1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شریعت کا نظامِ اصل قرآنِ مبیں پر ہے ۔ابرار احمد ، سمستی پور

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏23 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    شریعت کا نظامِ اصل قرآنِ مبیں پر ہے
    مگر تکمیل ایماں آمنہ کے مہ جبیں پر ہے

    ولادت با سعادت جب ہوئ سرکار بطحا کی
    سلامی دینے کو آیا ملک فرشِ زمیں پر ہے

    عبادت اور ریاضت کا ذخیرہ لاکھ ہو لیکن
    "گنہ گاروں کی بخشش رحمت اللعالمیں پر ہے"

    کرو؛ سجدوں پہ سجدہ زاہدو! بیشک مساجد میں
    نگاہ شوق کا سجدہ مدینے کی زمیں پر ہے

    کسی کا کچھ نہیں چارہ چلے گا روز محشر میں
    سبھی کی لاج کو رکھنا شفیع المذنبیں پر ہے

    شبِ معراج میں روح الامیں سرکار بطحا کو
    جگایا رکھ کے پلکیں انکے پائے نازنیں پر ہے

    تذبذب میں پڑے ہیں جو انھیں ابرار! تم کہ دو
    ہماری زندگی کی ڈور ختم المرسلیں پر ہے

    ابرار احمد ، سمستی پور
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں