1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیلیڈز

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏7 اپریل 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    پیاز و شفتالو کا سلاد

    :اشیاء

    شفتالو..................ایک پاو
    پیاز........................ایک پاو
    سلاد.......................چند عد د پتے
    چینی......................آدها چهٹانک
    سیاه مرچ...............معمولی سی
    نمک......................حسب ذائقہ
    سرکہ چاول..................چالیس ملی لٹر
    ادرک،کچلا هوا................سات گرام
    سیسم آئل....................سات ملی لٹر

    :ترکیب

    اس سلاد کو تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے پیاز کو اچهی طرح سے بهون لیں،اور پهر شفتالو ابال کراس کے ٹکڑے کر کےایک پلیٹ میں ڈالیں،اس پر سلاد کے پتے اور باقی چیزیں ڈال کر مکس کریں،اور کهانے کے لیے پیش کریں
     
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    مچھلی اور سبزی کا سلاد

    اشیاء
    ھری پھلیاں.............دو سو گرام
    شملہ مرچ................ایک عد د
    پیاز.........................درمیانی ایک عد د
    کھیرا .......................ایک عد د
    مچھلی........................سٹیم کی هوئی،دو سو گرام
    ٹماٹر..........................ایک عد د
    سیاه زیتون.............،سجاوٹ کے لیے
    انڈے....................سجاوٹ کے لیے ،سخت ابلے هوئے

    :ڈریسنگ کےلیے
    زیتون کا تیل
    سرکہ.............ایک کھانے کا چمچ
    نمک اور پیپریکا پاوڈر...حسب ذائقہ
    چینی.....................ایک چٹکی
    پارسلے....................چند پتے،چوپ کر لیں

    :ترکیب
    پھلیوں کو کاٹ لیں_شملہ مرچ کے چوکور ٹکڑے کر کے اسے پھلیوں کے ساتھ پانی میں ڈال کر ابال لیں،پیاز کے لچھے کاٹ لیں،ٹماٹر کے بھی باریک قتلے کر لیں_کهیرے کی چھیل کر باریک سلائس کر لیں،ایک پلیٹ میں پھلیاں،شملہ مرچ،سٹیمڈ مچھلی،ٹماٹر کے سلایس،اور کھیرے کو رکھیں،اس کے بعد ڈریسنگ بنائیںءایک پیالے میں زیتون کا تیل،سرکہ،نمک پیپریکا پاوڈر ،چینی اور پارسلے ڈال کرمکس کریں اور انڈوں اور زیتون سے سجا کر پیش کریں
     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    ملائی سلاد
    اشیاء
    چینی .............ساٹھ گرام
    پیاز،مایونیز............ایک ایک پاو
    سیب......................تین سو گرام
    نمک ....................تین گرام
    کهیرا..................تین سو گرام
    کریم....................پانچ سو گرام
    سرکہ..................دو گرام

    ترکیب
    کهیرے کو کاٹ کر اس کے بیج نکال دیں،کهیرا اور سیب ،پیاز کو آدها انچ کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تمام سبزیوں کو مکس کر لیں،مایونیز میں چینی،نمک فریش کریم اور سرکہ ملا دیں،اور تمام سبزیوں کو مایونیز میں شامل کر کےاچهی طرح سے ملا دیں_مزیدار ملائی سلاد تیار هے
     
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    حمص سوس


    :اجزاء
    کابلی چنے بوائلڈ ایک کپ
    لہسن چار پانچ جوے
    پپریکا پاؤڈر ایکچائے کا چمچ
    زیتون کا تیل6کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ

    :ترکیب
    ایک بلینڈر میں تماماجزاء شامل کر کے اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں
    حمص سوس تیار ہے
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    مایو نیز


    :اشیاء
    انڈہ ایک عدد
    ایک کپ
    مسٹرڈ پیسٹ آدھا چایے کاچمچ
    سرکہ ایک کھانے کاچمچ
    نمک آدھا چائے کاچمچ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    کاسٹر شوگر ایک کھانے کا چمچ

    *ترکیب
    بلینڈر میں نمک مسٹرڈ پیسٹ کالی مرچ کاسٹر شوگر شامل کر لیں
    بلینڈ کرتے کرتے ساتھ ہی قطرہ قطرہ تیل شامل کرتے جائیں
    اب گاڑھا ہونے پرسرکہ اور تیل شامل کرکے پھر بلینڈ کر لیں
     
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    مزے دار چٹنی


    اشیاء


    ہرا دھنیا ...... ایک پیالی
    ہری مرچ ...... دو سے تین عدد
    چوپ کی ہوئی
    لہسن ...... ایک سے دو عدد
    چوپ کی ہوئی
    نمک ...... حسب ذائقہ

    لیموں کا رس ...... کھانے کا ایک چمچہ

    دہی...... ایک پیالی


    ترکیب

    بلینڈر میں ہرا دھنیا ہری مرچ لہسن نمک لیموں کا رس اور پانی ڈال کر بلینڈر

    کر لیں تاکے پیسٹ تیار ہو جائے ۔۔۔

    دہی کو کانٹے کی مدد سے پھینٹیں اس میں پیسٹ ڈال کر چمچہ سے اچھی طرح

    ملا لیں چٹنی تیار ہے
     
  7. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    رشین مایونیز سلاد

    اجزاء:
    سیب ---- دو سے تین عدد درمیانے
    انناس کے چھوٹے ٹکڑے ---- ایک پیالی
    آلو ---- دو سے تین عدد
    گاجر ---- دو عدد درمیانی
    مٹر کے دانے ---- ایک پیالی
    نمک ---- حسب ذائقہ
    سفید مرچ پسی ہوئی ---- ایک چائے کا چمج
    چینی ---- ایک کھانے کا چمچ
    لیموں کا رس ---- دو کھانے کا چمچ
    مایونیز ---- ایک پیالی
    فریش کریم ---- آدھی پیالی
    مایونیز کے اجزاﺀ
    انڈوں کی زردی ---- دو عدد
    نمک ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    سفید مرچ پسی ہوئی ---- آدھا چائے کا چمچ
    پسی ہوئی رائی ---- آدھا چائے کا چمچ
    جینی ---- ایک چائے کا چمچ
    سرکہ یا لیموں کا رس ---- دو کھانے کے چمچ
    کوکنگ آئل ---- ایک پیالی

    ترکیب:
    مایونیز بنانے کے لیے صاف اور خشک پیالے میں نمک٬ سفید مرچ٬ چینی اور پسی ہوئی رائی کو انڈے کی زردیوں کے ساتھ ہلکا سا پھینٹ لیں-
    مستقل پھینٹتے ہوئے تھوڑا تھوڑا کر کے کوکنگ آئل ڈالتے جائیں- آخر میں سرکہ ڈال اتنی دیر پھینٹیں کے مکسچڑ اچھی طرح گاڑھا ہو جائے٬ مایونیز تیار ہے کچھ دیر فریج رکھ دیں-
    تمام پھلوں اور سبزیوں کو ایک سائز کے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں-
    ایک لیٹر ابلتے ہوئے پانی میں سبزیوں کو علیحدہ علیحدہ تیز آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک ابالیں اور گرم پانی سے نکال کر ان پر ٹھنڈا پانی بہا دیں-
    پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر ان میں لیموں کا رس٬ نمک٬ سفید مرچ اور چینی شامل کریں-
    فریش کریم کو پھینٹ کر مایونیز میں ملائیں اور مکس پھلوں اور سبزیوں پر ڈال کر اچھی طرح ملالیں -
    فریج میں رکھ کر خوب اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں
     
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    چٹنی چٹخارے دار

    اجزاء:
    آم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچے ایک کلو
    چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کلو
    نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چاۓ کا چمچ
    سرخ مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
    پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
    ادرک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کٹی ہوئي ، ایک کھانے کا چمچ
    لہسن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پسا ہوا ، ایک کھانے کا چمچ
    سرکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
    بادام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چھوٹی پیالی ، بھگو کر چھیل لیں
    کشمش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑی سی
    کالی مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چاۓ کا چمچ
    کوکنگ آئل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی

    ترکیب:
    آم چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ اس میں پانی ڈال کر دو چار ابال دے کر اتار لیں اور چھلنی میں ڈال کر خشک کر لیں ۔ دیگچی میں آئل گرم کر کے پیاز ہلکی پراون کریں اور آئل سے نکال لیں ۔ اسی آئل میں لہسن ڈال کر چمچہ چلائیں اور آموں کے ٹکڑے بھی اس میں ڈال کر فرائی کریں اور پھر انہیں بھی نکال لیں ۔ اس میں اب سرخ مرچ اور ادرک ڈال کر فرائی کریں اور پھر پیاز ، آم ، کشمش ، بادام ، کالی مرچ اور چینی ڈال دیں ۔ تھوڑا سا چمچ چلائیں تاکہ چینی پانی چھوڑ دے ۔ ایک کپ پانی ڈالیں ، جب شیرا گاڑھا جو جاۓ اور آم گل جائیں تو اتار لیں اور سرکہ ملا لیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر آپ اس کو مرتبان میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں
     
  9. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    املی اورپودینے کی چٹنی

    اجزاء ::

    پودینہ :: ایک گٹھی
    املی :: آدھی پیالی (گودا)
    نمک :: حسب ذائقہ
    سیاہ مرچ :: ایک ٹی سپون
    چینی :: ایک ٹیبل سپون

    ترکیب ::

    پودینہ کودھو کر خشک کریں اوراس کی پتیوں کوپیس لیں ِپسےہوئے پودینےمیں املی کاگودا ‘نمک ‘کالی مرچ اورچینی ملا کر مزید پیس لیں ِخوب اچھی طرح مکس کرلیں اور اگر آمیزہ زیادہ گہرا ہو تو تھوڑا سا پانی ملا لیں ِنہترین املی اور پودینے کی چٹنی تیار ہے
     
  10. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    پودینےکی چٹنی

    اشیاء:::::
    تازہ پودینےکےپتے :: ایک پاؤ
    ہری پیاز :: چھ عدد
    ہری مرچیں:: حسب ضرورت
    ادرک :: ایک انچ کاٹکڑا
    اناردانہ :: کھانےکاایک چمچہ
    لیموں کارس :: کھانےکےتین چمچے
    شکر :: کھانےکاایک چمچہ
    نمک :: حسب ضرورت

    ترکیب ::

    سب سےپہلےپودینےکےپتوں کو اچھی طرح دھو کرصاف کرلیں پھر پودینے کے پتے‘پیاز‘ہری مرچیں‘ادرک اوراناردانہ خوب باریک پیس لیں‘پھراس میں شکراورلیموں کارس اچھی طرح ملادیں ِلیجیئےمزیدار پودینےکی چٹنی تیارہے
     
  11. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    کچی سبزیوں کاسلاد (کینڈین ریسپی)

    اجزاء:::::

    گاجریں :: ایک پاؤ
    ٹماٹر :: ایک پاؤ
    کھیرا :: ایک عدد
    مولی :: ایک عدد(درمیانہ سائز)
    پیاز :: ایک عدد
    سبزمرچ::2عدد
    سبزدھنیا::تھوڑاسا
    سلادکےپتے::چندعدد

    ترکیب::::::

    تمام سبزیوں کوکاٹ لیں اورمکس کرلیں ِگاجروں کولمبائی کےرخ میں ٹماٹروں کےسلائس‘مولی اورکھیرےکےبھی سلائس‘پیاز کولچھےدارکاٹیں اورسبزدھنیا،سلادکےپتے،سبزمرچ باریک کاٹ کراس کے اوپر چھڑک دیں ِ
    یہ کچی سبزیوں کا سلادہرقسم کے کھانوں کے ساتھ کھایاجاسکتاہے ِ
    صحت کےلیے بہت مفید ترین سلاد ہے
     
  12. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    قیمےکی چٹنی

    اشیاء ::

    قیمہ :: آدھاکلو
    ادرک :: ایک انچ کا ٹکڑا
    لہسن :: 12جوئے
    سرخ مرچ ::12عدد (ثابت)
    ہلدی :: ایک چائےکاچمچہ
    املی :: ایک پاؤ
    پودینہ :: ایک گھٹی
    ہرادھنیا::ایک گھٹی
    خشخاش :: 20گرام
    تل ::20گرام
    ہری مرچ ::4عدد
    سیاہ مرچ::2چائےکےچمچ
    نمک ::حسب پسند
    ناریل پساہوا ::20گرام
    آئل :: حسب ضرورت

    ترکیب::

    لہسن اورادرک کےعلاوہ تمام اجزاءکوبھون کرباریک پیس لیں پھراس میں ادرک اورلہسن ملاکرمکس کرلیں اورپیس لیں ِاملی کوایک پیالےمیں بھگوکررکھ دیں ِاب ایک دیگچی میں آئل گرم کریں اوراس میں ثابت سرخ مرچ اورزیرہ ڈال کرسرخ کرلیں پھرقیمہ دھوکرصاف کریں،چکنائی بالکل نہ ہوِ ِاب قیمہ ڈال دیں ِاملی جوگھلی رکھی تھی بیج نکال کرڈال دیں اورڈھک دیں ِآنچ بےحدہلکی ہو ِجب املی کاپانی خشک ہوجائےتوتمام پساہوامصالحہ اس میں ڈال دیں ِجب قیمہ پک کرگل جائےتواس میں ہرادھنیااورپودینہ باریک کاٹ کرڈال دیں ِلیجیےمزیدارچٹنی تیارہے جسےآپ دال ‘مٹرچاول اور آلوکےکبابوں کےساتھ کھا سکتے ہیں
     
  13. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    لیموں کی چٹنی

    اشیاء ::

    کاغذی لیموں :: ایک کلو
    ادرک :: ایک چھٹانک
    کشمش :: ایک پاؤ
    لال مرچ :: حسب ذائقہ
    نمک :: حسب ضرورت
    شکر :: حسب ضرورت

    ترکیب :::

    پہلے لیموں دھو کرصاف کرلیں پھران کاعرق نکال لیں اور چھلکوں کا گودا چھری کی مدد سے نکال لیں اور چھلکوں کوپیاز کی طرح لچھےدارکاٹ لیں ِاب ان کو پانی میں تھوڑا سانمک ڈال کراتنا پکائیں کہ وہ گل جائیں پھران کو پھیلا کر ان کا پانی خشک کر لیں ِپھراس کے بعد شکرکا قوام تیار کریں ِجب قوام ایک تار کا بن جائےتواس میں لیموں کارس اورچھلکے ملادیں ِاب اس میں ادرک باریک کاٹ کرڈالیں اورنمک اور مرچ بھی ملا دیں ِبعد میں کشمش بھی ملا دیں ِجب قوام آدھا رہ جائےتو اتار لیں ِیہ چٹنی بھی ٹرائی کرکےدیکھیں ذائقہ میں لاجواب ہوگی
     
  14. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    ارے واہ۔
    اتنی مزے مزے کی ریسیپیز اور وہ بھی اتنی ساری
    بہت شکریہ تانیہ جی
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیلیڈز

    بہت خوب تانیہ سسٹر آپ نے تو فورم کو چٹخارے دار بنا دیا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں