1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاعری کی اصطلاحات

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏31 جولائی 2011۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جکری ایک صنف شعر جس میں صوفیانہ اور مغربی مضامین بیان ہوتے ہیں۔ عام خیال یہ ہے کہ یہ لفظ "ذکری" کی ایک شکل ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ اس لفظ کی اصل "ذکری" نہیں، بلکہ "جگری" ہے۔ بمعنی "جگر یا دل سے نکلی ہوئی بات"۔ جکری عام طور پر گائی جاتی ہے۔ اگرچہ یہ صنف گجرات سے منسوب ہے، لیکن شمالی ہند میں بھی بہت مقبول رہی ہے۔ جکری میں شاعر خدا، رسول یا اپنے مرشد کا ذکر کرتا ہے، اور اپنے واردات باطنی و کوائف روحانی کو بیان کرتا ہے۔ بعض جکریوں میں عشق مجازی کا عنصر بھی نظر آتا ہے۔ لیکن صوفیانہ شاعری میں عام طور پر عشق مجازی اور عشق حقیقی کے درمیان تفریق نہیں کی جاتی، اور عموماً عشق مجازی کے مضمون پر مبنی کسی شعر یا نظم کی تعبیر عشق حقیقی کے نقطہ نظر سے بھی ہو سکتی ہے۔ جکری کی زبان سادہ اور موسیقی کے لیے مناسب ہوتی ہے۔ شیخ بہاء الدین باجن کی جکریاں خاص طور پر مشہور ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ اس صنف کو "زبان ہندی" میں جکری کہتے ہیں۔ چونکہ قدیم زمانہ میں کاف عربی اور کاف فارسی کی لکھائی میں فرق نہ کرتے تھے، لہذا ممکن ہے کہ شیخ نے "جگری" ((مع کاف فارسی)) لکھا ہو۔
     
  2. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    تضمین

    تضمین
    کسی دوسرے شاعر کے مصرعے یا پورے شعر یا غزل وغیرہ کو اپنے کلام میں اس طرح جگہ دینا کہ وہ ایک نئی نظم یا شعر کی صورت اختیار کر جائے، تضمین کہلاتا ہے۔ پوری غزل پر تضمین اس طرح ہوتی ہے کہ ہر شعر پر تین مصرعے لگاتے ہیں جو ہر شعر کے مصرع اولی کے ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ شعر پر تضمین یوں ہوتی ہے کہ اسے غزل یا نظم کا حصہ بنا لیا جاتا ہے۔
     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    ترکیب بند اور ترجیع بند

    ترکیب بند اور ترجیع بند
    ترکیب بند غزل کے طور پر ایک یا زیادہ مطلعوں کے ساتھ چند شعر لکھ کر ایک مطلع بطور گرہ کے لگاتے جائیں، اور بعد کے بندوں میں جو اشعار ہوں وہ پہلے بند کے اشعار ہی کے وزن پر کہے جائیں اور اس کا التزام رکھا جائے کہ ہر بند کا مطلع مکتلف ہو۔ اگر مندرجہ بالا ایک ہی گرہ یا مطلع کی تکرار ہو تو اس کو ترجیع بند کہتے ہیں۔ ترکیب بند ہو یا ترجیع بند، ان کے ایک بند میں کتنے شعر ہوں، اور نظم میں کتنے بند ہوں، اس کی کوئی قید نہیں۔
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تضمین

    صدیقی جی شکریہ
    اچھی ادبی معلومات دیں آپ نے
    کیا ہی بہتر ہوتا اگر کوئی مثال بھی دے دی جاتی۔ دوستوں کو سمجھنے میں زیادہ آسانی رہتی۔
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جکری

    واہ صدیقی صاحب بہت اعلی
    یہ باتیں پہلے میرے علم میں‌نہیں تھیں۔ معلومات میں اضافہ فرمانے کے لیے نوازش
    لیکن یہاں بھی مثال کی تشنگی محسوس ہو رہی ہے۔
     
  6. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    توقیعات

    :titli:توقیعات
    مختصر مگر پُر اثر نوٹ ہیں جسے بادشاہ اور وُزرا کی درخواستوں، معروضوں اور گزارشوں پر تحریر کراتے تھے۔ رفتہ رفتہ ان کی نثر ایک خاص صنف ادب بن گئی جس میں ادبی قابلیت اور ذہنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کی کوشش کی جانے لگی۔ اختصار، الفاظ میں زور، معنی میں ندرت و جامعیت اس کی تحریر کی خصوصیات ہیں۔ اکثر توقیعات ادب پارہ بن گئیں اور ان کو کتابی شکل میں ڈھالا گیا۔
    :titli:
     
  7. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    صنعت تلمیح

    :titli:صنعت تلمیح
    کلام میں کسی آیۃ قرآنی حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی مشہور تاریخی واقعہ یا علمی اصطلاح کا نظم کرنا، مقصد اس سے کلام کی وضاحت ہو۔ اردو میں تلمیحات کا ماخذ ہماری تاریخ ہے بعض تلمیحات کا ہندوؤں اور مسلمانوں کے مذہبی عقائد اور رسومات سے ہے بعض کی بنیاد فرضی قصے یا توہمات ہیں۔ مثلا

    کیا یہ فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جواب
    آؤ نا ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی

    آگ ہے، اولاد ابراہیم ہے، نمرود ہے
    کیا کسی کو پھر کسی کا امتحاں مقصود ہے:titli:
     
  8. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    صنعت عکس

    :titli:صنعت عکس
    کلام کو یا کلام کے کسی حصے کو آگے پیچھے کر کے دوسرا فقرہ یا مصرع اس طرح بنانا کہ کلام میں خاص طرح کے معنی پیدا ہوں مثلا

    وفور اشک نے کاشانے کا کیا یہ رنگ
    کہ ہو گئے مرے دیوار و در، در و دیوار
    "دیوار میں شگاف"

    بے شکایت نہیں اے ذوق محبت کے مزے
    بے محبت نہیں اے ذوق شکایت کے مزے:titli:
     
  9. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    صنعت ابہام

    :titli:صنعت ابہام
    لفظی معنوی وہم میں ڈالنا، کلام میں دو ایسے الفاظ لانا جس کے دو معنی نکلتے ہوں ۔ ایک معنی قریب اور دوسرے بعید، کلام کو سنتے ہی یہ وہم ہو کہ معنی قریب مراد ہیں لیکن غور کرنے پو معلوم ہوگا کے بعید مراد ہیں۔

    ہجر میں گھل گھل کے آدھا ہو گیا
    لے مسیحا اب میں موسا ہو گیا

    گلدستہ معنی کو عجب ڈھنگ سے باندھوں
    اک پھول کا مضمون ہو تو سو رنگ سے باندھوں:titli:
     
  10. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    :titli:صنعت تفریق
    چیزوں کا فرق بیان کرنا مثلا

    قیس میں ہم میں فرق اتنا ہے
    پیشوا وہ تھا رہزن ہم ہیں:titli:
     
  11. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    :titli:صنعت مبالغہ
    لغوی معنی کسی کام میں بہت کوشش کرنا اور اصطلاحی میں کسی کی حد سے زیادہ تعریف یا مذمت کرنا جو ناممکن ہو مثلا بڑھا چڑھا کر بیان کرنا۔

    سنبھل سکتا نہیں سرو فور ناتوانی سے
    اگر تکئیے سے اٹھتا ہے تو آرہتا ہے زانوں پر:titli:
     
  12. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    صنعت لف ونشر

    :titli:صنعت لف ونشر
    لف کے معنی لپٹنا اور نشر کے معنی پھینکنا ہیں۔ اصطلاح شاعری میں چند چیزوں کے بیان کو لف کہتے ہیں اور نشر ایسی چند چیزوں کے بیان کو کہتے ہیں جو ان سے مناسبت رکھتی ہوں مثال کے طور پر

    ترے رخسار وقد وحشم کے ہیں عاشق زار
    گل جدا سرو جدا نرگس بیمار جدا

    اس کی دوقسمیں ہیں لف ونشر مرتب اور غیر مرتب
    مرتب یہ کہ مناسبات دونوں مصرعوں میں بالترتیب ہوں اور غیر مرتب یہ کہ مناسبات دونوں مصرعوں میں ترتیب سے نہ ہوں۔:titli:
     
  13. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    صنعت حسن تعلیل

    :titli:صنعت حسن تعلیل

    کسی چیز کی علت بیان کرنا جو درحقیقت علت نہ ہو کبھی ایک چیز کی دو علتیں بیان کی جاتی ہیں مثلا

    ریاضی دان اکیلے کیا زمین پھرنے کے قائل ہیں
    مری سرگشتگی سے چرخ گرداں بھی ہے چکر میں:titli:
     
  14. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    صنعت قطار البعیر

    :titli:صنعت قطار البعیر
    یعنی مصرعہ اول کا آخری لفظ مصرع ثانی کے شروع میں لانا جیسے کہ یہ شعر

    اس بحر حادثات کا پانی تو دیکھ لیں
    لیں گے خراج موجہ طوفان اثر سے ہم:titli:
     
  15. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    مصرعہ

    :titli:مصرعہ
    شعر عموما دو مصرعوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
    پہلے مصرعے کو مصرعہ اولی اور دوسرے مصرعے کو مصرعہ ثانی کہتے ہیں۔ مثلا

    اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیں
    اس کو کھو کر تو مرے پاس رہا کچھ بھی نہیں

    درج بالا شعر میں مصرعہ اولی " اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیں" اور مصرعہ ثانی "اس کو کھو کر تو مرے پاس رہا کچھ بھی نہیں" ہو گا
    :titli:
     
  16. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاعری کی اصطلاحات

    صدیقی صاحب بہت شکریہ اتنی مفید معلومات فراہم کرنے کا۔
    صارفین کی سہولت کے لیے میں نے شاعری میں موجود تمام کو ایک لڑی میں یکجا کر دیا ہے ۔جو چیزیں متفرقات میں ہیں بلال بھائی سے گزارش ہے کہ اسی لڑی میں یکجا کر دیں۔
     
  17. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شاعری کی اصطلاحات

    موضوع کے اعتبار سے جو کچھ متفرقات کے سیکشن میں موجود تھا اسے بھی یہاں منتقل کر دیا گیا ہے۔
    شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں