1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سگریٹ ۔ ۔ ۔ نوشی

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از سموکر, ‏4 ستمبر 2006۔

  1. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    سگریٹ ۔ ۔ ۔ نوشی

    سگریٹ اور لڑکی لازم و ملزوم ہیں ۔ ایک دوسرے کیلئے نہیں بلکہ کسی تیسرے کیلئے۔یقیناًایک لڑکے کیلئے! بیچارے لڑکے کیلئے دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب انتہائی مشکل کام ہے۔ کیونکہ اگر وہ لڑکی سے تعلق بناتا ہے تو وہ سگریٹ کو برداشت نہیں کرتی۔ لڑکی سگریٹ کو سوتن سمجھتی ہے۔ لیکن لڑکا کیا کرے کہ سگریٹ بھی ۔
    چھٹتی نہیں ہے کافر یہ منہ سے لگی ہوئی

    کے مصداق پیچھا نہیں چھوڑتی۔ سوچا تو معلوم ہوا کہ لڑکی شائد سگریٹ سے جلتی ہے کیونکہ سگریٹ کا دراز قد سڈول جسم پتلی کمر اور گوری رنگت ہی لڑکی کیلئے جلن کا باعث ہوتی ہے سگریٹ اور لڑکی دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر جلتے ہیں لڑکے کیلئے سگریٹ اور لڑکی دونوں کا دل کے ساتھ قریبی تعلق ہے ۔
    راقم کو فرسٹ ایئر میں شوق ہوا تو شروع میں انوکھا تجربہ سمجھ کر سگریٹ پیا اور لڑکی سے تعلق بنایا آہستہ آہستہ شوق پروان چڑھا تومعلوم ہوا کہ سگریٹ اور لڑکی زندگی کیلئے اتنی ہی ضروری ہیں جتنی کہ کوئی اور چیز۔ میرے ایک دوست جنہوں نےمیرے ساتھ ہی سگریٹ شروع کیا ایک دم سگریٹ پینا چھوڑ گئے وجہ پوچھی تو ٹال دیا خیر کچھ وقت بعد راز فاش ہوا کہ انہوں نے کسی محترمہ کی شرط کے پیشِ نظر سگریٹ چھوڑا اب وہ ہاسٹل میں ان جلا سگریٹ منہ میں دبا کر ہی شوق پورا کرتے ہیں۔
    آخر کیا ایسی بات ہے کہ لڑکی سگریٹ کا وجود تک ہی برداشت نہیں کرتی یہ تو میں نہیں مانتا کہ موصوفہ کو موصوف کی زندگی اتنی عزیز ہوئی ہے یا پھر احتیاطی تدابیر کے واسطے ایسا کیا جاتا ہے۔ حالانکہ اس کا توڑ بھی پولو کی صورت میں نکل چکا ہے یا شائد ابھی اس کی نوبت ہی نہیں آئی۔
    سگریٹ پینے کے دوران ایک طرف سگریٹ اور دوسری طرف بیوقوف جلتا ہے۔ مگر لڑکی کے چکر میں صرف بیوقوف ہی جلتا ہے۔ سگریٹ خود جل کر اپنے محبوب کو خوش کرتا ہے۔ مگر لڑکی محبوب کو جلا کر خوش ہوتی ہے۔ یہ سگریٹ ہی ہے جو انسان کو لڑکی کی طرف کھینچ کر لے جاتا ہے۔مگر پھر بھی لڑکی اس سے نفرت کرتی ہے۔حد تو یہ کہ وزارت صحت والے بھی کہتے ہیں کہ تمباکو نوشی صحت کیلئے مضر ہیں۔ یعنی انہوں نے تمباکو یعنی سگریٹ اور نوشی یعنی لڑکی دونوں کو صحت کیلئے مضر قرار دیا ہے۔ لگتا ہے کہ وزیر صحت کو دونوں نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔
    میرے ایک دوست کے بقول سگریٹ سٹیٹس سمبل ہے اور لڑکیاں اس سے جلدی امپریس ہو جاتی ہیں جبکہ میرا خیال ہے کہ لڑکیاں سگریٹ پینے والے کو “پوستی“ کہتی ہیں۔ خیر جتنے منہ اتنی باتیں
    یہ پتھر دل لڑکیاں کیا جانیں کہ سگریٹ پینے والا کس غم کو چھپاتا ہے اور کس آگ کو سگریٹ کی آگ سے بجھاتا ہے۔ انہیں کیا معلوم سگریٹ کا دھواں شائد اندر کی اس آگ کا ہو جو کسی نہ کسی لڑکی کی لگائی ہو اور سگریٹ سے گرنے والی راکھ اس کی کتنی خواہشوں کی راکھ ہو جو ہر سگریٹ کے ختم ہونے پر بڑھتی ہی جاتی ہے ویسے بھی
    بے وفا دوست سے کے ٹو کا سگریٹ اچھا

    میرے ایک دوست کے والد “صاحب چین“ سموکر تھے اور ان کی بیگم یعنی آنٹی اس عادت سے سخت عاجزشروع شروع میں حال یہ ہوتا تھا کہ اگر دوران سفر انکل سگریٹ جلاتے تو آنٹی باقی مسافروں سے پہلے رونا روتیں کہ سگریٹ کی سمل سے ان کی طبیعت خراب ہو رہی ہے اور الٹی ہونے والی ہے۔ مگر اب حالت یہ ہے کہ اگر انکل سگریٹ میں ‌وقفہ کریں تو آنٹی کہتی ہیں خدا کا واسطہ سگریٹ لگاؤ میری طبیعت خراب ہو رہی ہے۔
    ہمارے کالج میں لڑکوں کو ایک ہی چیز کا آخرکار انتخاب کرنا پڑتا ہے یعنی کہ سگریٹ کا لڑکیاں ہماری تو ماشااللہ سے حورِشمائل کو بھی شرمائی ہیں اور لڑکے ان کے کیلیبر نہیں ہوتے ناچیز نے بھی آخر سگریٹ کو ہی گلے لگایا کیونکہ
    اک تصویر وفا ہے میرا سگریٹ اور میں
    دونوں اک دوجے کوہاتھوں میں لئےجلتےہیں​
     
  2. ساتھی
    آف لائن

    ساتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سگریٹ ۔ ۔ ۔ نوشی
    واہ !
    آپ کو بھی چاہئے مرحلہ وار سگریٹ ۔ ۔ ۔ نوشی چھوڑ دیں
    واصف بھائی کی طرح !
     
  3. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    بہت دکھ ہوا آپ کی آپ بیتی پڑھ کر ۔۔۔۔ مگر انسان کو امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    واہ سموکر جی! خود پہ تحریر لکھ ڈالی :)

    ویسےاچھی ہے۔ :wink:
     
  5. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    یہی تو مزا ہے
     
  6. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    شکریہ آپ سب دوستوں کا
     
  7. عدنان علی
    آف لائن

    عدنان علی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 ستمبر 2006
    پیغامات:
    52
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سموکر جی اتنی سگریٹ ۔ ۔ ۔ نوشی اچھی نہیں :(
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    وہ بھی اتنی چھوٹی عمر میں :no:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سموکر بھائی جس تسلسل سے سگریٹ نوشی کرتے تھے ۔ اب تک تو وہ خاصے عمر رسیدہ ہوچکے ہوں گے۔ :pagal:
     
  10. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    ان کی وجہ سے شروع شروع میں ہماری اردو پہ میں بچوں کے بغیر آتی تھی۔ ایک دفعہ میرے فہیم نے ان کا اوتار دیکھ لیا تھا اور کئی دن تک اس بچے کے بارے میں بات کرتا رہا جو سموکنگ کر رہا تھا۔ اسی سے ایک مزے کی بات یاد آ گئی :hasna:
    پچھلے دنوں فہیم کو میں مسجد لے کے گئی گاڑی میرے پاس نہیں تھی سو بس سے سفر کرنا پڑا۔ راستے میں ایک جگہ بس ڈرایئور سواریوں کے انتظار میں بس سے اتر کر سموکنگ کرنے لگی تو فہیم کہنے لگا کہ سب لوگ جب وہ بڑے ہو جاتے ہیں تو سگریٹ کیوں پینے لگتے ہیں۔ میں نے اسے سگریٹ نوشی کے نقصانات اس کی عقل کو مد نظر رکھتے ہوئے گنوائے یعنی اگر آپ سموکنگ کرو اور پھر بھاگنا دوڑنا کھیلنا یا بایئک چلانا چاہو تو آپ کا سانس جلدی پھول جاتا ہے ۔ اور کئی کام آپ نہیں کر سکتے
    تو کہنے لگا اگر آپ سموکنگ کریں تو کیا آپ صرف بس ہی چلا سکتے ہیں اور کوئی کام نہیں کر سکتے؟ :nose:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: فہیم میاں نے ایسی جگت نما تبصرے کرنا ‌کہاں‌سے سیکھا :hasna:
    :nose: :nose: :nose:
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اپنے ماموں جان سے :201:
     
  13. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    اگر آپ کی فہیم سے ملاقات ہو جائے تو آپ کو پتا چلے گا کہ اس 5 سالہ بچے کے اندر ایک بہترین مزاح نگار اور تبصرہ نگار موجود ہے۔
    میرے سارے بچوں کے بچپن کی ایسی ایسی باتیں ہیں کہ یاد کر کر کے کئی دن تک موڈ ایسا :hasna: رہتا ہے۔
    آپ کو بلال کا مشہور واقعہ تو یاد ہی ہو گا
    میں نے کچھ عرصہ پہلے شیئر کیا تھا :201:
    اور پھر میرا معصوم سا شہباز ہے
    پچھلے دنوں رات میں نے سلانے سے پہلے یاد کروایا کہ دعا پڑھ لو۔ اور اپنے مستقبل کے لیئے بھی دعا کر لو۔ میں لائٹ بند کر کے جانے لگی تو انتہائی فکرمندی سے بولا کہ
    ماما ٹھہریں ۔۔۔۔ مجھے تو ڈونٹس بنانے ہی نہیں آتے میں سٹور پہ کیسے کام کروں گا :nose:
    اب اگر آپ کو ڈونٹس کا نہیں پتا تو وہ بعد میں بتاؤں گی لیکن سن کر میرا ایسا حال تھا :hasna: :201: :hasna: لیکن اس کے سامنے نہیں :no:
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    :mashallah: اللہ تعالی ان کو اپنی حفاظت میں رکھے


    ویسے یہ لڑی کیا سوچ کے شروع کی گئی تھی
     
  15. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میرا ذاتی خیال ہے کہ ہماری اردو کے شروع دنوں میں بغیر سوچے سمجھے لڑیاں بنائی جا رہی تھیں :hasna:
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    سگریٹ نوشی بہت بری عادت ھے


    مگر لڑی بنانے کے بعد سوچنا شروع کر دیتے تھے
     
  17. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت بری بےحدنقصان دہ عادت ہے ۔ اللہ ہماری نسلوں کو ہر بری عادت سے محفوظ رکھے آمین
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مجھے تو سگریٹ کے دھویں سے ہی کھانسی شروع ہو جاتی ھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں