1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شمالی وزیرستان: ڈورن حملے میں ’15 شدت پسند ہلاک‘

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏16 جولائی 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح دتہ خیل کے گاؤں زوئی سیدگی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک مکان پر چار میزائل داغے گئے۔
    [​IMG]
    پاکستان کے قبائلی شمالی وزیرستان میں مشتبہ امریکہ ڈرون حملے میں کم از کم 15 مبینہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔
    اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح دتہ خیل کے گاؤں زوئی سیدگی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک مکان پر چار میزائل داغے گئے۔
    ہلاک ہونے والوں کی شناخت سے متعلق آزاد ذرائع تصدیق نہیں ہو سکی ہے کیوں کہ جس علاقے میں یہ حملہ ہوا وہاں تک میڈیا کی رسائی نہیں۔
    گزشتہ ہفتے بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے میں ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کم از کم چھ شدت پسند مارے گئے تھے۔
    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف 15 جون سے آپریشن ’ضرب عضب‘ جاری ہے اور اس دوران ہونے والے یہ تیسرا مشتبہ امریکی ڈرون حملہ ہے۔
    پاکستان ان ڈرون حملوں کو ملک کی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی بندش کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔
    http://www.urduvoa.com/content/drone-kiilled-militant-north-waziristan/1958451.html
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    شمالی وزیرستان، امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی، 5 افراد زخمی
    [​IMG]
    شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے. فوٹو: فائل

    شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
    ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہوگئے جبکہ حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے بعد جاسوس طیاروں کی مسلسل نچلی پروازیں جاری ہیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے جبکہ رواں سال ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
    http://www.express.pk/story/271716/

     
  3. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    دنیا بھر کے دہشتگرد وزیرستان میں بھرے پڑے ہیں اور ان دہشتگردوں نے پاکستان کی سالمیت،خومختاری اور قانونی رٹ کو چیلنج کر رکھا ہے،جس کی وجہ سے پاکستان کو دہشت گردی کا گڑہ کہا جاتا ہے۔القاعدہ اور طالبان سمیت دیگرملکی و غیر ملکی دہشتگردگروپوں و جہا دیوں کی پناہ گاہیں پاکستان کے لیے بڑا مسئلہ ہے،جن کو ڈرونز ہی سے بنا کسی نقصان کے،ختم کیا جا سکتا ہے۔ ڈرون دہشت گردوں کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔ ہمیں جہادی عناصر کو ہمیشہ کے لئے نکیل ڈالنی ہو گی اور ان کی بیخ کنی کرنا ہو گی کیونکہ یہ ہمارے بچوں ،عورتوں،بزرگوں اور بے گناہ و معصوم شہریوں کو ایک محفوظ حال ا ور بہتر مستقبل دینےکے لئے ضروری ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں