1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏4 اکتوبر 2011۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    تونے جس وقت یہ انسان بنایا یا رب http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اس گھڑی مجھ کو تو اک آنکھ نہ بھایا یا رب
    اس لیے میں نے سر اپنا نہ جھکایا یا رب http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif لیکن اب پلٹی ہے کچھ ایسی ہی کایا یارب
    عقلمندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کرلوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    ابتدا میں تھی بڑی نرم طبیعت اس کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif قلب وجاں پاک تھے شفاف تھی طینت اس کی
    اب پھر بتدریج بدلنے لگی خصلت اس کی http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اب تو خود مجھ پہ مسلط ہے شرارت اس کی
    اس سے پہلے کہ میں اپنا ہی تماشا کرلوں
    سوچتا ہوں کہ انسان کو سجدہ کرلوں

    بھر دیا تونے بھلا کونسا فتنہ اس میں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif پکتا رہتا ہے ہمیشہ کوئی لاوا اس میں
    اک اک سانس ہے اب صورت شعلہ اس میں http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif آگ موجود تھی کیا مجھ سے زیادہ اس میں ؟
    اپنا آتش کدہ یزداں ہی کو ٹھنڈا کرلوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    اب تو یہ خوں کے رشتوں سے اکڑ جاتا ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif باپ سے بھائی سے بیٹے سے بھی لڑ جاتا ہے
    اور جب طیش میں ہتھے سے اکھڑ جاتا ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اور میرے شر کا توازن بھی بگڑ جاتا ہے
    اب تو لازم ہے کہ میں خود کو ہی سیدھا کرلوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    میری نظروں میں تو مٹی کا ہی مادھو تھا بشر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif میں سمجھتا تھا اسے خود سے بہت ہی کم تر
    مجھ پر پہلے نہ کھلے اس کے سیاسی جوہر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کان میرے بھی کترتا ہے یہ لیڈر بن کر
    شیطانيت چھوڑ کے میں بھی یہی دھندہ کرلوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    اب جھجکتا ہے نہ ڈرتا ہے نہ شرماتا ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نت نئی فتنہ گری روز ہی دکھلاتا ہے
    اب یہ ظالم میرے بہکاوے میں کب آتا ہے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif میں بُرا سوچتا رہتا ہوں یہ کر جاتا ہے
    کیا میں اس کی ہی مریدی کا ارادہ کرلوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    اب جگہ کوئی نہیں میرے لیے دھرتی پر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif میرے شرسے بھی سوا ہے یہاں انسان کا شر
    اب تو لگتا ہے یہی فیصلہ مجھ کو بہتر http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اس سے پہلے کہ پہنچ جائے وہاں سوپر پاور
    میں کسی اور ہی سیارے پر قبضہ کرلوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    ظلم کے دام بچھائے ہیں نرالے اس نے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif نت نئے پیچ مذاہب میں بھی ڈالے اس نے
    کردیے قید اندھیروں میں اجالے اس نے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کام جتنے ہیں میرے سارے سنبھالے اس نے
    اب تو خود کو ہر بوجھ سے ہلکا کرلوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    استقامت تھی کبھی اسکی مصیبت مجھکو http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اپنے ڈھب پر اسے لانا تھا قیامت مجھکو
    کرنی پڑتی تھی بہت اس پہ مشقت مجھکو http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif اب یہ عالم ہے کہ دن رات ہے فرصت مجھکو
    اب کہیں گوشہ نشینی میں گذارا کرلوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    مست تھا میں تیرے آدم کی حقارت کرکے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif خود پہ نازاں تھا بہت تجھ سے بغاوت کرکے
    کیا ملا مجھ کو مگر ایسی حماقت کرکے http://www.drivehq.com/file/df.aspx/publish/wasifhussain/PublicFolder/tab.gif کیا یہ ممکن ہے کہ پھر تیری اطاعت کرکے
    اپنے کھوئے ہوے رتبے کی تمنا کرلوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    طالب خوندمیری
     
  2. محمد یاسرعلی
    آف لائن

    محمد یاسرعلی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2011
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    ظاہری بات ہے جب استاد دل سے محنت کرے تو پھر اسے آرام سے بیٹھ کے اس محنت کا پھل کھانا پڑتا ہے


    اور ایک دن وہ آتا ہے جب چیلا استاد سے بھی آگے نکل جاتا ہے اور یہ چیلے کی محنت کا پھل ہوتا ہے


     
  3. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    بہت اعلی انتخاب۔۔۔۔۔
    بہت خوب ۔۔۔

    مست تھا میں تیرے آدم کی حقارت کرکے خود پہ نازاں تھا بہت تجھ سے بغاوت کرکے
    کیا ملا مجھ کو مگر ایسی حماقت کرکے کیا یہ ممکن ہے کہ پھر تیری اطاعت کرکے
    اپنے کھوئے ہوے رتبے کی تمنا کرلوں
    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں
     
  4. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

    بہت خوب ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں