1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سکیورٹی مسئلہ نہیں، پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے: ڈپٹی چیئر مین آئی سی سی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سکیورٹی مسئلہ نہیں، پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے: ڈپٹی چیئر مین آئی سی سی
    [​IMG]
    ڈپٹی چیئر مین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، کھیلوں کے لیے پاکستان محفوظ ملک ہے۔
    لاہور میں چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، ایک بار پھرعالمی سپورٹس کا آغاز ہو چکا ہے۔ پی سی بی کومبارکباد دیتا ہوں میچزکے لیے بہت محنت کی۔

    ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کا کہنا تھا کہ دس سال قبل سری لنکن ٹیم کے ساتھ افسوسناک واقع پیش آیا تھا، آئی سی سی نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت سوچ بچار کی، زمبابوے، ویسٹ انڈیز، ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم پاکستان میں کھیل چکے ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے، میرے سے بہت لوگوں نے پوچھا کہ پاکستان میں کیسے انتظامات ہیں، میں نے سب کو ایک لفظ میں جواب دیا کہ پرفیکٹ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس موقع پر چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئر مین آئی سی سی عمران خواجہ کی آمد پربہت خوش ہوں، ہم سری لنکا کےکھلاڑیوں کی کوششوں کےشکرگزار ہیں، انگلینڈ اور ویلزکرکٹ بورڈ کےچیئرمین بھی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کےکرکٹ عہدیداربھی پاکستان کا دورہ کرنیوالے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سب لوگ دیکھیں گے کہ پاکستان کھیلوں کے لیےمحفوظ ملک ہے، دو ہفتےقبل بین الاقوامی بورڈ ممبران نے پاکستان کا دورہ کیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں