1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سپریم کورٹ سیمینار میں کیا ہوا ؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏30 مئی 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حکومتی درخواست کی سماعت ہوگی​


    رفاقت علی
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد


    سیمینار میں شریک وکلاء نےحکومت مخالف نعرے بازی کی تھی

    سپریم کورٹ نے وکلاء سمینار میں ’قومی اداروں اور اہم شخصیات‘ کے خلاف تقاریر سے متعلق حکومتی درخواست کی سماعت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو ایک خط لکھا تھا جس میں اس کی توجہ سپریم کورٹ میں ہونے والے سیمینار میں وکلاء کے نمائندوں کی طرف سے ہونے والی تقاریر کی طرف دلائی گئی تھی۔

    سپریم کورٹ آفس نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو حکومت کی درخواست قائم مقام چیف جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں کام کرنے والے دو رکنی بینچ کے سامنے رکھی جائے گی۔

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے’ اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی‘ کے عنوان سے ایک سیمینار سپریم کورٹ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں بعض وکلاء کی جانب سے سیاسی نعرہ بازی اور تقاریر کی گئی تھیں۔

    حکومت کا موقف ہے کہ عدالت نے دو شرائط کی بنیاد پر سیمینار کے انعقاد کی اجازت دی تھی جن میں سے ایک یہ تھی کہ اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا اور دوسری یہ کہ کسی کی کردار کشی نہ کی جائے۔ لیکن بقول حکومت دونوں شرائط کی کھلی خلاف ورزی ہوئی جوکہ عدالت کے تقدس کی پامالی ہے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اس سیمینار سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چودھری نے بھی خطاب کیا تھا اور اس سیمینار کے دوران وکلاء کی جانب سے’یہ جو غنڈہ گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے‘ اور ’ کھال اتارو، ملک سنوارو‘ جیسے نعرے لگائے گئے تھے۔
     
  2. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اب تو صدر مشرف اور اسکے حواری سیدھا سیدھا مارشل لاء یا ایمرجنسی نافذ کرکے الیکشن ملتوی کروانے کی جانب حالات کا رخ موڑ رہا ہے۔

    اللہ تعالی ملک پاکستان پر رحم کرے۔ آمین
     
  3. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    سچ تو یہ ہے کہ مشرف کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے


    کیونکہ جھوٹ کے کوئی پاؤں یا بنیاد نہیں ہوتی


    اللہ حافظ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں