1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سونے سونے بام و در اور اجڑے اجڑے شہ نشیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 مئی 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ہر طرف خاموش گلیاں زرد رو گونگے مکیں

    سونے سونے بام و در اور اجڑے اجڑے شہ نشیں

    ممٹیوں پر ایک گہری خامشی سایہ فگن

    رینگ کر چلتی ہوا کی بھی صدا آتی نہیں

    اس سکوت بے کراں میں اک طلسمی نازنیں

    سرخ گہرے سرخ لب اور چاند سی پیلی جبیں

    آنکھ کے مبہم اشارے سے بلاتی ہے مجھے

    ایک پر اسرار عشرت کا خزانہ ہے وہ چشم دلنشیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں