1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شفٹوں میں کام سے کینسر کے خطرہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از طاھراقبال, ‏25 ستمبر 2006۔

  1. طاھراقبال
    آف لائن

    طاھراقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏25 ستمبر 2006
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جاپانی سائنسدانوں نے پتہ چلایا ہے کہ بدلتی شفٹوں میں کام کرنے والے سٹاف میں دن اور رات کی شفٹ میں کام کرنے والے سٹاف کی نسبت مثانے کے کینسر میں مبتلا ہونے کا امکان چار گنا بڑھ جاتا ہے۔

    البتہ برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جاپانی ریسرچ سے سامنے آنے والے نتائج حتمی نہیں ہیں۔

    جاپان کی پیشہ وارانہ اور ماحولیاتی صحت کی یونیورسٹی میں چودہ سو کارکنوں پر تحقیق کی گئی۔

    شفٹوں میں کام کرنے والے سٹاف میں سینے اور انٹریوں کے کینسر کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

    تحقیق کارروں کے مطابق بدلتی ہوئی شفٹوں میں کام کرنے سٹاف میں مثانے کے کینسر کے زیادہ امکانات کی شاید وجہ میلاٹونین ہارمون میں رطوبت کے عمل میں بے ربط ردو بدل ہے۔

    میلاٹونین ہارمون انسانی جسم کو نیند میں لے جانے میں سب سےاہم ذریعہ سھمجھا جاتا ہے۔

    تحقیق کارروں کے مطابق دن میں میلاٹونین ہارمون میں رطوبت کے اخراج کا عمل قدرے سست ہوتا ہوا اور رات پڑتے اس عمل میں تیزی آ جاتی ہے اور آدھی رات کو میلاٹونین ہارمون کے رطوبت کے اخراج کا عمل اپنے عروج پر پہنچ چکا ہوتا ہے۔

    البتہ برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جاپانی تحقیق دلچسپ ہے اور یہ اس خیال تقویت دیتی ہے کہ انسانی جسم کے توازن کوخراب کرنے سے کینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ نیند کےمعمولات میں تبدیلی مثانے کے کینسر کا باعث ہے۔

    تحقیق کارروں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
     
  2. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    معلومات سے نوازنے کا شکریہ ہم امید کرتے ہیں آپ آئندہ بھی اچھی اچھی باتیں ہم تک پہنچاتے رہیں گے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا تحقیقی مقالہ ہے۔
    لیکن غریب مزدور بندہ کیا کرے ؟ کدھر جائے ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں