1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شادیاں

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏26 جنوری 2009۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    شادیاں
    گل نوخیز اختر

    کافی عرصہ ایک ساتھ گذارنے کے بعد ایک دن لڑکے نے لڑکی سے کہا۔۔۔۔۔ ”میرے خیال ہے اب ہمیں شادی کرلینی چاہیے!“
    لڑکی نے کچھ سوچ کرکہا۔۔۔۔”وہ تو ٹھیک ہے لیکن ہم سے شادی کرے گاکون؟“

    تو قبلہ قارئین صاحبب !آج کل شادیوں کا سیزن ہے۔روزانہ ڈیڑھ دوکلو نکاح ہورہے ہیں۔ عطاءالحق قاسمی مجھ سے پوچھنے لگے”تم شادی کب کررہے ہو؟“
    میں نے سر جھکا کر کہا۔۔۔۔۔” جس دن حکیم صاحب نے اجازت دے دی۔۔۔۔۔“
    عطاءالحق قاسمی زور سے اُچھلے۔۔۔۔۔
    اِس سے پہلے کہ اُن کی یہ حیرت ’خوشی میں تبدیل ہوتی‘ میں نے اُنہیں باور کرایا کہ قبلہ حکیم صاحب میرے تایا جان ہیں اور ہمارے ہاں عموماََ شادی بیاہ کے فیصلے وہی کرتے ہیں۔

    جناب !شادی کرنا بھی ایک فن ہے اور جو اِس فن میں ناکام ہو جاتا ہے وہ شادی شدہ۔۔۔۔۔ اور جو طاق ہو جاتا ہے وہ ”فنکار“ کہلاتا ہے۔میں نے میاں صاحب سے پوچھا کی شادی کس عمر میں کرنی چاہیے؟
    اطمینان سے بولے۔۔۔۔۔” ساٹھ سال کی عمرمیں۔۔۔۔۔“
    میں نے منہ بنایا۔۔۔۔ ”براہِ کرم اپنا فائدہ نہ سوچیں اور ٹھیک سے جواب دیں“
    وہ دوبارہ بولے۔۔۔۔۔” ساٹھ سال کی عمرمیں۔۔۔۔۔“
    ”وجہ“؟۔۔۔۔۔میں نے پوچھا۔
    مسکرا کر بولے۔۔۔۔۔اُس عمر میں انسان کو نیند بہت کم آتی ہے۔۔۔۔۔“
    میں نے میاں صاحب کی بات پر غور کیاتو مجھے قائل ہونا ہی پڑاکیونکہ میں اُس خوبصورت عورت کو جانتا ہوں جو ڈاکڑ کے پاس گئی اور کہنے لگی۔۔۔۔۔”ڈاکٹر صاحب! میں ساری رات سو نہیں سکتی۔۔۔۔میری صحت بھی خراب ہوتی جارہی ہے۔۔۔۔۔براہِ کرم میرے شوہر کے لیے نیند کی کوئی اچھی سی دوائی لکھ دیں۔“

    کچھ لوگ کنوارے ہوتے ہیں اور کچھ غیر شادی شدہ۔۔۔۔۔میں نے میاں صاحب سے دریافت کیاکہ ”کنوارہ اور غیرشادی شدہ”میں آخر فرق کیا ہے؟
    فخر سے بولے۔۔۔۔۔”وہی جوتم میں اور مجھ میں ہے۔۔۔۔۔“

    سبحان اللہ۔۔۔۔۔میاں صاحب بھی بعض اوقات ایسی مثال دےتے ہیں کی بندہ ایکس وائی زیڈ ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔لیکن بہرحال جناب یہ بات تو طے ہے کہ کچھ موسم شادیوں کے لیے بہت موزوں ہوتے ہیں۔ہمارے ہاں سردیوں کا موسم اِس حادثے کے لیے موزوں ترین سمجھا جاتا ہے۔میرے جس جس دوست کی شادی ہوئی ہے وہ عجیب وغریب جملے بولنے لگا ہے۔اِن کی دیکھا دیکھی مجھے بھی بخار ہونے لگا ہے۔کل ایک دوست کا فون آیا۔۔۔۔۔کہنے لگا۔۔۔۔۔”نوخیز!میری شادی ہورہی ہے!“
    میں نے جلدی سے کہا۔۔۔۔۔”کھال مجھے دینا“

    ایک دوسرے دوست سے چھ سال بعد ملاقات ہوئی تو میں نے پوچھا۔۔۔۔”کیوں بھئی۔۔۔۔۔شادی وادی کروائی یا ابھی تک اپنے کپڑے خود ہی دھورہے ہو؟“
    ایک زور دار آہ بھر کربولا۔۔۔۔۔”تمہاری دونوں باتوں کا جواب ۔۔۔۔۔ہاں ہے“۔

    نوٹ:- "گل نوخیز اختر" کا یہ مزاحیہ اور طنزیہ کالم "قمراحمد (آزاد)" نے ہماری اُردو کے دوستوں کے لیے خصوصی طور پر ٹائپ کیا۔
    خوش رہیں، مسکراتے رہیں۔ آمین
     
    شعیب گناترا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    بہت شکریہ آزاد بھائی۔۔۔
    ۔
    ۔
    مختصر سی تحریر سے میرے ذوقِ ادب کا شِکم سیر ہو گیا۔

    گل صاحب نے ۔۔۔ " کچھ اور کہہ کر " ۔۔۔ کچھ اور کہا۔
    بہت عمدہ اور بار بار پڑھی جانے والی تحریر ہے۔

    ۔
    ۔آپ نے خود ٹائپ کیا۔۔۔۔
    اور ہمیں لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔۔۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ کیا بات ہے
    گل نوخیز اختر صاحب نے ایک بار پھر طبیعت پر عمدہ گل پاشی کردی

    قمر آزاد بھائی ۔ مزاحیہ ادب کے اس شاہکار کو ہم تک محنت سے پہنچانے کے لیے بہت سا شکریہ قبول فرمائیں۔
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    :hasna: زبردست ادبی مزاح ہے۔ :hasna:
    بہت خوب :a180:
     
  5. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت خوب ۔ :201:
    مزیدار تحریر ہے :a180:
     
  6. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    تمام دوستوں کی پسندیدگی اور مسکراہٹوں کا بے حد شکریہ ۔ :dilphool:
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت اچھی تحریر ھے :a180: ایسا مزاح آج کل پڑھنے کو کم ہی ملتا ھے بہت خوب بہت شکریہ آزاد جی
     
  8. کشکول
    آف لائن

    کشکول ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2006
    پیغامات:
    615
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ببہت خوب آزاد جی خوش رہیں اور یوں ہی اچھی اچھی تحرریں تحریر کرتے رہیں اور خوش
    کرتے رہیں :a180:
     
  9. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    شکریہ خوشی صاحبہ :dilphool: اور کشکول صاحب :dilphool:
     
  10. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہترین تحریر ہے۔ :hasna:
     
  11. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    پرے سے پرے سے پراں

    ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
    پرے سے پرے سے پراں اور بھی ہیں

    ابھی تو تجھے ایک پھینٹی لگی ہے
    ابھی تو ترے امتحاں اور بھی ہیں

    وہ اِک نار ہی تو جلاتی نہیں ہے
    محلّے میں چنگاریاں اور بھی ہیں

    وہ کھڑکی نہیں کھولتے تو نہ کھولیں
    نظر میں مرے باریاں اور بھی ہیں

    یہ شیعہ یہ سنّی یہ حنفی وہابی
    علاوہ ازیں فرقیاں اور بھی ہیں

    سمگلنگ کی شوگر سٹاکنگ کا کینسر
    وڈیروں کو بیماریاں اور بھی ہیں​


    :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201:
     
  12. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :201: :201: :201: ماشاءاللہ آزاد بھائی،بہت بہترین کالم آپ نے ہمیں‌پڑھنے کو دیا
    یقین جانیئے کہ ابھی تک آنکھوں‌کی نمی جو کہ ہنسنے سے ہے آنکھوں‌ میں تیر رہی ہے
    خوش رہو
    خوشیاں بانٹتے رہا کریں،کہ یہ بھی صدقہ جاریہ ہے
    آمین :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  13. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائ اچھی تحریر پیش کی ہے پڑھ کر بہت ہنسی آئی :hasna:
     
  14. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جناب !شادی کرنا بھی ایک فن ہے اور جو اِس فن میں ناکام ہو جاتا ہے وہ شادی شدہ۔۔۔۔۔ اور جو طاق ہو جاتا ہے وہ ”فنکار“ کہلاتا ہے۔میں نے میاں صاحب سے پوچھا کی شادی کس عمر میں کرنی چاہیے؟
    اطمینان سے بولے۔۔۔۔۔” ساٹھ سال کی عمرمیں۔۔۔۔۔“
    میں نے منہ بنایا۔۔۔۔ ”براہِ کرم اپنا فائدہ نہ سوچیں اور ٹھیک سے جواب دیں“
    وہ دوبارہ بولے۔۔۔۔۔” ساٹھ سال کی عمرمیں۔۔۔۔۔“
    ”وجہ“؟۔۔۔۔۔میں نے پوچھا۔
    مسکرا کر بولے۔۔۔۔۔اُس عمر میں انسان کو نیند بہت کم آتی ہے۔۔۔۔۔“
    :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: آزاد بھائی پھر تو میں نے اچھا کیا جو ابھی تک شادی نہ کی ہاہاہاہاہاہاہاہاہا یعنی ابھی مجھے 12 سال اور انتطار کرنا چاہیے :201: :201: :201: :201: :a180: :a165:
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کیوں کسی کے دوسرے جنم کا انتظار ھے آپ کو کیا :soch: :soch: :soch: :soch:
     
  16. کشکول
    آف لائن

    کشکول ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2006
    پیغامات:
    615
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    :a165: زبردست
     
  17. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    زبردست ہے :a180:
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کشکول بھائی ۔ اتنے انجیکشن کھوپڑی میں لگوانے کے بعد کہاں غائب ہوگئے ؟ :nose:
     
  19. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    سب دوستوں کی پسندیدگی کا بے حد شکریہ۔ :hpy:
     
  20. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    بھت خوب تحریر ھے۔۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں