1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شارپ شُوٹر

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از ساجد, ‏22 ستمبر 2013۔

  1. ساجد
    آف لائن

    ساجد ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    کوئی ہم سے پوچھے کہ ڈینگی کو ختم کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے تو ہم بلا تردد کہیں گے "ریلی" ۔ ہر گلی ، محلے ، چوک ، سکول ، کالج ، دفتر ،اور کمیونٹی سنٹر سے ریلیاں نکالو اور ڈینگی کی مچھری کو اتنا زچ کر دو کہ ان ریلیوں میں لگنے والے نعروں اور بے ہنگم شور کی وجہ سے اس کے اعصاب جواب دے جائیں ، بلڈ پریشر تیز ہو جائے ، قوت سماعت متاثر ہو جائے ، اعضائے رئیسہ غیر رئیسی حرکتوں پر اتر آئیں، دن کا سکوون اور رات کا چین برباد ہو جائے ،چڑچڑا پن اس کی تخلیقی اور غیر تخلیقی صلاحیتوں کو بانجھ کر دے اور وہ اس قدر بے بس ہو جائے کہ اسے موسیقی، خوشبو ، تازہ پانی ، پودوں اور میک اپ سے سجے چہروں کی طرف رغبت نہ رہے۔ اگر مزید سخت کارروائی کرنا مقصود ہو تو ریلی کے دوران ایک آدھ ٹائر جلانے ، پلے کارڈز کے ڈنڈوں کی مدد سے بند دکانوں کے دروازے بجانے اور اشتہاری بورڈز کو و نشانہ بنانے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ۔ آخر کار اوپر بیان کئے گئے اقدامات سے اگر عقل سلیم رکھنے والے انسانوں کو بے بس کیا جا سکتا ہے ، حکومتوں کے ہوش ٹھکانے لائے جا سکتے ہیں تو شعور سے عاری مچھری کے ہوش اڑائے بھی جا سکتے ہیں
    [​IMG]
    مکمل تحریر ذیل کے ربط پر ملاحظہ فرمائیں

    http://sajidnamah.blogspot.com/2013/09/blog-post_22.html
     

اس صفحے کو مشتہر کریں