1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیدہ کائنات فاطمۃ الزاہرا رض کے نقوشِ سیرت

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکیزہ, ‏22 اگست 2009۔

  1. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    249
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    عصر حاضر کی مسلمان عورت کیلئے سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کے نقوشِ سیرت
    تحریر : ڈاکٹر علی اکبر الازہری​



    گلستانِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر پھول یوں تو اپنی جگہ نور ونگہت کا مصدر اور انوار و تجلیات کا جامع ہے، لیکن خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین، امہات المومنین رضی اللہ عنہن اور عترت و آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ خوش قسمت ترین طبقات ہیں جوبہ توفیق ایزدی دن رات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در انور سے وابستہ رہے اور انہیں اللہ تعالیٰ نے فیض نبوت سے براہ راست انوار جذب کرنے کا نادر موقع عنایت فرمایا۔۔۔۔ لیکن ہمارا موضوع اس ہستی کا تذکرہ ہے جو نہ صرف حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انوار صحبت سے اکتساب کرتی رہیں بلکہ رہتی دنیا تک اس حرم نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیوضات کی قاسم و مختار ہیں یعنی سیدہ کائنات رضی اللہ تعالیٰ عنہا، امام الانبیاء کی تصویر، مالک ردائے تطہیر، چمن زارِ مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بہار، عفت و عصمت کا دُرِّ شہسوار ’’حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا‘‘۔

    امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ ، احمد رحمۃ اللہ علیہ ، نسائی رحمۃ اللہ علیہ ، ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ اور حاکم رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ نے ایک روایت نقل کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایک فرشتہ آسمان سے اترا اس نے اللہ کی اجازت سے مجھے سلام کیا اور بشارت دی کہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جنتی عورتوں کی سردار ہیں۔ بے شمار احادیث، آثار اور اقوال ہیں جن سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل کا قابل رشک ذکر ملتا ہے۔ لیکن یہاں مقصود، بیان فضائل نہیں بلکہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی شخصیت مطہرہ اور سیرت طیبہ کا تذکرہ ہے۔ وہ شخصیت جس میں اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عکسِ جمیل پوری آب و تاب کے ساتھ جھلکتا ہے اور وہ سیرت جس کی پاکیزگی پر فردوس بریں کی حوریں ہزار بار قربان ہوں۔

    خواتین اسلام کے لئے سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کی ذات بابرکات اسی طرح اسوہ کامل ہے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کو اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا ہے۔ شاعر اسلام علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حضور بڑی خوبصورتی، عقیدت اور کمال محبت سے نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔ مثلاً اس ایک شعر میں ان کی بلند مرتبہ شخصیت کا مکمل نقشہ کھینچتے ہوئے کہتے ہیں :

    مزرع تسلیم را حاصل بتول (ر)
    مادراں را اسوۂ کامل بتول (ر)

    یعنی آپ تسلیم و رضا کی کھیتی کا حاصل اور مسلمان ماؤں کے لئے مکمل اور اعلیٰ ترین نمونہ ہیں۔

    دختران اسلام ہر شعبہ زندگی میں اپنے آپ کو حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حیات مقدسہ کے آئینے میں دیکھیں تو ایک مثالی بیٹی، بہن، بیوی اور ماں کی خصوصیات درجہ کمال پر ملتی ہیں۔ شہزادی کونین اور شمع شبستان حرم نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی پاکیزہ سیرت اور حیات طیبہ ہر دور کی مسلمان خواتین کے لئے ہر لحاظ سے نمونہ کمال اور واجب الاتباع ہے لہذاآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حیات مقدسہ سے روشنی کشید کر کے موجودہ دور کی خواتین کو واضح نمونہ عمل دکھانا وقت کی اہم ترین دینی ضرورت ہے۔ اس لئے کہ ہر خاتون اگر وہ معاشرے میں نیکی، بھلائی اور حسن عمل کے نقوش چھوڑنا چاہتی ہے تو اس کے لئے اپنی پوری زندگی کو نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں پروان چڑھنے والے اسوہ زہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا میں ڈھالے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ اس لئے ہم آئندہ سطور میں حسب ذیل تین پہلوؤں کے حوالے سے اسوہ بتول رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا مطالعہ کریں گے۔

    1۔ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے نقوش سیرت بطور بیٹی

    2۔ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے نقوش سیرت بطور بیوی

    3۔ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے نقوش سیرت بطور ماں


    تحریر کا حوالہ : ماہنامہ دختران اسلام
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ پاکیزہ صاحبہ ۔
    بہت تحقیقی اور مفید مضمون کےلیے شکریہ
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بجا فرمایا۔
    بہت پیارا مضمون ہے ۔
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    بہت پیارا مضمون لکھا ہے
     
  5. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    پاکیزہ بہن صاحبہ ۔ آپ نے سیدہ کائنات علیہا السلام کی شان میں بہت ہی پاکیزہ مراسلہ ارسال فرمایا ہے۔
    اللہ محنت قبول فرمائے۔ آمین
     
  6. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ پاکیزہ صاحبہ ۔
     
  7. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: سیدہ کائنات فاطمۃ الزاہرا رض کے نقوشِ سیرت

    پاکیزہ بہن صاحبہ ۔ آپ نے بہت پیارا مضمون لکھا ہے
    اس قدر خوبصورت تحریر پر میں آپکو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں