1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیاسی لطیفے

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏5 ستمبر 2013۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سیاسی لطیفے ضرور سنائیں لیکن سیاست سے پرہیز کریں ۔۔۔ :chp:

    :::: پہلا سیاسی لطیفہ ::::
    برطانوی گورا : ہمارے ملک میں پوسٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت ہے۔
    جرمن : ہمارے ملک میں ترقی کا یہ عالم ہے کہ انٹرنیٹ سے آن لائن ووٹ کاسٹ ہوجاتا ہے۔
    امریکی : ہم اتنی ترقی کرچکے ہیں کہ موبائیل میسیج سے ہی ووٹ ڈال دیتے ہیں۔

    پاکستانی : ہم لوگ گھر پر ہی بیٹھے رہتے ہیں اور ہمارا ووٹ کوئی کاسٹ کرجاتا ہے۔
    یہ ہوتی ہے اصلی ترقی
    :84:
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اردو گرائمر کے استاد نے بچوں سے پوچھا
    بچو ! میں جملہ بولتا ہوں ۔ آپ بتائیں کہ گرائمر کی رو سے یہ کونسا زمانہ ہے ؟
    میں رو رہا ہوں
    تم رو رہے ہو
    ہم رو رہے ہیں
    اب بتاؤ یہ گرائمر کی رو سے کونسا زمانہ ہے ؟

    بچے : جناب ! یہ تو ن لیگ کا زمانہ ہے
     
    محمدرمضان جڑھ، ملک بلال، سعدیہ اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    اس نام کی لڑی تو پہلے بھی ایک ہوا کرتی تھی
     
  4. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    مرغوں کی لڑائی کے ٹورنامنٹ میں یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کون پیپلز پارٹی کا جیالا ہے؟
    " جو لڑانے کیلیۓ بطخ لایا ہوگا۔"
    " تحریک انصاف کے سپورٹر کا کیسے پتہ چلے گا؟"
    " جو بطخ کی جیت پر شرط لگاۓ گا"
    " اور ایم کیو ایم کے حامی کا کیسے پتہ چلے گا؟"
    " وہ بطخ پر شرط لگاۓ گا اور بطخ جیت جاۓ گی"
     
    محمدرمضان جڑھ, ملک بلال, نعیم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بچہ : ابو کل وزیر داخلہ نے ٹی وی پر کہا "اسلام آباد پاکستان کا خطرناک ترین شہر ہے"

    آج کہہ رہا ہے " اسلام آباد محفوظ شہر ہے"

    ابوایسے متضاد بیانات کیوں ؟

    ابو: "بیٹا ۔ پہلا بیان عوام کے لیے اور دوسرا انہوں نے اپنے جیسے سیاہ ستدانوں کے لیے دیا ہے"
     
    محمدرمضان جڑھ، ھارون رشید اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    باجا بجا کے فرمایا
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    رحم دل سیاستدان

    غریب شہری بھوک سے تنگ آ کر بھیک مانگنے کے منصوبہ بنایا لیکن شہر میں بھکاریوں کی بھرمار ہونے کی وجہ سے کامیابی نہ ہوئی تو اس نے انوکھا طریقہ اپنانے کا سوچا ۔ اس نے دیکھا ایک بڑے پارک میں مسلم لیگ ن کا سیاسی جلسہ ہورہا ہے۔ غریب شہری وہاں گیا اور مجمع کے قریب پارک میں لگی گھاس کھانا شروع ہوگیا۔ لوگوں نے حیران ہوکر دیکھا ۔ آخرمجمع کے ایک پارٹی ورکر نے پوچھا " گھاس کیوں کھا رہے ہو "
    غریب نے جواب دیا " جناب کئی روز کا بھوکا ہوں ۔ پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لیے گھاس کھانے پر مجبور ہوں۔" اس ورکر نے رحم کھا کر 100 روپے دیے اور کہا گھاس چھوڑو ، یہ 100 روپے سے جاؤ جا کر اچھا کھانا کھا لو" غریب آدمی بہت خوش ہوا ۔
    اس نے سوچا اگر اس پارٹی کا ورکر اتنا رحمدل ہے تو لیڈر اس سے بھی زیادہ رحمدل ہوگا۔ چلو اس کے قریب جاتے ہیں اگر لیڈر سے مزید کچھ روپے مل گئے تو گھر میں بھوکے بیوی بچوں کے لیے بھی کھانا لے جاؤں گا۔
    سٹیج کے قریب پہنچ کر دیکھا میاں نواز شریف جلوہ افروز ہیں۔ بھوکے آدمی نے سٹیج کے قریب اگی گھاس کھانا شروع کردی ۔ میاں نواز شریف کی نظر پڑی تو پوچھا " یہ کیا کررہے ہو ؟ " غریب بولا " جناب کئی روز کا بھوکا ہوں ۔ پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لیے گھاس کھانے پر مجبور ہوں۔ "
    میاں صاحب نے غریب کو سٹیج پر بلایا ۔ مائیک پر لوگوں سے مخاطب ہوکر بولے " دیکھو پچھلے دور کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب گھاس کھانے پر مجبور ہیں ۔ ہم عوام کو بھوک سے نجات دلانے کے لیے آئے ہیں ۔ میں غریبوں کا رکھوالا بن کر آیا ہوں وغیرہ وغیرہ " مجمع نے جوشیلے نعرے لگائے۔ میڈیا نے ٹی وی چینلز پر میاں صاحب کی انسانی ہمدردی کی خبر بریکنگ نیوز جاری کر دی۔
    جب تقریر ختم ہوئی تو سٹیج سے اترتے ہوئے اسی غریب نے میاں صاحب کے سامنے آکر اپنی مدد کی درخواست کی۔ میاں صاحب نے جیب سے 10روپے نکال کر غریب بھوکے کے ہاتھ پر رکھے اور بولے " پاگل اس پارک میں گھاس بہت کم ہے۔ سامنے بس میں بیٹھو، 10 روپے کے ٹکٹ میں راوی پار شاہدرہ پہنچو وہاں بہت زیادہ اور بہت لمبی لمبی گھاس ہے "
     
    سعدیہ، محمدرمضان جڑھ اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے لوگ ایک دوسرے سے لڑتے تھے تو بہت بدتمیزی کرتے تھے ۔ تو تو میں ہوجاتی تو غصے میں جھاگ چھوڑتے منہ سے موٹی موٹی گالیاں دیتے تھے ۔
    پھر تعلیم عام ہوگئی ۔ میڈیا نے قوم کو شعور دے دیا ۔ شعور آیا تو اخلاق بھی بہتر ہوا ۔ اگر آج کل لڑائی کچھ یوں ہوتی ہے

    پہلا : اوئے حامد میر
    دوسرا : اوئے حامد میر ہوگا تو یا تیرا سارا خاندان ہی " میر "
    پہلا : چل حامد میر نہ سہی۔۔ تو نجم سیٹھی
    دوسرا : اوئے تو نے مجھے نجم سیٹھی کہا ۔ تو خود انصار عباسی، تیرا بھائی عمر چیمہ
    پہلا : دیکھو میں شرافت دکھا رہا ہوں ورنہ تم کسی عامر لیاقت سے کم نہیں ہو
    جب بات بہت بڑھ جاتی ہے تو دوسرا کہتا ہے
    تم بھی پورے شکیل رحمان ہو




    بشکریہ ٹوئیٹر میسیج
    نوٹ : ٹوئیٹر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏10 مئی 2014
    پاکستانی55، سعدیہ اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے جو شخص غصے یا گالی کو کنٹرول کرلے وہ ولی ہے یا پھر خود ان حالات کا ذمہ دار


    مشتاق احمد یوسفی
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں