1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سی ایس ایس کے امتحان میں ساڑھے 14 ہزار میں سے 365 امیدوار کامیاب

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏19 جون 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    فیڈرل سروس کمیشن آف پاکستان (ایف پی ایس سی) کی جانب سے 17 جون کو سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) 2019 کے تحریری امتحان کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا۔
    [​IMG]
    ایف پی ایس سی نے 2019 کے سی ایس ایس کے تحریری نتائج اکتوبر 2019 میں جاری کیے تھے تاہم اب مذکورہ امتحان کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا۔

    جاری نتائج کے مطابق سی ایس ایس کے امتحانات میں پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

    نتائج کے مطابق تحریری امتحانات میں ساڑھے 14 ہزار امیدواروں میں سے محض 372 امیدوار کامیاب ہوسکے تھے، جنہیں امتحانات کے دوسرے مراحل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

    تحریر جاری ہے‎

    شارٹ لسٹ کیے گئے 372 امیدواروں میں سے بھی 6 امیدوار زبانی امتحان میں فیل ہوگئے، جس میں سے تین خواتین امیدوار تھیں جب کہ ایک امیدوار زبانی امتحانات میں غیر حاضر رہا۔

    [​IMG]
    کے پی سے تعلق رکھنے والی سسی ملک شیر کی پہلے تین بہنیں بھی سی ایس ایس پاس کرکے افسر بن چکی ہیں—اسکرین شاٹ


    زبانی امتحان میں مجموعی طور پر 365 امیدوار پاس ہوئے مگر ایف پی ایس سی نے امتحان پاس کرنے والے امیدواروں میں سے میرٹ کی بنیاد پر صرف 214 امیدواروں کو نوکریوں کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

    ایف پی ایس کی جانب سے 365 کامیاب امیدواروں میں سے 214 امیدواروں کو حکومت پاکستان کے مختلف محکموں میں گریڈ 17 پر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس امتحان میں ایک ہی گھر کی پانچویں بیٹی کامیاب
    فیڈرل سروس کمیشن کی جانب سے 132 مرد جب کہ 82 خواتین امیدواروں کو نوکریوں پر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ایف پی ایس کے مطابق سی ایس ایس 2019 کے تحریری و زبانی امتحانات میں مجموعی طور پر مرد کامیاب ہوئے تھے، جن میں سے میرٹ کی بنیاد پر 132 مرد امیدواروں کو نوکری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

    [​IMG]
    سسی ملک شیر کی بہن ضحٰی ملک بھی امتحان پاس کرکے نوکری کے لیے شارٹ لسٹ ہوئیں—اسکرین شاٹ


    اسی طرح سی ایس ایس 2019 کے تحریری و زبانی امتحانات میں 151 خواتین امیدوار کامیاب ہوئی تھیں، ان میں سے 82 خواتین امیدواروںٍ کو میرٹ کی بنیاد پر نوکری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

    فیڈرل کمیشن کی جانب سے جن خواتین امیدواروں کو نوکری دینے کی سفارش کی گئی ہے، ان میں خیبرپختونخوا (کے پی) کی ایک ہی گھر کی دو بہنیں بھی شامل ہیں۔

    اس بار کے پی سے تعلق رکھنے والی ضحیٰ ملک شیر اور سسی شیر ملک بھی سی ایس ایس کے امتحانات میں پاس ہوئیں ہیں اور ان دونوں بہنوں کی تین بڑی بہنیں پہلے ہی سی ایس ایس کے امتحانات پاس کرکے اعلیٰ عہدوں پر خدمات دے رہی ہیں۔

    ضحیٰ شیر ملک اور سسی شیر ملک کی بہن لیلیٰ نے 2008، شیریں نے 2010 اور ماروی نے 2017 میں سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    حالیہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں بہنوں ضحیٰ اور سسی شیر ملک کو او ایم جی اور آئی جی گروپ میں نوکری دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ایف پی ایس کی جانب سے جاری کردہ نتائج سے پتا چلتا ہے کہ زیادہ تر کامیابی حاصل کرنے اور نوکری کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

    نوکری کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والے سب سے کم امیدوار صوبہ بلوچستان اور دیہی سندھ سے ہیں، نوکری کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والے دیگر زیادہ امیدواروں کا تعلق کے پی اور گلگت بلتستان و سابقہ فاٹا کے علاقوں سے ہے۔

    سی ایس ایس کے نتائج آتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ملک میں 17 اور 18 جون کو سی ایس ایس نتائج ٹاپ ٹرینڈز میں بھی رہے۔

    اس بار نوکری کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والے بعض امیدوار اپنے ضلع، علاقے، گاؤں اور خاندان کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے سی ایس ایس کا امتحان کیا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں