1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شامیں اداس میری دل میں خیال تیرا--برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏17 جنوری 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان ( پیارے اس غزل کو ذرا خصوصی طور پر دیکھ لیں ۔ جب موقع ملے )
    مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
    شامیں اداس میری دل میں خیال تیرا
    تجھ کو بلا رہا ہے اس رات کا سویرا
    ------------------------
    اتنا مجھے بتا دو میرے حبیب آ کر
    ایسے کبھی ہوا ہے دل بھی اداس تیرا
    ----------
    مشکل ہوا ہے جینا تیرے بغیر ساتھی
    میرے بھی پاس آ کر کر لو کبھی بسیرا
    ------------
    تیرے بغیر میری ہے زندگی ادھوری
    دل میں دعا ہے ہر دم چھوٹے نہ ساتھ تیرا
    --------
    جب سوچتا ہوں ایسا بیٹھے ہو دور مجھ سے
    آتا ہے پھر تو میری آنکھوں تلے اندھیرا
    --------------
    جشنِ بہار ہو گا جب ہم ملیں گے دونوں
    اس رات کا ہماری ہو گا تبھی سویرا
    ----------
    بھولا نہیں کبھی بھی اب تک ہے یاد مجھ کو
    تیری جو زلف کا تھا سایہ بہت گھنیرا
    -------------
    ارشد کی زندگی اب بس منتظر ہے تیری
    اس کی ہے موت کو بھی اب انتظار تیرا
    -------------
     
    ًمحمد سعید سعدی، زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    Phraira 2.png
     
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ

    بہت خوبصورت
    ماشاء اللہ

    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
     
    ًمحمد سعید سعدی اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    میری طرح ہوا ہو دل جو اداس تیرا
    آ دل میں تو سما جا کرلے یہیں بسیرا
    زلفوں کا تیری سایہ شب کی طرح گھنیرا
    ہے اب یہی تمنا چھوٹے نہ ساتھ تیرا
    Naraz 2.png
     
    Last edited: ‏18 جنوری 2020
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    -------------
    السلام علیکم۔خان صاحب آپ کی اصلاح دیکھ کر اپنی کم مائیگی کا احساس ہوتا ہے۔ دراصل میں جس ماحول پلا بڑھا ہوں وہ ادبی ماحول نہیں تھا ۔میرے آباء محنت کش کاروباری لوگ تھے۔ میں نے اپنے گھر میں بی -کام کیا تھا پھر سی-اے سے بھاگ کر سعودی عرب چلا گیا۔ اس لئے فطرت میں سادگی ہے اور سادہ الفاظ میں بات کرنے کی عادت۔ہاں البتہ سسرال میں علمی ماحول ملا۔ میری بیوی ایم -اے انگلش ۔بی-ایڈ اور امریکہ میں سرٹیفائڈ ٹیچر ہے۔ ان کے بھائی بھی سارے کیمسٹی میں اعلی تعلیم رکھتے ہیں ۔اگلے سال وہ بھی ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں پھر انشاءاللہ ایک ماہ مکہ اور مدینہ میں اور کچھ عرصہ پاکستان میں گزاریں ۔ انشاءاللہ قدم بوسی کے لئے حاضری دوں گا ۔تو بات کر رہا تھا اصلاح پر تو اپ کے خوبصورت الفاظ آپ کے وسیع مطالع کی نشاندہی کرتے ہیں۔ آپ خود ہی دیکھ لیں کہ میرے الفاظ کتنے عام اور سادہ ہیں اور آپ کے الفاظ کس طرح ادبی پھولوں میں پروئے ہوئے۔ میں پھر کہوں گا کہ آپ کی شاگردی میں مزہ آ رہا ہے۔پچھلی غزل جب میں نے اپنے دوسرے استاد اعجاز عبید صاھب کے سامنے پیش کی تو انہوں نے بھی پسند فرمائی ۔ہاں البتہ ایک شعر
    بڑھاپا نہیں ہے یہ تعظیمِ حوراں
    ضعیفی میں جھک کر کمر جو کماں ہے
    اس پر وہ کہنے لگے ،ارشد کیا کر رہے ہو، پہلے مصرعے میں بڑھاپے سے انکار اور دوسرے میں ضعیفی کا اقرار۔ پھر میں دوسرا مصرعہ بدل دیا ( ہوئی جھک کے میری کمر جو کماں ہے ) اس غزل میں مجھے ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی۔ آج ان کو دکھائؤں گا۔ اور جو مشورہ وہ دیں گے آپ سے شعر کروں گا۔
     
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    واللہ جی خوش ہوگیا،گوہرِ مقصودہاتھ آیا اور بے دلی ہوا ہوگئی۔پھر کہتا ہوں اِس انجمن میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم ہوئے ، تم ہوئے کہ میر ہوئے ،سب برابر ہیں۔تمام ہی سیکھنے سکھانےکے کے عمل سے جڑے ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ ، کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہیں۔ آپ جسے اصلاح کہتے ہیں میں اِسے طلبِ علمی کا ایک مرحلہ کہتا ہوں یعنی آگے بڑھیں گے نم لیکر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اور بات،آپ کے پاس ماشاء اللہ خیال کی کمی نہیں ہے ۔حال ہی میں جوغزلیں آپ نے یہاں پوسٹ کی ہیں ،میں اُنھیں پڑھ کر دنگ رہ گیااور دل کی گہرائیوں سے اُٹھتی واہ واہ واہ کو اِس لیے روکا کہ ایک دوسری غزل پر کام کررہا تھا۔آپ اپنے تاثرات ضرور شیئر فرمایا کیجیے ،چلنے میں مدد ملتی ہے ، شکریہ۔
    اب یہی دیکھیں آپ کے مراسلے سے مجھے کیا مدد ملی:
    بڑھاپا نہیں یہ ہے تعظیمِ حوراں
    ضعیفی نہیں اب ہوا تو جواں ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بڑھاپا کہاں یہ ہے حوروں کی تعظیم
    کہ جھک کر ادب سے کمر اب کماں ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جھکے اِس ادب سے کہ قد اب کماں ہے
     
    Last edited: ‏19 جنوری 2020
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بھائی ۔ہم سب کو ایک دوسرے کے لئے رب کے حضور دعا گو رہنا ۔ ابھی ایک حمد لکھی ہے اور پوسٹ کر دی ہے اور خان بھائی اپنا تفصیلی تعارف بھی لکھیں
     
    Last edited: ‏19 جنوری 2020
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کیا خوب محفل جمی ہے
    ایک روشن محفل
    جس سے ارد گرد کی تاریکی بھی اپنے حصے کی روشنی سمیٹنے میں مصروف ہے
    اور میں بھی اس تاریکی کا ایک حصہ ہوں
    میرا دامن بہت چھوٹا ہے اور سمیٹنے کے لیے روشنی زیادہ ہے
    مجھے رشک آ رہا ہے میرا حرص بھی بڑھ رہا ہے

    ان کی محفل میں گل حیران کھڑی ہیں جیسے
    بے بسی کی کوئی تصویر ہو دیوار کے ساتھ

    زنیرہ گل
     
    ًمحمد سعید سعدی اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بھئی زُنیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اِس قدر عجزاور کسرِ نفسی ۔۔۔۔۔نہ نہ نہ!
    آپ وہ روشنی ہیں کہ مجھ جیسی بجھی شمعیں بھی جس کے دم سےفروزاں ہوجائیں بلکہ ہوگئیں ذرا ایک نظر محترم ارشد چوہدری صاحب کی حال میں پیش کردہ حمد پر ڈالیں پھر میری کتابت اور اضافت کو دیکھیں،ماہرین کی نظر میں سوعیب سہی(کتابت اور اضافت کے)مگر میرا اطمینان دیکھیں کہ میں نے بھی محترم ارشد صاحب کے پاکیزہ خیالات کی بزم میں شرکت کا اعزاز پا ہی لیا۔یہ عزت کس کی وساطت سے ملی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کے توسط سے ۔آپ ہی نے میرے رکتے چلتے ،ڈھلتے ڈھلکتے قلم کو داد وتحسین کی روشنائی سے یہ روانی بخشی کہ اِس رَو میں بہتا حمد ِ باری تعالیٰ کے بحرِ بے کراں میں جاپڑا۔۔۔۔۔۔شکریہ زنیرہ شکریہ!!
     
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں