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    بیویاں سالانہ 3ہفتے کم سونے پر مجبور ہیں

    ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں خواتین اپنے شوہروں کے خراٹوں کی وجہ سے سال بھر کی نیند میں سے 3 ہفتے کی نیند کی برابر کم سونے پر مجبور ہیں۔

    اس تحقیق سروے میں 25000 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ان میں سے 39 فیصد مردوں کے خراٹے ایک بھیانک خواب کی طرح دوسروں کیلئے تکلیف دہ تھے اور ان میں سے بہت سے خود اور بہت سے دوسرے لوگ الگ کمروں میں سونا شروع ہو چکے تھے۔

    ہر 9 میں سے ایک جوڑا اس صورتحال کی وجہ سے ایک کمرے میں سونے سے گریز کرکے الگ کمرے میں سو رہا تھا۔

    شادی شدہ خواتین میں سے ہر ایک نے خراٹوں سے بیزاری کا اظہار کیا۔ برٹش لنگ فاؤنڈیشن کی اس تحقیق کے مطابق خراٹوں کی وجہ سے رات بھر کی نیند میں سے ایک سے 2 گھنٹے کی نیند حرام ہو جاتی ہے جو مجموعی طور پر سال بھر میں 574 گھنٹے بنتے ہیں اور یہ 23 دنوں کی نیند کے برابر ہیں۔

    سروے میں 24 فیصد مردوں نے بتایا کہ ان کی بیویاں ان کو جھنجھوڑ کر جگا دیتی ہیں جبکہ خراٹوں سے پریشان 41 فیصد بیویوں نے اس پر سخت احتجاج کیا۔
     
  2. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    بیچاری مظلوم خواتین ، کتنی تنگ ہیں اپنے شوہروں سے، :y_crying:
    ویسے ایک بات سوچنے کی ہے کہ کیا خراٹے صرف مردوں کو آتے ہیں؟ :thnk:
    ایک بات اور ۔ ۔ ۔
    خواتین کی تو چند گھنٹے کی نیند خراب ہوتی ہے ، مرد کے خراٹوں سے ،
    مگر ایسے مرد بھی تو اس دنیا میں پائے جاتے ہیں ، جنکی چند گھنٹے کی نیند نہیں ، بلکہ راتوں کی نیند حرام ہوجاتی ہے ، اپنی بیویوں کی وجہ سے ؟
     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    یہ تو ایک طبی تحقیق ہے جو یہاں شیئر کی لیکن ویسے عموما دیکھا گیا ہے کہ مرد حضرات زیادہ خراٹے لیتے ہیں اور انکے خراٹے زیادہ ڈراؤنے بھی ہوتے ہیں اتنے زوردار سے:zuban:
    اور جہاں تک نیند حرام ہونے کی بات ہے تو میں نے بھی ایسی عورتوں کی اکثریت دیکھی ہے جنکی راتوں کی نیند اور دن کا سکون تک خراب ہے اپنے شوہروں کی وجہ سے
     
  4. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    خراٹون کا تو پتہ نہیں بہرحال نیند تو ہماری بھی ان دنوں پرچوں کی وجہ سے حرام ہے۔۔۔۔۔
     
  5. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    بالکل ٹھیک کہا آپ نے تانیہ جی ۔ یہ بات تو ویسے تفنن طبع کیلئے کی گئی تھی ۔:201: مجھے خوب اندازہ تھا کہ آپ مقابلے پر ضرور لکھیں گی :horse: مگر ہمارا مقابلے کا کوئی ارادہ نہیں ، کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ خراٹے مردوں کو ہی زیادہ آتے ہیں ، خیر ۔۔۔

    اب ذرا اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ یہ خراٹے آخر آتے کیوں ہیں ؟ تو جدید طبی تحقیق کہتی ہے کہ نیند کے دوران خراٹے لینے کا عمل کسی نہ کسی بیماری کی علامت ہے۔ خراٹے لینے والے خواتین وحضرات کو مکمل طبی معائینہ کرانا چاہئے۔ امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں خراٹے لینے والے 18 ہزار سے زائد افراد میں مختلف بیماریوں اور قوت مدافعت کو دیکھا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق نیند میں خراٹے لینے والے افراد کو معدے، پھیپھڑوں ، گلے اورسانس کے امراض کا شدید خطرہ لاحق رہتا ہے اور ان کی نیند بھی پر سکون نہیں ہوتی۔ اس صورتحال کے دوران اگر قبل از وقت طبی اور احتیاطی تدابیر اختیار کر لی جائیں تو بیماریوں کے جال میں پھنسنے کی نوبت سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خراٹے لینے کی 12 سے زیادہ مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور یہ تمام وجوہات کسی نہ کسی abnormality سے پیدا ہوتی ہیں۔

    عام طور سے عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ جسم میں مختلف تبدیلیاں رو نما ہوتی ہیں ۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ سانس کی نالی میں ڈھیلا پن شروع ہو جاتا ہے ۔ جن لوگوں کی سانس کی نالی میں ڈھیلا پن زیادہ ہوتا ہے تو سونے کے دوران سانس کی نالی پھول جاتی ہے جس کی وجہ اس کی جگہ تنگ ہو جاتی ہے اور پھیپھڑوں میں ہوا داخل ہوتے وقت آواز پیدا ہوتی ہے۔

    اگر سونے سے قبل گرم پانی اور نمک کے غرارے کر لیئے جائیں اور نمک کے پانی کے چند قطرے ناک میں ٹپکا لیئے جائیں تو اس سے گلے کی طرف سانس کی نالی کم پھولتی ہے اور خراٹوں میں نمایاں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر ناک میں چند قطرے زیتون کے تیل کے بھی ڈال لیئے جائیں تو کافی فائدہ ہوتا ہے ۔ خراٹوں کا مسئلہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں کہیں زیادہ ہوتا ہے ۔

    ایک صاحب نے خراٹوں کے بارے میں اپنے تاثرات کچھ اسطرح سے بیان کئے :

    کیوں دوستو ، کیسی لگی خراٹوں کی کہانی ؟ خوش رہیں ۔ والسلام۔ :91::dilphool::dilphool:
     
  6. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    تانیہ بیٹا ۔ صدیقی جی اور محمد اکرم جی السلام علیکم
    آپ سب نے ایک ہی پہلو پہ لکھا اور خوب لکھا۔ مگر دوسرے پہلو سے پہلوتہی کر گئے
    کیا عورتیں خراٹے نہیں لیتیں
    ذرا اس پہ بھی روشنی ہو جائے
     
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    تانیہ جی معلومات کے لیے شکریہ!
    اور محمد اکرم جی!
    کیا کہنے آپ کے! خراٹوں کے بارے میں‌طبی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مزاح کا تڑکہ بھی لگا دیا۔ بہت مزہ آیا سب پڑھ کر!
    شکریہ برادرِ مکرم
     
  8. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    میرا خیال ہے اس پر تو تانیہ جی کو خود ہی لکھنا چاہیئے ، کیونکہ اگر ہم کچھ عرض کرنے کی جسارت کریں گے تو ڈر ہے کہ وہ پھرمقابلے پر نہ اتر آئیں۔
    :119::n_outtahere:
     
  9. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    عورتیں بھی خراٹے لیتی ہیں جناب!
     
  10. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    شامی جی عورتیں بھی خراٹے لیتی ہیں ۔:bigblink:
    مگر لکھنے کی ہمت کسی کو نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:zuban:۔:p_bananadance:
    ڈرنے کی وجہ سمجھ نہیں آرہی۔:thnk:
     
  11. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    یہ سروے ہوتے یورپ میں ہیں جہاں مردوں کے پاس بیویوں کو ازیت دینے کے لئے صرف خراٹے ہی ہتھیار ہوتے ہیں مگر تشہیر ہمارے ہاں ہوتی ہے جہاں بیویاں خواب خرگوش کے مزے لیتی ہیں ۔
     
  12. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    برٹش لنگ فائونڈیشن کی ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچیس ہزار جوڑوں سے کیے گئے ایک سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین شوہروں کے پرزور خراٹوں کی وجہ سے ہر رات دو سے تین گھنٹوں تک سو نہیں پاتی ہیں۔ ہر دو جوڑوں میں سے ایک جوڑا ایسا بھی ہوتا ہے جو رات کو شوہر کے ساتھ نہ سو کر الگ کمرے میں رات گزارتا ہے، لیکن اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو فیصد خواتین بھی زوردار خراٹے لیتی ہیں جس کی وجہ سے شوہر الگ کمرے میں شب گزاری کرتے ہیں۔ 25فیصد شوہروں نے شکوہ کیا ہے کہ بیویاں ان کو جھنجھوڑ کر جگا دیتی ہیں۔
     
  13. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    گو کہ خراٹے اور طلاق دو الگ الگ چیزیں ہیں، جن کا بظاہر آپس میں کوئی تعلق نہیں بنتا، لیکن کچھ ہی دن پہلے میرے محدود علم میں یہ اضافہ ہوا کہ خراٹوں اور طلاق کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔ جہاں طلاق کی دوسری بہت سی وجوہات ہیں وہاں خراٹے بھی ایک وجہ ہے۔
    یہ بات ہم بخوبی جانتے ہیں کہ مرنا سبھی کو ہے۔ موت برحق ہے، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ یہ چند روزہ زندگی ہے جسے گزار کر ہمیں اپنے خالق حقیقی کی طرف لوٹ جانا ہے۔ گو کہ مرنا تو ایک بار ہے لیکن نیند کو بھی موت سے تشبیہ دی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ عارضی موت ہے۔ انسان دن بھر کا تھکا ہارا جب اپنے بستر پر لیٹتا ہے تو نیند اسے اپنی آغوش میں لے لیتی ہے، پھر رات بھر وہ خوابوں کی دنیا میں کھویا رہتا ہے اور صبح فریش ہو کراٹھتا ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں سکون کی نیند آتی ہے ورنہ اسی دنیا میں ایسے بھی بہت سے لوگ ہیں جو اپنی فکر اور پریشانیوں کے باعث رات بھر سو نہیں پاتے اور ان کی ساری رات کروٹیں بدلنے میں گزر جاتی ہے۔ ایسے بہت سے مریض ہیں جنہیں سونے کے لئے نیند کی گولیاں کھانا پڑتی ہیں۔
    جب کوئی سو رہا ہو تو اسے کچھ معلوم نہیں ہوتاکہ اس کے ارد گرد کیا ہو رہا ہے، ایسے میں کسی سوئے ہوئے انسان کو کیا خبر ہوتی ہے کہ سوتے میں وہ اس قدر زوردار خراٹے لے رہا ہے کہ کہ اس کے پہلومیں لیٹی ہوئی بیوی ڈسٹرب ہو رہی ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ بہت سی بیویاں محض اپنے خاوند کے خراٹوں کی وجہ سے طلاق کا مطالبہ کر دیتی ہیں اور اگر ان کا خاوند طلاق دینے پر رضامند نہ ہوتو وہ عدالت کا دروازہ جا کھٹکھٹاتی ہیں، لیکن بہت سی بیویاں ایسی بھی ہیں جو اپنے خاوند کے خراٹوں سے تنگ تو بہت ہوتی ہیں مگر کسی نہ کسی طرح صبر شکر کر لیتی ہیں۔
    تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ عورتوں کے مقابلے میں مرد حضرات زیادوہ خراٹے مارتے ہیں، بلکہ عورتوں میں خراٹے لینے کی تعداد بہت کم ہے، اگر کچھ خواتین خراٹے لیتی بھی ہیں تو ان میں بھی نزاکت ہوتی ہے جبکہ مردوں کے خراٹوں سے رات بھر کمرہ گونجتا رہتا ہے۔ جو لوگ سوتے میں خراٹے لینے کے عادی ہوتے ہیں وہ اپنی اس عادت یا بیماری سے خود بھی تنگ ہوتے ہیں اور اپنے خراٹوں کا علاج کروانے کے لئے کافی ہاتھ پاﺅں بھی مارتے ہیں مگر افاقہ نہیں ہوتا۔
    ایسے خاوند حضرات جو خراٹے لیتے ہوں اور اپنی بیوی سے تنگ بھی ہوں، وہ اپنے خراٹے جاری رکھیں، شائد خراٹوں کی وجہ سے ہی ان کی جلدجان چھوٹ جائے۔ ویسے بھی خراٹے لینا آپکا حق ہے، آپ جی بھر کے خراٹے لیں، آپ سے آپکا یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا، لیکن وہ شوہر حضرات جنہیں واقعی اپنی بیوی سے محبت ہے مگر انہیں اس بات کا دھڑکا لگا رہتا ہو کہ خراٹوں کی وجہ سے کہیں وہ اپنی بیوی سے ہی ہاتھ نہ دھو بیٹھیں ، انہیں چاہئے کہ وہ اپنی بیوی کو اچھی طرح سمجھائیں اور اس بات کے لئے راضی کریں کہ وہ رات کو کانوں میں روئی ڈال کر سویا کرے ، اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو درج ذیل ہدایات پر غور کریں۔
    ۱۔ اگر واقعی آپ کو اپنی بیوی سے پیار ہے اور نہیں چاہتے کہ محض خراٹوں کی وجہ سے آب کی بیوی روٹھ کر چلی جائے تو اس کے لےے اپنی نیند کی قربانی دیں اور آج سے ہی سونا چھوڑ دیں۔
    ۲۔ اگر اکیلے جاگتے رہنا مشکل ہو تو پھر را ت بھر نہ خود سوئیں اور نہ ہی اپنی بیوی کو سونے دیں۔
    ۳۔ اگربیوی اس کے لئے تیار نہ ہو تو اپنی چارپائی اس کمرے میں نہ بچھائیں جس میں آپ کی بیوی سوتی ہو۔
    ۴۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو روزانہ سونے سے قبل بیوی کو انجکشن ضرور لگائیں تا کہ وہ گہری نیند سو جائے اور صبح تک اٹھنے کا کوئی چانس نہ ہو۔
    ۵۔ اگر ایسا کرنے میں بھی کوئی دشواری ہو تو بیوی کے سونے کا انتظار کیا جائے، جب اس بات کی اچھی طرح تسلّی ہو جائے کہ وہ لمبی تان کر سو چکی ہے تو چپکے سے اٹھیں اور آرام سے دوسرے کمرے میں جا کر سو جائیں اور صبح ہونے سے قبل ہی بیوی کے پاس بیڈ پر آ کر دوبارہ لیٹ جائیں۔
    امید ہے کہ اگر میرے بتائے ہوئے طریقوں میں سے کسی ایک پر بھی سختی سے عمل کر لیا گیا توکم از کم خراٹوں کی وجہ سے کسی کی ازدواجی زندگی میں کوئی خلل نہیں پڑے گا۔


    تحریر:محمد اعظم خاں
     
  14. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    یعنی اپنے موقف کو سچ ثابت کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں
     
  15. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    میں تو خراٹے لیتا نہیں ہوں جو لیتے ہیں ان ہدایات پر آج ہی سے عمل شروع کریں ۔
     
  16. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    محمود الحق بھائی ، مزے کی بات یہ ہے کہ خراٹے لینے والے اکثر لوگوں کو جب انکی اس عادت کے بارے میں بتایا جائے تو وہ اسے تسلیم نہیں کرتے ۔ ایسے ہی ایک صاحب جو زور زور سے خراٹے لینے کے عادی تھے ، جب انکی بیگم انہیں اس بارے میں بتاتی تو وہ مانتے ہی نہ تھے ۔ آخر بیگم صاحبہ نے سوتے میں ایک دن انکے خراٹوں کے خوفناک مناظر ویڈیو میں محفوظ کرلئے ۔ اگلے دن جب شوہر صاحب حسب عادت پھر اپنے خراٹوں سے انکاری تھے ، تو ایسے میں بیگم صاحبہ نے وہی ویڈیو ثبوت کے طور پر play کردی ، تب کہیں جاکر ان صاحب کو حقیقت کا ادراک ہوا ۔

    تو جناب اگر سچ جاننے کی خواہش ہو تو ذرا بیگم صاحبہ سے پوچھ کر تو دیکھیں ، کہیں ایسا نہ ہوکہ وہ بیچاری ادب میں ہی ماری جارہی ہو ۔ :86::201::201::201:
     
  17. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    تانیہ جی ، تجاویز تو بڑی زبردست ہیں ، مگر ان پر عمل مشکل ہی نہیں ، بلکہ تقریباً ناممکن ہی سمجھیں ، خاص طور سے نمبر 1 ، 2 اور 5 ۔ :122: سارے دن کام کاج کے بعد جب شوہر بیچارہ تھک ہار کر نیم بے ہوشی کے عالم میں بستر پر آنے لگے ، تو یہ اعظم خان صاحب اسے مزید ساری رات جاگنے کا مشورہ دے رہے ہیں ، اور آپ بھی لگیں انکی بےجا تائید کرنے، کیا یہ انصاف ہے ؟:takar: لگتا ہے آصف بھائی کے ذریعے یہ معاملہ بھی تحریک انصاف کو بھیجنا پڑے گا :91:
     
  18. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    جناب اکرم جی اسلام علیکم
    جناب عالی
    اصولی بات یہ ہے کہ
    خراٹے کی نیند انتہائی گوڑھی نیند ہوتی ہے ۔ اور گوڑھی نیند کا سبب دن کی تھکاوٹ ہوتی ہے ۔
    اگربیوی دن میں زیادہ محنت کر تو رات کو سوتے وقت وہ بھی خراٹے لے گی۔
    یہ الگ بات کہ ہر کوئی خراٹے نہیں لیتا چاہے عؤرت ہو یا مرد ۔
    یا دوسرے لفظوں میں‌آپ یہ کہہ لیں کہ یہ ایک بیماری ہے ۔ تو جناب بیماری دونوں میں سے کسی کو بھی ہو سکتی ہے۔
    اس کو صرف مردوں سے منسلق کردینا کہاں کا انصاف ہے۔
    میری ایک بہن جو کہ میری سالی بھی ہے اُن کی عادت ہے کہہ باتیں کرتی کرتی سو جاتی ہیں ۔
    اُس پہ طُرہ یہ کہ خراٹے بھی شُروع ہو جاتے ہیں ۔
    ابھی تھوڑے ہی عرصے کی بات ہے کہ میرے پاس اپنے اسی فورم کے بہت ہی پیارے اور سب کے چہیتےاپنے کچھ پیاروں کے ساتھ تشریف لائے ۔رات کو جب سونے کا وقت ہوا تو میں نے عرص کی کہ جناب میں آپ کے پاس سؤوں گا ۔ محترم کہنے لگے کہ جناب میں خراٹے لیتا ہوں آپ کو تکلیف ہو گی۔چونکہ سحری کے تقریباً تین بج چُکے تھے۔ میں نے کہا کہ نہیں جو بھی ہو میں آپ کے پاس ہی رہوں گا ، تو انہوں نے کہا جیسے آپ کی مرضی۔
    خیر میں کُچھ دیر کے بعد اوپر کھر میں رفع حاجت کے لیے گیا تو ، جہاں باقی کے دوست ٹھہرےہوئےتھے۔ اس کمرے سے انتہائی زور دار قسم کے خراٹوں کی آوازیں آرہی تھیں۔
    میری بے ساختہ ہنسی نکل گئی ۔ کہ جناب تو خود اپنے خراٹوں سے ڈرا رہے تھے۔اور مجھے اوپر کمرے میں بھیج رہے تھے۔ جب کہ یہاںکا تو ماحول ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    صبح جب میں نے اُن کو بتایا۔ کہ جناب اصل خراٹے اس کو کہتے ہیں۔ تو ۔۔۔۔۔۔۔
    حالاں کہ ایمان داری کی بات ہے کہ میں صرف اُن لوگوں کے آنے کی خُوشی میں ہی ساری رات نہیں سویا۔اور اُن کو اس لیے سونے دیا کہ انہوں نے صبح کلر کہار جانا تھا۔ ورنہ میرا ارادہ تھا کہ
    اج رل کے گُزاراں گے رات
    وے اللہ کرے دن نہ چڑہے
     
  19. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    سچ تو کڑوہ ہوتا ہے ۔ جاننے سے میٹھا ہونے سے رہا :bigblink:
     
  20. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    زمین گول ہے سب جانتے ہیں فیر بتانے کا فیدا:zuban:
     
  21. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    اعظم خاں صاحب آپکی ہی صنف سے تعلق رکھتے ہیں اب اگر وہ اپنی صنف کے بارے کچھ بتا رہے ہیں تو کچھ تو سچ ہو گا نا:nn_highfive:
     
  22. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    ہاہا۔۔۔۔۔۔۔
     
  23. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    وہ تو ٹھہرے "پٹھان"۔۔۔
    ۔۔۔ اور
    ۔۔۔
    "پٹھان ، پٹھان ہوتی ہے"
    ۔۔۔
    ۔۔۔
    مگر آپ تو اس ظلم کی بےجا حمایت نہ کریں نا :131:
     
  24. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    :121: ۔۔۔۔
     
  25. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    اسلام و علیکم
    میں نے خراٹوں پر سب دوستوں کے کمنٹس پڑھے ۔لیکن مجھے نہیں لگتا کہ جو جو حل آپ لوگوں نے بتاہے ہیں وہ صحیح ہیں ۔ یہ اک بیماری ہے۔ میں سمجھتا ھوں اگر اک بیوی صرف اس وجہ سے اپنے شوہر کو چھڑ کر جاتی ہے تو وہ غلتی پر ہے ۔اگر وہی اپنے شوہر کی اذیت کو نہیں سمجھے گی تو اور کون سمجھے گا۔
     
  26. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    شانی جی تُسی سچ کلپ دے او:a172:
     
  27. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شوہروں کے خراٹے

    خراٹوں کے بارے میں پڑھ کر بہت مزا آیا۔
    یہ صوتی ارتعاش کسی صنف سے مختص نہیں بلکہ مرد اور خواتین دونوں یکساں طور پر خراٹے لیتے ہیں۔
    اس کا تعلق انسانی عمر، ساخت اور لائف سٹائل سے ہے۔
    لیکن خراٹوں کے باعث طلاق جیسا قبیحہ فعل سراسر جھوٹ ہے۔ ممکن ہے خراٹوں کی آڑ میں کچھ خواتین چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہوں گی۔
    عموما خراٹے فربا جسم مرد اور خواتین دونوں پہ اثر انداز ہوتے ہیں۔
    خراٹوں سے بچنے کیلئے آپ داہنے کروٹ لیکر سوئیں۔
    اپنا وزن کم کریں۔
    سانس کی نالی میں الرجی کا علاج کروائیں
    ہمیشہ بھر پور نیند لیں

    اور آخرمیں خراٹے لینے والے کے ساتھ ہمدردی کا رویہ اپنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




    .
     

اس صفحے کو مشتہر کریں