1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاٹ گن یعنی بندوق کے کام کرنے کا طریقہ اور ڈیزائن

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از سید شہزاد ناصر, ‏8 جون 2015۔

  1. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    بندوق کی ایجاد کی تاریخ 1800 کی ابتداء سے ہوتی ہے جب لوگوں نے بندوق کی مدد سے پرندوں کا شکار کرنا شروع کیا۔ اس وقت چقماق سے آگ جلائی جاتی تھی جس کی وجہ سے ان ابتدائی بندوقوں میں بھی یہی طریقہ استعمال ہوا۔ تاہم اس کا یہ نقصان تھا کہ بندوق کی لبلبی دبانے اور بندوق کے چلنے کے درمیان کافی وقفہ آ جاتا تھا۔ ایک سکاٹش مذہبی رہنما نے یہ بات محسوس کی کہ آگ سلگتی دیکھ کر پرندے اپنا رخ بدل لیتے تھے اور جب بندوق چلتی تو پرندے بچ جاتے۔ اس وجہ سے اس نے نیا نظام ایجاد کیا جس میں پرکشن لاک ایجاد کرنے کی کوشش کی جو بندوق کے علاوہ دیگر آتشی ہتھیاروں میں بھی استعمال ہوا اور اسے ہتھیاروں کی دنیا میں انقلابی ایجاد مانا جاتا ہے۔
    پرکشن لاک کی جگہ بعد میں نئے کارتوس استعمال ہونے لگے جو ابھی تک استعمال ہوتے آ رہے ہیں۔
    بندوق ایک نالی اور دو نالی بھی ہوتی ہے۔ دو نالی بندوقوں میں عام طور پر ہر نال کی الگ سے لبلبی ہوتی ہے۔ دو نالی بندوقوں میں نالیاں دو طرح سے ملتی ہیں۔ پہلو بہ پہلو یعنی سائیڈ بائی سائیڈ اور اوپر نیچے یعنی اوور اینڈ انڈر۔ پہلی قسم میں دونوں نالیاں ایک دوسرے کے پہلو میں جبکہ دوسری قسم میں نالیاں ایک دوسرے کے اوپر نیچے لگی ہوتی ہیں۔
    [​IMG]
    پہلو بہ پہلو (Side by Side)
    [​IMG]
    اوپر نیچے(Over and Under)​
    دو نالی بندوقوں کی نالیاں ایک دوسرے کے بالکل متوازی نہیں ہوتیں بلکہ عموماً چالیس گز کے فاصلے پر ایک ہی جگہ مار کرتی ہیں۔ کچھ بندوقوں میں یہ نالیاں ایک دوسرے سے مختلف بھی ہوتی ہیں جیسا کہ ایک سادہ جبکہ دوسری میں پیچ دار چکر یعنی رائفلنگ بنی ہوتی ہے یا پھر ایک نالی سادہ جبکہ دوسری باہری سرے پر تھوڑا سا تنگ ہو جاتی ہے جسے چوک کہتے ہیں۔ کئی دفعہ دونوں نالیاں ایک جیسی بنائی جاتی ہیں۔
    بندوق چاہے جس قسم کی بھی ہو، اس کو کھولنے اور بھرنے کا نظام سب سے زیادہ جو استعمال ہوتا ہے، وہ اوپر تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اسے بریچ لوڈنگ کہتے ہیں۔ یہ نظام 1875 میں پہلی بار ایجاد ہوا اور اس کی مدد سے نہ صرف بندوق میں کارتوس بھرا جاتا ہے بلکہ بندوق چلنے کے لئے بھی تیار ہو جاتی ہے۔ بندوق بھرنے اور چلانے کا پہلا نظام اینسن اور ڈیئرلی نے پیش کیا تھا۔ ان کی بندوق ہیمر لیس یعنی بغیر گھوڑے والی تھی۔ آج تک یہی نظام تقریباً اسی شکل میں استعمال ہو رہا ہے۔
    [​IMG]
    سائڈ موشن ایکشن​
    بندوق بھرنے کا ایک اور نظام سائیڈ موشن کہلاتا ہے جو 1800 صدی کے نصف میں ایجاد ہوا اور اب بہت کم دکھائی دیتا ہے۔ اس نظام میں نالیوں کو ایک دھاتی تھالی پر لگایا جاتا ہے۔ جب لیور کو گھمایا جاتا ہے تو یہ تھالی گھومتی ہے اور نالیاں کھل جاتی ہیں۔
    ایک اور نظام سلائیڈنگ ایکشن کہلاتا ہے جو 19ویں صدی میں ایجاد ہوا لیکن اب متروک ہو چکا ہے۔ یہ نظام بہت کم استعمال ہوا اور شروع سے ہی اسے لوگوں نے پسند نہیں کیا۔
    [​IMG]
    سلائڈنگ ایکشن​
    ایک اور نظام سلائیڈنگ ایکشن کہلاتا ہے جو 19ویں صدی میں ایجاد ہوا لیکن اب متروک ہو چکا ہے۔ یہ نظام بہت کم استعمال ہوا اور شروع سے ہی اسے لوگوں نے پسند نہیں کیا۔

    [​IMG]
    لیور ایکشن​
    لیور ایکشن کی جگہ پمپ ایکشن نے لے لی۔ اس قسم کی اولین مقبول بندوقوں میں ونچسٹر کے ماڈل ایم 1893 اور ایم 1897 شامل ہیں جنہیں جان براؤننگ نے بنایا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ براؤننگ کو ونچسٹر نے ہدایت کی تھی کہ کئی فائر کرنے والی بندوق کا ڈیزائن بنائے۔ براؤننگ نے بتایا کہ اس قسم کے لئے پمپ ایکشن بہترین ہے۔ تاہم ونچسٹر کے پاس چونکہ لیور ایکشن بنانے کی فیکٹری تھی، اس لئے انہوں نے پمپ ایکشن کی جگہ لیور ایکشن بنانے کا حکم دیا۔ نتیجتاً ایم 1887 تیار ہوئی۔ تاہم بعد میں انہوں نے براؤننگ کی تجویز کے مطابق پمپ ایکشن بندوق بھی بنانا شروع کی جو ایم 1893 تھی۔ بعد میں اسی ماڈل کو بہتر بنا کر ایم 1897 بنائی گئی۔ یہ بات اہم ہے کہ اس بندوق کو اتنی مقبولیت ملی کہ پہلی جنگ عظیم میں امریکی فوجیوں نے اسے استعمال کیا اور خندقوں اور مورچوں میں استعمال کے لئے یہ بہترین ثابت ہوئی۔ تیزی سے فائر کرنے اور چھروں کے پھیل جانے کے سبب بغیر نشانہ لئے کئی دشمنوں کو بیک وقت مارا جا سکتا تھا۔ اس وجہ سے امریکی فوجیوں نے اسے بہت مفید پایا۔ اس کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ زہریلی گیس کے استعمال کی اجازت کرنے والی اعلٰی جرمن فوجی کمان نے جینوا کنونشن میں اس بندوق کو جنگ میں استعمال کو غیر قانونی قرار دلوانے کی کوشش کی۔ پمپ ایکشن آج بھی مقبول عام ڈیزائن ہے۔
    [​IMG]
    پمپ ایکشن​
    نیم خود کار یعنی سیمی آٹو میٹک بندوقیں بھی میسر ہیں جن میں فائر کرتے ہی خالی کارتوس خود بخود نکل جاتا ہے اور دوسرا کارتوس اس کی جگہ لے لیتا ہے اور بندوق چلانے کے لئے تیار ہو جاتی ہے۔ نیم خود کار بندوقوں میں کئی تکنیکیں استعمال ہوتی ہیں جن میں لانگ ری کوائل ایکشن، انرشیا آپریٹڈ ایکشن یا پھر گیس آپریٹڈ ایکشن عام ہیں۔ پہلی نیم خود کار بندوق اے 5 کے نام سے مشہور ہوئی جس کا ڈیزائن 1898 میں جان براؤننگ نے تیار کیا تھا۔ یہ ماڈل 1998 تک تیار کی جاتی رہی۔
    [​IMG]
    رمنگٹن ایم ڈی 11 سیمی آٹو میٹک​
    بولٹ ایکشن بندوقیں بھی کبھی کبھار دکھائی دے جاتی ہیں لیکن عام نہیں پائی جاتیں۔ اس کا ایک مشہور ماڈل اعشاریہ 410 کیلیبر تھا جسے ایشا پور آرسینل آف انڈیا نے تیار کیا تھا۔ اس کی بنیاد لی این فیلڈ کا مارک 3 ماڈل تھا۔
    [​IMG]
    ایشا پور شاٹ گن بولٹ ایکشن​
    حوالہ
    http://firearmshistory.blogspot.com/2011/02/shotguns-actions-and-designs.html
     
    نعیم, ملک بلال, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست تحریر بہت شکریہ سید شہزاد ناصر صاحب آپ کا:nc:
     
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
    ابو تیمور اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی معلوماتی تحریر ہے۔ اسی کے ساتھ اگر کلیبر اور بور کی بات بھی ہو جائے تو اضافی معلومات بھی میسر آ جائیں۔ یعنی اگر ہم 9 ایم یم کہتے ہیں یا 12 بور کہتے ہیں تو اس سے کیا مراد ہوتی ہے۔
     
    ملک بلال، پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات قابل غور ہے اس بارے میں بھی کچھ نہ کچھ شریک کروں گا
    پسند کرنے کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کلیبر اور بور میں کافی اشکال ہیں کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ ان میں تبدیلی ہوتی رہی اور اس کے علاوہ بہت سے غلط العام اس اشکال میں مذید اضافہ کرتے رہے ہیں۔ایک کوشش ہے کہ اس کا فرق سادہ الفاظ میں بیان کیا جا سکے۔
    سب سے پہلے تو ہمیں یہ معلوم ہونا ضروری ہےبرطانوی اور امریکی ناپ تول کے مختلف نظاموں پر کام کرتے رہے ہیں۔ برطانوی انچوں،پونڈوں اور میلوں میں ناپتے جبکہ امریکی میٹروں، کلوگرام اور کلو میٹروں میں ناپنے تھے۔ لگ بھگ 30 سال پہلے امریکی نظام کو نیٹو کی چھتری تلے کلی طور پر رائج کیا گیا۔ ہتھیار چونکہ دونوں نظاموں میں بنے اور نظام یکساں ہونے کے بعد بھی انہی ناموں سے پکارے جاتے رہے جو ایجاد کے وقت رکھے گئے تو اس میں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو اپنے نظام کے مطابق آج تک مروج ہیں۔
     
    ابو تیمور، ملک بلال اور سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کیلبر امریکی اصطلاح ہے اور اس سے مراد بندوق کا اندونی قطر ہے جو ملی میٹر میں ناپا جاتا ہے۔ جیسا کہ 9 ایم ایم کے ہتھیار کی بیرل کا اندونی قطر 9 ملی میٹر ہو گا۔اسی کے ساتھ منسلکہ اصطلاح کیلبر لینگتھ یا کیلیبر لمبائی ہے۔ یہ بیرل کی لمبائی ہے جو قطر کی مناسبت سے ناپی جاتی ہے۔ یعنی بیرل کی لمبائی کو پیرل کے قطر سے تقسیم کریں تو کیلیبر لمبائی معلوم ہو جائے گی۔
     
    ابو تیمور اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    بہت مفید معلومات :)
     
  9. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    FPS System or Brithish System
    لمبائی کی اکائی Foot
    وزن کی اکائی Pound
    وقت کی اکائی Second

    MKS or Metric System
    لمبائی کی اکائی Meter
    وزن کی اکائی Kilogram
    وقت کی اکائی Second
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بور برطانوی اصطلاح ہے اور یہ کسی قدر پیچیدہ معاملہ ہے۔کسی بھی ہتھیار کا بور اس کے قطر کے برابر سیسے کی گولوں کی تعداد ہے جن مجموعی وزن ایک پونڈ ہو۔ یعنی 12 بور رائفل کے قطر کے 12 گولوں کا وزن ایک پونڈ ہوتا ہے۔اسی مد میں ہمیں 22 بور، 30 بور اور 32 بور بھی سننے کو ملتی ہیں مگر یہ اصل میں بور نہیں بلکہ غلط العام ہے جس کی آگے وضاحت کی جائے گی۔

    برطانوی ساخت کے کچھ ہتھیار وں کے لیے بور کا لفظ استعمال ہوتا ہے جبکہ تکنیکی طور پر وہ بور نہیں بلکہ کیلیبر ہیں اور برطانوی ہونے کی وجہ سے ملی میٹر کے بجائے انچوں میں ہیں۔ جیسا کہ 30 بور اور 32 بور کے ہتھیار وں کے لیے اگرچہ لفظ بور استعمال ہوتا ہے مگر یہ اصل میں اعشایہ 30 اور اعشاریہ 32 انچ قطر کے ہتھیا ر ہیں۔یا یوں کہیں کہ انچوں میں کیلیبر ہیں۔
     
    ابو تیمور، ملک بلال اور سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست شئیرنگ جناب بہت شکریہ
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    مفید معلومات فراہم کرنے کا شکریہ
    وہ فوجی ہی کیا جسے ہتھیاروں کے بارے میں معلوم نہ ہو
    آپ کے طفیل سے بہت سی نئی باتیں معلوم ہوئیں
    امید ہے کہ آپ اس بارے میں مزید معلومات بھی شامل کریں گے
    سلامت رہیں
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جناب ۔۔۔ بہت عمدہ
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    حوصلہ افزائی کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں