1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سگریٹ نوشوں کی قربت بچوں کیلئے نقصان دہ

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏24 مئی 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    سگریٹ نوشوں کی قربت بچوں کیلئے نقصان دہ

    اسلام آباد:طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سگریٹ نوش حضرات کی قربت میں پرورش پانے والے بچوں کو صحت کے مسائل لاحق ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، حال ہی میں ایک تازہ ترین تحقیق کی گئی جس میں 6تا11برس کی عمر کے 3087بچوں کا مشاہدہ کیا گیا اور ان کی سکول میں حاضریوں کی تعداد کا تناسب دیکھا گیا، سروے میں شامل 14فیصد سے زائد ایسے بچے تھے جن کے گھر میں کم از کم ایک سگریٹ نوش موجود تھا۔ اس تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے گھرانوں کی نصف سے زائد تعداد کم آمدنی والے گھرانوں پر مشتمل تھی جو کہ سگریٹ نوشی کے مضر اثرات پر اٹھنے والے اخراجات برداشت کرنے کے متحمل بھی نہیں۔ تحقیق کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ سکول سے غیر حاضر رہنے والے 34فیصد بچوں کے گھرانوں میں کم از کم 2سگریٹ نوش جبکہ 24فیصد غیر حاضر رہنے والوں کے گھرانوں میں کم از کم ایک سگریٹ نوش موجود ہے۔ یہ تحقیق کرنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشوں کی قربت میں رہ کر بیمار پڑنے والے طلباء اکثر تعلیمی میدان میں بھی پیچھے رہ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھروں کے اندر سگریٹ نوشی نہ صرف کم سن بچوں کے لئے مضر ہے بلکہ اس سے مالی نقصان بھی ہوتا ہے اور یہ بچوں کے اخلاقی انحطاط کی موجب بھی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں