1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سول جوہری معاہدہ کیلئے پاکستان کی طرف سری لنکا کا جھکاﺅ‘ بھارت تشویش کا شکار ہے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏15 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    نئی دہلی (نوائے وقت نیوز+ آن لائن) بھارتی اخبار”ہندوستان ٹائمز“ نے دعویٰ کیا ہے سری لنکا پاکستان کے ساتھ سول جوہری معاہدے کی سمت بڑھ رہا ہے، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے تعاون میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی اہم نکتہ رہا۔ اخبار کے مطابق سری لنکا کے پاکستان کی طرف جھکاﺅ سے بھارت کو تشویش لاحق ہو گئی، بھارت سمجھتا ہے پاکستان کولمبو کو بہترین معاہدے کی پیش کرے گا۔ اخبار لکھتا ہے کہ بھارت کے ساتھ اسی طرح کے معاہدے پر سری لنکا اپنے پاﺅں گھسیٹ رہا ہے، اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کی دہلی کی خواہش کے باوجود سری لنکا بھارت کو مذاکرات کا شیڈول نہیں دے رہا۔ سری لنکا کا یہ اقدام بھارت کے رواں برس اقوام متحدہ میں اس کے خلاف ووٹ کے سلسلے میں سامنے آیا۔ بھارت نے سری لنکا کو ایک جامع جوہری معاہدے کی پیشکش کی تھی جس میں حفاظت اور پیشہ ور افراد کی تربیت سمیت سول نیوکلیئر تعاون کے تمام پہلووں کے ساتھ نمٹنے میں تعاون کرنا شامل ہے، جس پر مذاکرات کا ایک دور بھارت اور سری لنکا کے مابین گزشتہ سال اکتوبر میں ہو چکا تھا اور بھارت نے سری لنکا کو ڈرافٹ معاہدہ بھیجا بھی تھا۔ اخبار کہتا ہے اس وقت سے دہلی مزید بات چیت کے لئے سری لنکا سے مذاکرات کے لئے تاریخ کا انتظار کرتا رہا۔ اخبار نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے لکھا ایک ”جامع معاہدے“ کی پیشکش کے باوجود وہ ان کے موقف کو سننا چاہتے ہیں۔ سری لنکا حکام کی طرف سے جاری بیانات ظاہر کرتے ہیں وہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ جوہری سودے پرگفت و شنید کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم وہ رواں برس مارچ میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں تامل معاملے پر سری لنکا کے خلاف ووٹ سے پریشان ہے۔​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھارت اپنی اردگرد پاکستان سمیت سب ریاستوں پر اپنی اجاره داری رکھنا چاھتا ہے ۔وہ کبھی بھی نہیں چاھیے گا کہ پاکستان کے تعلقات سری لنکا یا بنگلہ دیش یا افغانستان یا کسی اور ہمسایہ ریاست کے ساتھ بہتر ہوں یا ان میں کوئی دوستی یا معاہدہ ہو ۔اچھی بات ہے اگر یہ معاہدہ ہو جائے تو بھارت کو اس سے بہت بڑی ٹھیس پہنچے گی۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    بھارت کو تو پاکستان کے ہر معاملے پر تشویش ہو جاتی ہے÷
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں