1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شمالی وزیرستان : نئی حکومت آتے ہی ڈرون حملہ‘ ”ہائی ویلیو ٹارگٹ“ سمیت 7 جاں بحق

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏8 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:


    میران شاہ (نوائے وقت رپورٹ) میاں نوازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے 4 روز بعد ہی پہلا ڈرون حملہ ہو گیا۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل وتہ خیل میں گذشتہ روز ڈرون طیارے کے حملے میں 7 افراد جاںبحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وتہ خیل کے ایک گھر میں اہم عسکریت پسند رہنماﺅں کی موجودگی کی نشاندہی پر امریکی جاسوس طیارے نے دو میزائل داغے جس سے گھر تباہ اور 7 افراد دم توڑ گئے، متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملے میں القاعدہ اور طالبان کی انتہائی اہم شخصیت ”ہائی ویلیو ٹارگٹ“ کے مارے جانے کی اطلاع عالمی ذرائع ابلاغ میں پھیل گئی تاہم کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ادھر ڈرون حملوں کے زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ شمالی وزیرستان میں وتہ خیل اور شوال کا یہ علاقہ طالبان جنگجو¶ں کا اہم ترین گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
    بشکریہ - نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں