1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نادر سرگروہ, ‏14 اکتوبر 2008۔

  1. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    پروفیسر شہریار

    اصل نام کُنور اخلاق محمد خان۔
    16 جون 1936 کو آنولہ ، ضلع بریلی ، اُتر پردیش میں پیدا ہُوئے۔
    ابتدائی تعلیم ہردوئی میں حاصل کی۔ 1948 میں علی گڑھ آئے ۔
    1961 میں اردو میں ایم اے کیا۔ 1966 میں لیکچرر ہوئے۔
    1996 میں پروفیسر اور صدر اردو کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔



    سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے
    اِس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہے

    دِل ہے تو دھَڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈے
    پتھر کی طرح بے حِس و بے جان سا کیوں ہے

    تنہائی کی یہ کون سی منزل ہے رفیقو !
    تا حدِ نظر ایک بیابان سا کیوں ہے

    ہم نے تو کوئی بات نکالی نہیں غم کی
    وہ زُود پشیمان ، پشیمان سا کیوں ہے

    کیا کوئی نئی بات نظر آتی ہے ہم میں
    آئینہ ہمیں دیکھ کے حیران سا کیوں ہے


    پروفیسر شہریار
     
  2. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    نادر بھائی بہت شکریہ اس چوپال میں تشریف لانے کا
    :dilphool:
    امید ہے آپ اپنے ادبی ذوق کے شایانِ شان مزید شاعری بھی سناتے رہیں گے۔
    پروفیسر شہریار صاحب کی غزل بہت پسند آئی ہے۔ بہت خوبصورت شاعری ہے :mashallah:
    مزید لکھتے رہیئے گا
    :dilphool:
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے
    اِس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہے


    :a180: :a165:

    زبردست کلام ھے
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب نادر بھائی۔۔آج گمان حقیقت میں تبدیل ہو گیا کہ آپ صرف اعلی نثری ذوق نہیں بلکہ عمدہ اور اعلی شاعرانہ ذوق کے بھی مالک ہیں۔۔۔ماشاء اللہ۔۔

    بہت خوب۔۔۔ :dilphool:
     
  5. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    واہ، بہت خوب۔ نادر بھائی، پروفیسر صاحب کا مزید کلام سناتے رہیے گا۔
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ٹھیک کہا ار بی نے اب غائب مت ھو جائیے گا یہ لڑی بنا کر
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہم نے تو کوئی بات نکالی نہیں غم کی
    وہ زُود پشیمان ، پشیمان سا کیوں ہے
    ہائے اس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا

    پروفیسر صاحب کی شاعری بہت عمدہ ہے۔

    نادر خان سرگروہ بھائی ۔ شئیرنگ کا شکریہ ۔ امید ہے آپکے توسط سے پروفیسر شہریار صاحب کی مزید شاعری پڑھنے کو ملے گی ۔ انشاءاللہ
     
  8. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    ۔
    ساگراج صاحب
    مجھے خوشی ہوئی کہ آپ کو یہ انتخاب پسند آیا۔

    انشا اللہ گاہ بہ گاہ میں منتخب کلام پیش کرتا رہوں گا۔

    یہ وعدہ این آر بی سے بھی ہے کہ انھیں بھی یہ غزل بہت پسند آئی

    اور ہاں ! خوشی سے بھی کہ جنھیں یہ شک ہے کہ میں لڑی بنا کر غائب ہو جاؤں گا۔
     
  9. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    اب آتے ہیں کاشفی کی طرف
    جنھیں ہمیشہ کوئی نہ کوئی گُمان رہتا ہے۔
    ۔
    کاشفی!!!
    اِس صِنفِ سُخن کا اگر ذوق نہ رکھتا تو میری نثر میں آپ
    شاعری کی جھلک نہ دیکھتے۔


    آپ جیسے فن شناس لوگ ہمارے مقابل ہوں تو ہمارا شوق اور بڑھے گا
    اور ذوق کی بھی تسکین ہو گی۔


    کاشفی کے بعد
    نعیم صاحب کا بھی شکریہ

    انتظار کریں!!
    کہ انتظار کی غزل میٹھی ہوتی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں