1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شمالی وزیرستان: فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 شہید

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شمالی وزیرستان: فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 شہید
    [​IMG]

    اسلام آباد: (دنیا نیوز) شمالی وزیر ستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث پاک فوج کے 3 افسران سمیت ایک جوان شہید ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شامل ہیں، راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے ہے۔ دیگرشہداء میں میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ، لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔ واقعہ میں چار جوان بھی زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف کا تعلق لکی مروت جبکہ لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے ہے، گزشتہ ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے جبکہ اب تک 35 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ اسی علاقہ میں پیش آیا جہاں فورسز نے چند روز قبل کارروائی کر کے کچھ سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ دہشت گردوں نے خر کمر میں بارودی سرنگ سڑک پر نصب کررکھی تھی۔

    ریاست دہشتگردوں کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی: عمران خان
    وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی سخت مذمت کی۔ شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔



    اس موقع پر عمران خان نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں۔ ریاست ان عناصرکو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

    قوم شر پسند عناصر کی سازشوں کیخلاف متحد ہے: عارف علوی
    اُدھر صدر مملکت عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی اور شداء کے اہل خانہ کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی کے دشمن ہیں، قوم شر پسند عناصر کی سازشوں کیخلاف متحد ہے۔

    شر پسند عناصر پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے: اعجاز شاہ
    وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے بھی دھماکے کی مذمت کی اور شہید ہونیوالے فوجیوں کے لئے فاتحہ خوانی اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں شہدا کے ورثا کیساتھ کھڑے ہیں۔ ایسے شر پسند عناصر پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ دہشتگردی کیخلا ف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی، پوری قوم اپنی افواج کے سا تھ ہے اور ایسے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

    دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنے کے در پے ہیں: شہباز شریف
    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ فوجیوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم حملوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، شہدا کی عظیم قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی، قوم شہداء کی قرضدار ہے، شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالی شہداء کو بلند ترین مرتبہ عطا فرمائے۔

    پیپلز پارٹی دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے غم میں شریک ہے: آصف زرداری
    سابق صدر آصف علی زرداری نے شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دھرتی ماں پر جان قربان کرنے والے جانباز قوم کے ھیرو ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی شہداء کے خاندانوں کے غم میں شریک ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں