1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعیب امین جی کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏6 اکتوبر 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محترم شعیب امین صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ :dilphool:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    وعلیکم السلام

    جناب ہمیں بڑی خوشی ہوگی یہ پرچہ حل کرکے۔۔۔۔۔ لیکن مسئلا یہ ہے کہ آپ نے عنوان میں نام کے ساتھ جی لگا دیا ہے جسے دیکھ کر ہم پریشان ہوگئے ۔۔۔ اور پوسٹ کے شروع میں محترم بھی اور صاحب بھی۔۔۔۔۔۔ تو یہ پڑہ کر تو ہم بالکل ہی بیہوش ہوگئے ہے۔۔۔

    لہذا انتظار کرے ۔۔۔۔ کوشش کرتے کہ قسطوں میں جواب دے دے۔۔۔۔۔ کیوںکہ ہماری سستی اور کاہلی جگ مشہور ہے

    - پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟

    شعیب امین۔۔۔ کس نے رکھا تھا۔۔۔ ہممم۔۔۔۔۔کافی چھوٹا تھا غالبا چند دنوں کا اس لیئے یاد نہیں۔۔۔۔۔۔۔ آدھا نام شعیب دادی اماں نے رکھا تھا۔۔۔ اور امین کا اضافہ نانا ابو نے کر دیا تھا

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    لقب تو کوئی نہیں۔۔۔۔ شعیب کے نام سے ہی لوگ بلاتے
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    اب جلدی سے سستی اور کاہلی سے پیچھا چھڑوایں اور باقی پرچہ بھی حل کریں۔ تاکہ جلدی سے چیک کرنے کے بعد نمبر دیے جا سکیں۔ :84:
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    شاباش !
    آپ نے بحرالکاہل کو مات دے دی ہے اب مزید کیا پروگرام ہے
     
  5. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    بلال بھائی

    اگر سستی اور کاہلی سے جان چھڑا سکتے ہوتے تو آج ترقی نہ کر چکے ہوتے۔۔۔۔

    :d :d :d d:

    ہارون صاحب

    ستاروں کے آگے جہاں اور بھی ہے۔۔۔۔۔ ابھی سستی کے امتحاں اور بھی ہے
     
  6. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)

    گھر والوں کے مصدقہ اور باہر والوں کے غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہمارا جنم مورخہ 17 جنوری 1982 کو ہوا تھا۔۔۔۔۔ اس حساب سے عمر 29 سال اور 260 دن بنتی۔۔۔۔۔

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)

    جناب پیدائش ہماری پنوعاقل ضلع سکھر (سندھ) کی ہے بنیادی تعلیم بھی وہی سے، عرصہ دس سال کراچی شہر کی کوچہ و گلیوں میں گذارا مقصد حصول تعلیم اور غلامی (یعنی نوکری) تھا۔۔۔۔۔۔ لیکن عوام کے خیال میں ہم نے زیادہ وقت آوارہ گردی میں گذارا۔۔۔۔ جمہوری دور ہے اس لیئے ہم کسی سے اختلاف نہیں کرتے۔۔۔۔۔ پچھلے 3 سال 7 ماہ اور 8 دنوں سے متحدہ عرب امارات کی خاک چھان رہے بسلسہلہ غلامی۔۔۔
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)

    جناب ہم نے الیکٹرانک انجینیئرنگ کی ہوئی، پروفیشنل انجینیئر ہے، ایم بی اے کے 8 کورسز کر لیئے تھے کے بیرون ملک غلامی کا اذن مل گیا۔۔۔ اس کے بعد بہت کوشش کے باوجود دوبارہ تعلیم کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا۔۔۔۔۔ مستقبل میں دیکھے۔۔۔ ارادہ تو ہے ۔۔۔ آگے جو اللہ کی مرضی

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)

    مشاغل جناب کافی سارے، کتابیں اوڑھنا بچھونا تو نہیں کہ سکتے لیکن اتنا ضرور ہے کہ جتنی ہمت اور حوصلہ اجازت دے پڑھتے رہتے
    شاعری بہت پسند، اس کے علاوہ بھی مختلف مضمون پڑھتے رہتے۔۔۔۔ ادب میں ، نثر میں، سائنس و ٹیکنالاجی۔۔۔ فکشن۔۔۔ جو بھی مل جائے
    فلمیں اور گانے بھی چلتے رہتے، نئے زمانے کی فلمیں زیادہ پسند، انگلش اور اردو دونوں ہی دیکھتے اور ذوق و شوق سے دیکھتے، پردیس میں آںے کے بعد یہ شوق مجبوری بھی بن جاتا ویسے۔۔۔۔ گانے ہر طرح کے سنتے 60 سے لیکر 2011 تک کے، ہر قسم کے، سلو اور میلوڈٰس سانگز زیادہ پسند۔۔۔

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)

    پیشہ کے لحاظ سے ہم انجینیئر ہے، ہم کرتے کیا ہے یہ سمجھانا کافی مشکل۔۔۔۔۔۔ ہم ایک امریکی ایئرکنڈینشنگ مینوفکچرنگ فرم میں پروجیکٹ مینیجر ہے، ہماری ذمہ داریاں ایئر کنڈیشنز پلانٹس کو کنٹرول کرنا ہے۔۔۔ یہ آسان تعریف ہے سمجھ نہ آئے تو بس یہ سمجھ لے کہ ٹھنڈا کرنے والی مشینوں پر کام کرتے

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    شادی کرنا چاہتے۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا۔۔۔ خیر یہ تو مذاق ہوگیا۔۔۔۔ جناب مستقبل کے عزائیم بہت بڑے، اللہ نے توفیق دی تو اپنی کاروباری فرم شروع کرنی، اس کے علاوہ معاشرہ کے لیئے بھی کچھ کرنا چاہتے کچھ اچھا۔۔۔۔۔ دیکھے وقت اور قسمت کہاں لے جاتی

    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟

    ہم ایک فورم پر میمبر تھے کافی عرصہ سے، ہماری عادت جہاں محبت ملے وہی بیٹھ جاتے تو کافی عرصۃ فقط وہی بیٹھے رہے۔۔۔۔ اتنا بیٹھے کے وہ فورم ہی بیٹھ گیا۔۔اس میں یقینا ہمارا بھی قصور ہوگا۔۔۔۔ بہرحال فورم بیٹھتے بیٹھتے آپ لوگوں کا لنک دیکر چلا گیا۔۔۔۔۔ اب ہم یہاں ہے۔۔۔۔
     
  7. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں تفصیل سے پڑھ کر شعیب بھائی۔۔۔۔۔۔۔
    خوش رہیں‌
     
  8. پورس
    آف لائن

    پورس ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    66
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    شکریہ شعیب صاحب اور انجیئرنگ تو کر لی آپ نے لگے ہاتھوں بی اے بھی کر لیں
     
  9. پورس
    آف لائن

    پورس ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    66
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    اتنا بیٹھے کے وہ فورم ہی بیٹھ گیا

    ہا ہا ہا ہا ہا ہا
    کیا کہنے
     
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    شعیب جی بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر ۔ گفتگو سے ماشاءاللہ آپ ہر فن مولا شخصیت لگتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی شرکت سے محفل کی رونق مزید بڑھاتے رہیں گے۔ اور اللہ کریم سے دعا گو ہوں کہ آپ کے مستقبل کے پلانز کا کامیابی عطا فرمائے۔ اور آپ کو بہت سی آسانیاں عطا فرمائے۔
    خوش رہیں
    والسلام
     
  11. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    ہاہاہاہاہاہا

    پورس بھائی ہم آپ کے جتنے عقلمند نہیں نا۔۔۔۔ وگرنہ ضرور ایسا کرنے کی کوشش کرتے۔۔۔۔

    :p_point::p_point:
     
  12. شعیب۔امین
    آف لائن

    شعیب۔امین ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    148
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    ارے بلال بھائی ہم کہاں کی شخصیت۔۔۔۔۔ آج تک کسی فن کو سیکھ ہی نہیں پائے صحیح طرح سے۔۔۔۔۔ بس طفل مکتب ہے جہاں چار اچھے لوگ مل جاتے ان کی محفل میں بیٹھ جاتے۔۔۔۔۔ ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے تو سیکھتے رہتے۔۔۔ امید ہے یہاں بھی سیکھنے کو ملتا رہیگا

    خوش رہیں
     
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    آپ کی کاہلی کے باوجود یافت کی ہوئی تعلیم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ، اللہ کریم آپ کے علم و عقل میں اضافہ عطا فرمائیں :p_rose123:

    آتے رہیں آپ کے دم قدم سے ہی رونقیں ہیں
     
  14. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    شکریہ شعیب امین جی آپ کا تعارف اچھا لگا:flor:،،،،دلچسپ
    آپکو ہماری اردو پہ ہمیشہ ویلکم ۔۔۔اور آتے جاتے رہیے گا ، آپکو سب ساتھیوں سے اتنا خلوص و محبت ملے گی ، آپ یہاں بیٹھ جائیں گے یہ فورم نہیں‌بیٹھے گا
     
  15. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    شعیب امین بھائی آپ کے بارے جان کے خوشی ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔اس سے زیادہ یہ خوشی یہ اپنے شعبے کے علاوہ بھی علمی مشاغل رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔جیسے بھی اور جس طرح آئے مگر ہماری اردو تک پہنچ گئے۔۔۔۔اب امید کرتے ہیں کہ خوب گزرے گی۔
     
  16. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شعیب امین جی کا تعارف

    آپ کے بارے جان کر بہت اچھا لگا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں