1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

'سیّد شاہ عبدالطیف رحمتہ اللہ علیہ: 'خشکی کے امام

'متفرق ویڈیوز' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏11 ستمبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں تصوف سے وابستہ ممتاز شخصیت بری امام رحمتہ اللہ علیہ کا مزار اسلام آباد میں مرگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے۔
    بری امام کا اصل نام سید شاہ عبدالطیف کاظمی (رحمتہ اللہ علیہ)تھا اور ان کی ولادت 1617 میں پنجاب کے علاقے جہلم میں ہوئی تھی۔
    بری امام رحمتہ اللہ علیہ نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی اور اس کے بعد ایران، عراق اور مکہ و مدینہ کا سفر کیا، اپنے طویل سفر کے بعد انہوں نے نور پور شاہاں میں رہائش اختیار کی جہاں عوام کو امن محبت اور خدا کی وحدانیت کا سبق دیا۔
    اس وقت یہ علاقہ خطرناک مجرموں اور ڈاکوؤں کا گڑھ تھا۔ رفتہ رفتہ لوگ ان کے پاس آتے گئے اور ان کے دل بدلنے لگے، انہیں بری امام لقب ملا جس کا مطلب ہے خشکی کا امام۔
    سن 1705 میں بری امام رحمتہ اللہ علیہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور پہلے پہل مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے آپ کا مزار تعمیر کرایا جس میں وقت کے ساتھ ساتھ تعمیر اور تبدیلیاں ہوتی رہیں۔

    http://urdu.dawn.com/news/1006924/
     
    Last edited: ‏11 ستمبر 2014

اس صفحے کو مشتہر کریں