1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاعرِ مشرق کی 76ویں برسی پر ان کا مزار بند

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏21 اپریل 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر برصغیر کے مشہور شاعر علامہ اقبال کے مزار پر ان کی 76 ویں برسی کی تقریب منعقد نہیں ہو سکی۔
    پیر کو شاعر مشرق کہلانے والے علامہ اقبال کا 76واں یومِ وفات ہے لیکن سکیورٹی خدشات کی بنا پر مزارِ اقبال پر شہریوں کا داخلہ بند ہے اور پولیس حکام نے فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے شہریوں کو مزار آنے سے روک دیا ہے۔
    علامہ اقبال کا مزار لاہور کی مشہور بادشاہی مسجد کے باہر واقع ہے لیکن اس پر عام شہریوں کاداخلہ بند ہے۔ لاہور میں مینار پاکستان پر بھی عام شہریوں کے داخلے پر پابندی ہے۔
    لاہور کے ایک رہائشی محمد سجاد کا کہنا ہے کہ انھیں اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے غیرملکی دوست کو مینار پاکستان دکھانے گئے اوراس میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر داخلہ بند تھا۔
    شرمندگی
    لاہور کے ایک رہائشی محمد سجاد کاکہنا ہے کہ انہیں اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے غیرملکی دوست کو مینار پاکستان دکھانے گئے اوراس میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر داخلہ بند تھا۔
    مزارِ اقبال اور مینارِ پاکستان پر شہریوں کے داخلے پر پابندی کوئٹہ میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد لگائی گئی ہے۔
    زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی پر گذشتہ برس جون میں بم حملہ کیا گیا تھا اور وہاں تعینات پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے علاوہ عمارت کو بموں سے اْڑایا گیا تھا۔
    اس واقعے کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
    پاکستان کی خفیہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی اطلاعات کےمطابق زیارت میں قائد اعظم کی ریزیڈنسی کی مسماری کے بعد لاہور میں مینارِ پاکستان، مزارِ اقبال اور معروف مسلمان صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری کے مزار داتا دربار شدت پسند عناصر کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔
    داتا دربار تو چند روز بند رکھنے اور سکیورٹی بڑھانے کے بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے لیکن مزارِ اقبال اور مینار پاکستان پر بدستور عام شہریوں کا داخلہ بند ہے۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/04/140421_iqbal_tomb_close_on_anniversary_rk.shtml
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    علامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

    [​IMG]
    لاہور (خبر نگار) شاعر مشرق‘حکیم الامت‘ مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کا 76 ویں یوم وفات آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں علامہ اقبالؒ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائیگی۔ سیمیناروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علامہ اقبالؒ کے مزار پر اعلیٰ شخصیات اور عوام حاضری دینگے، پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کرینگے۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے 1930ء میں خطبہ الہ آباد میں پاکستان کا تصور پیش کیا تھا۔ وہ 21 اپریل 1938ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے اور بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

    http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2014-04-21/page-1/detail-8
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    افسوس ناک امر ہے۔
    اس سے بھی بڑا افسوس یہ ہے کہ وزیراعظم مصورپاکستان علامہ اقبال رح کے مزار پر حاضری کی بجائے میر جعفر کی معنوی اولاد حامد میر کے پاس ہسپتال حاضری کے لیے چلے گئے ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جب کسی لیڈر کا زوال شروع ہوتا ہے تو اسکے اردگرد غلط مشیر اکھٹے ہو جاتے ہیں اور وزیراّظم صاحب کے اقتدار کے پہلے دور بھی اتنی ہی مدت کے تھے جتنی مدت اب ہونے والی ہے ۔اور انہوں نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا
    بلکہ اس دفعہ وہ شاید بھارت نواز اور پاکستان دشمن نواز ایجنڈے کے ساتھ وزیر اعظم بنے ہیں اسی لئے بزرگوں کے دن انہیں یاد ہی نہیں ہیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان عوامی تحریک لاہور کے مرکزی قائدین کی علامہ اقبال کے یومِ وصال کے دن مزار پر حاضری

    1398152036_jinna3.jpg

    روزنامہ جناح ۔ صفحہ 3، 22 اپریل 2014
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی پاکستان میں بزرگوں کے مزاروں پر چراغ جلانے والے ہیں ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں