1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکہ‘ حملہ‘ لیفٹیننٹ کرنل ‘2 اہلکار جاں بحق

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏19 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکہ‘ حملہ‘ لیفٹیننٹ کرنل ‘2 اہلکار جاں بحق
    میرعلی + کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے حملو،ں بارودی سرنگ کے دھماکے میں لیفٹیننٹ کرنل اور خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار شہید جبکہ کوہاٹ میں شدت پسندوں کے دو گروپوں میں جھڑپوں کے دوران 7 افراد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں 9 جون کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں شدید زخمی ہوجانیوالے لیفٹیننٹ کرنل سید عمران حیدر گذشتہ روز سی ا یم ایچ پشاور میں زخموں کی تاب نہ لا کر جام شہادت نوش کر گئے۔ دریں اثناءکھجوری چیک پوسٹ کے قریب اور تیگہ چیک پوسٹ پر گذشتہ صبح شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس میں خاصہ دار فورسز کے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ حملے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔ ادھر کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے 2 گروپوں میں جھڑپ کے دوران ایک گروپ کے 4 افراد اور دوسرے گروپ کے 3 افراد ہلاک، 2 زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں