1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعر کیسے رضا سناتے ہو

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏2 مارچ 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایک تازہ غزل ۔۔۔

    مسکراتے ہو نہ ستاتے ہو
    کیسے رسمِ وفا نبھاتے ہو

    تیری خاموشیوں کا کیا کہنا
    داستانِ جہاں سناتے ہو

    رنگ و بو پھول پہ تو آنا تھا
    تم جو گلشن میں روز جاتے ہو

    جب کبھی زخم بھرنے لگتا ہے
    ستمِ پُرسیء حال ڈھاتے ہو

    زندگی بھر جسے رُلانا ہو
    دیکھ کر اسکو مسکراتے ہو

    منفرد ہوں میں کچھ رقیبوں سے
    ہر کسی کو کہاں رُلاتے ہو

    ہم پہ ہی یہ کرم ہے رنجش کا
    یا کسی اور کو بھی چاہتے ہو

    نہ کوئی مہر نہ قہر تم پر
    شعر کیسے رضا سناتے ہو؟



    (محمد نعیم ر ضا : 2008-03-01 بروز ہفتہ)​
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ہم پہ ہی یہ کرم ہے رنجش کا
    یاکسی اور کو بھی چاہتے ہو


    نعیم بھائی بہت اچھا لکھا آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور مجھے یہ شعر تو بہت ہی پسند آیا۔

    نعیم بھائی میں‌آپ کی کیفیت کو کافی حد تک سمجھ رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ لیکن بھائی جان میں‌ ایک اپنی ذاتی سوچ آپ کو بتاتا ہوں، شائید آپ کی کچھ مدد کر سکوں۔

    بھائی جان زندگی مجھ سے کافی زیادہ غلطیاں ہوتی رہتی ہیں (یقینا ہر انسان سے ہوتی ہیں، کیونکہ یہ زندگی کا حصہ ہیں) جو بات میں‌کہنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ اگر تو غلطی انجانے میں‌ہو، یعنی جو میں‌نے جان بوجھ کر نہ کی ہو تو میرے اندر اس پر مجرم کا احساس نہیں‌ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں اس کا دکھ ہوتا ہے اور آئندہ محتاط رہنے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میری نظر میں‌ جرم اور گناہ صرف وہی ہوتا ہے جو جان بوجھ کر کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا (اور مجھے یقین ہے کہ آپ نے نہیں‌کیا) تو پلیززززززززز اپنے آپ کو اتنا مجرم تصور نہ کریں، خدا نا خواستہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ اپنی نظروں‌میں‌ ہی گرنا شروع ہو جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اللہ آپ کی خطاؤں کو معاف کرے ۔۔۔۔۔۔ اور آپ کو ہمت دے ، اور آپ کے ساتھ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نعیم بھائی ہم سب آپ کے ساتھ ہیں،،،،، ہم اپنی بہن کو منانے کی کوشش کررہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ضرور کامیاب ہونگے۔۔۔
    آپ اس بزم کے روح رواں تھے ، ہیں اور رہیں‌گے۔۔۔ انشاء اللہ۔۔۔۔۔۔ کوئی اور آپ کی جگہ نہیں لے سکتا اور نہ آپ جیسا ہو سکتاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اللہ ہمیشہ آپ کو خوش رکھے۔ آمین

    آپ کا بھائی



    ایک بات اور کہ گپ شپ کی لڑیوں میں‌ہم آپ کو بہت مس کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ خصوصا مریم جی تو بہت اداس ہیں۔ آپ جلدی سے واپس آجائیں یا پھر مجھے اجازت دیں کہ میں ذرا :warzish: کرنے کے بعد مریم جی سے :hathora: کھانے شروع کردوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ گئے نا آپ۔۔۔۔۔۔ (مذاق)
     
  3. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    نعیم بھائی شاعری بہت اچھی ہے۔۔۔بہت خوب۔۔
     
  4. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    واہ نعیم جی۔۔ واہ۔۔ بہت اچھی شاعری ہے۔۔ خاص کر یہ والا شعر تو کمال ہے۔۔ اس کے ٹائپ کا ایک شعر ہے۔۔ لیکن ابھی مجھے یاد نہیں آ رہا۔۔ ذہن میں آیا تو ضرور لکھوں گی۔۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ٹوٹے پھوٹے کلام کی پسندیدگی کا بہت شکریہ
    اللہ تعالی سب کو خوش رکھے آمین
     
  6. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت خوب
    نعیم صاحب
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت خوب۔ نعیم بھائی! بہت زبردست۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاحاصل جی اور عبدالجبار بھائی آپ کی طرف سے حوصلہ افزائی پر بہت شکریہ ۔
    اللہ تعالی سب کو خوش باش رکھے۔ آمین
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پھر آیا نہیں ذہن میں ؟ :no:
     
  10. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں آیا۔۔ :pagal: ۔۔ آپ اپنے اور اشعار لکھیں نا۔۔
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کہتے ہیں شاعری "ویہلے" لوگوں کا کام ہے۔ یہ بات اگر سو فیصد درست نہیں تو کسی حد تک درست ضرور ہے۔
    اسکے لیے فراغت ، یکسوئی اور کچھ خاص اندرونی و بیرونی ماحول درکار ہوتا ہے۔
    پچھلے کافی دنوں سے بےحد مصروفیت رہی تو اس طرف کوئی توجہ نہ دے سکا۔
    اور پھر کوئی ایسا خاص "حادثہ" بھی رونما نہ ہوا کہ جس سے کچھ "آمد" ہوتی۔

    آپکی پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
     
  12. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    مختصر بحر میں لکھا کمالِ فن ہے
    بہت سے شاعر اس بھاری پتھر کو چوم کر چھوڑ دیتے ہیں
    بلاشبہ آپ نے بہت خوبصورت غزل لکھی
    الفاظ کا چناؤ سادگی روانی ردھم کیا ہی کہنے
    شراکت کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی ذرہ نوازی اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت ممنون ہوں۔
    دعا کرتے رہا کریں۔ شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں