1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور بوڑھی عورت

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمداکرم, ‏30 اکتوبر 2011۔

  1. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    "حضرت زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ ایک رات آپ عوام کی خدمت کے لیے رات کو نکلے تو آپ نے ایک گھر میں دیکھا کہ چراغ جل رہا ہے اور ایک بوڑھی خاتون اُون کاتتے ہوئے ہجر و فراق میں ڈوبے ہوئے یہ اشعار پڑھ رہی ہے :

    علی محمد صلاة الأبرار
    صلی عليه الطيبون الأخيار
    قد کنتَ قواماً بکا بالأسحار
    يا ليت شعری والمنايا أطوار
    هل تجمعنی و حبيبی الدار
    [1]

    محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اللہ کے تمام ماننے والوں کی طرف سے سلام ہو اور تمام متقین کی طرف سے بھی۔ آپ راتوں کو اللہ کی یاد میں کثیر قیام کرنے والے اور سحری کے وقت آنسو بہانے والے تھے۔ ہائے افسوس! اسبابِ موت متعدد ہیں، کاش مجھے یقین ہوجائے کہ روزِ قیامت مجھے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب نصیب ہوسکے گا۔‘‘

    "یہ اشعار سن کر حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کو بے اختیار اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یاد آ گئی اور وہ زار و قطار رو پڑے۔ اہل سیر آگے لکھتے ہیں :

    "طرق عليها الباب، فقالت : من هذا؟ فقال : عمر بن الخطاب، فقالت : ما لي ولعمر في هذه الساعة؟ فقال : افتحي، يرحمک اﷲ فلا بأس عليک، ففتحت له، فدخل عليها، وقال : ردي الکلمات التي قلتيها آنفا، فردتها، فقال : ادخليني معکما و قولي و عمر فاغفرله يا غفار" [2]

    ’’انہوں نے دروازے پر دستک دی۔ خاتون نے پوچھا : کون؟ آپ نے کہا : عمر بن الخطاب۔ خاتون نے کہا : رات کے ان اوقات میں عمر کو یہاں کیا کام؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ تجھ پر رحم فرمائے، تو دروازہ کھول تجھے کوئی پریشانی نہ ہوگی۔ اس نے دروازہ کھولا : آپ اندر داخل ہوگئے اور کہا کہ جو اشعار تو ابھی پڑھ رہی تھی انہیں دوبارہ پڑھ۔ اس نے جب دوبارہ اشعار پڑھے تو آپ کہنے لگے کہ اس مسعود و مبارک اجتماع میں مجھے بھی اپنے ساتھ شامل کرلے اور یہ کہہ کہ ہم دونوں کو آخرت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ساتھ نصیب ہو اور اے معاف کرنے والے عمر کو معاف کر دے۔‘‘

    بقول قاضی سلیمان منصور پوری رحمۃ اﷲ علیہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اس کے بعد چند دن تک صاحبِ فراش رہے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم آپ کی عیادت کے لئے آتے رہے۔


    حوالہ جات:
    [1] قاضی عياض، الشفاء، 2 : 2569 ، ابن مبارک، الزهد، 1 : 363
    [2] خفاجي، نسيم الرياض، 3 : 355
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور بوڑھی عورت

    سبحان اللہ بہت ہی خوبصورت شیئرنگ :a165:

    جزاک اللہ خیر
     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور بوڑھی عورت

    سبحان اللہ ۔۔۔۔۔ماشاءاللہ ۔۔۔۔جزاک اللہ
     
  4. سیفی خان
    آف لائن

    سیفی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 اپریل 2011
    پیغامات:
    200
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور بوڑھی عورت

    جزاک اللہ خیر
     
  5. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور بوڑھی عورت

    اچھامضمون ہے
     
  6. فرح ناز
    آف لائن

    فرح ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2010
    پیغامات:
    236
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور بوڑھی عورت

    محمد اکرم صاحب۔آپ بہت خوبصورت کی۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور بوڑھی عورت

    جزاک اللہ خیر۔ محمد اکرم بھائی
    کاش ہم سب کو اللہ پاک صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم جیسی ایک چنگاری عطا فرمادے تو شان وفضیلتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراضات کے دروازے خود بخود بند ہوجائیں۔۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں