1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوچ :)

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏2 مارچ 2007۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    پہلے تو میں یہ سوچتا رہا کہ مجھے کیا سوچنا ہے؟ کافی دیر سوچنے کے بعد بھی کچھ سوچ نہ پایا تو یہ سوچ کر سوچنے کا خیال ترک کر دیا کہ:

    سوچی پیا تے بندہ گیا“

    کچھ لوگ اتنا سوچتے ہیں کہ اُن کو اور کچھ کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔ جبکہ کچھ اتنا کام کرتے ہیں کہ اُنہیں سوچنے کا وقت نہیں ملتا۔ ایک شخص سے پوچھا کہ “میاں کیا سوچ رہے ہو؟“ تو جواب ملا “سوچتا ہوں میں اس دنیا میں آیا ہی کیوں؟“ جب دوسرے سے پوچھا تو بولے “میں یہ سوچتا ہوں کہ میں دنیا سے جاؤں گا کیوں؟“

    ویسے دنیا بھی کیا خوب ہے۔ یہاں ہر شخص دوسرے کے بارے میں سوچتا ہے، اور اپنے بارے میں اس لئے نہیں سوچتا کہ دوسرا جو اُس کے بارے میں سوچ رہا ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں کو سوچنے سے پہلے ہی وہ چیز مل جاتی ہے جس کے بارے میں اُنہیں بعد میں سوچنا پڑتا ہے، جبکہ کچھ کو بہت پہلے سوچنے سے بھی وہ چیز نہیں ملتی جس کا وہ سوچتے رہتے ہیں۔

    کہتے ہیں زیادہ سوچنے سے انسان کمزور ہو جاتا ہے، لیکن جہاں‌سوچنے کا نقصان ہے وہاں فائدہ بھی بہت ہے کہ زیادہ سوچنے سے انسان کی سوچنے کی صلاحیت تیز ہو جاتی ہے۔ اور اگر وہ راہ چلتے ہوئے کسی کی آنکھ کو دیکھ لے تو فوراً سوچ لیتا ہے کہ یہ آنکھ مٹی تنکا پڑنے کی وجہ سے بند ہُوئی ہے یا کسی اور وجہ سے :wink:

    ویسے آنکھوں کا سوچ کے ساتھ بڑا گہرا رشتہ ہے۔ اگر کبھی آنکھیں آپس مل جائیں تو انسان یہ سوچتا ہی رہتا ہے کہ دوبارہ کب ملیں گی؟ اور اگر دوبارہ وہ آنکھوں سمیت ہی مل جائے تو پھر انسان سوچتا ہے کہ یہ آنکھیں کیوں ملی تھیں؟

    انسان یہاں پر ماضی کے بارے میں سوچتے ہُوئے حال کا فیصلہ نہیں کرتا جبکہ حال کے بارے میں سوچتا ہُوا مستقبل کا فیصلہ کر جاتا ہے۔

    میرا خیال ہے کہ بہت سوچ لیا اب مجھے یہ سوچ کر مزید سوچنے کا خیال ترک کر دینا چاہیے کہ آپ سب یہ نہ کہہ دیں کہ عبدالجبار بھائی آپ اچھی طرح سوچ لیں پھر آپ کا سوچیں گے۔ :)
     
  2. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    :haha: :haha: :201:
    بہت خوب عبدالجبار بھائی !
    پڑھ کر بہت مزہ آیا !!
     
  3. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2006
    پیغامات:
    320
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    واہ کیا سوچ ہے عبدالجبار صاحب :lol:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بات تو آپ کی کافی سوچن ایبل ہے :87:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں