1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سویٹ ڈشز

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏6 مئی 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    رنگ برنگا ميٹھا



    اجزاء

    زردہ
    چاول پرانے نفيس
    کيوڑہ گلاب
    ليموں
    گھي
    شکر
    لونگ و الائچي
    بادام اورکشمش آيک پائو
    ايک کلو
    پانچ تولہ
    ايک عدد
    آدھا کلو
    دو کلو
    چھ چھ ماشہ
    حسب پسند

    ترکيب:

    سب سے پہلے شکر کا قوام بناليں، قوام ايک تارکا کريں، اس کو دودہ کے چھينٹے دينا ضروري ھے پھر عرق ليموں ملا کر قوام تيار کرکے رکھ ليں، پھر چاولوں کو بھگو کر ايک گھنٹہ رکہيں، پھر چاول تين برابر حصوں ميں تقسيم کرليں، جب پاني ابلنے لگے تو لونگ اور الائچي ہر برتن ميں ڈال ديں، پھر ايک برتن ميں گلابي رنگ ڈاليں اور دوسرے ميں سبز اور تيسرے ميں کچہ نہ ڈاليں، رنگ زيادہ نہ ھو، جب چاولوں ميں تين کني رہ جائے تو تينوں بڑے برتن ميں دفتي يعني کارڈ يا گتہ کے تين تکڑے رکہ ديں مگر اس طرح کہ برتن تين حصوں ميں تقسيم ھو جائے، پھر ايک ايک حصہ ميں ايک رنگ کے چاول بھر کر دفيتوں کو آرام سے کہينچ ليں اور قوام جو بنارکہا ھے ، کسي بڑے چمچع سے ان پر ڈال کر پکائيں، جب قوام چاولوں ميں جذب ھوتا ھوا نظر آئے تو ديکھ ليں اور چاول سخت ھو تو دودہ کے چہينٹے ديں تاکہ چاول نرم ھوجائيں، پھر لونگ اور الائچي کڑ کڑا کر ملائیں اور برتن کا سر آٹے سے بند کرديں، پھر نيچے اوپر انگارے رکھ کر دم کرليں، آخر ميں عرق کيوڑہ و گلاب چھڑک ديں اور کشمش و بادام بھي چہڑک کر کہائيں، قوام ملا کر چاولوں کو ھلانا ضروري ھے اس سے سب رنگ مل جاتے ھيں۔
     
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    بہت زیادہ تو نہیں لیکن پھر بھی بہت سی ٹرائی کر چکی ہوں
    جیسے گاجر حلوہ ،سویوں کی کھیر، زردہ ، چاکلیٹ کیک ، گڑ والے چاول ، آئسکریم فالودہ وغیرہ وغیرہ
     
  3. زین
    آف لائن

    زین ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اپریل 2011
    پیغامات:
    2,361
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سویٹ ڈشز

    سب سے پہلے آپ ایک سوال کو ہانڈی پہ رکھ کر گرم جواب دیں کہ آپ کے بتائے ہوئے ڈشز نے ہمارے وجود میں پانی کی کمی کردی کیونکہ منہ میں پانی آکر خشک ہو جاتا ہے ۔
    برائے مہربانی کمی کو دور کر نے کے لئے ریڈی میٹ ڈش ارسال فرمائیں ۔۔۔ شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں