1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے 53افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏8 اگست 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    کوئٹہ کے سول اسپتال کی ایمرجنسی کے مرکزی دروازے پر اس وقت دھماکا ہوا جب ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر بلال انور کاسی کی لاش لائی گئی تھی اور اس وقت وہاں وکلا ، میڈیا کے نمائندے اور اہم سرکاری شخصیات بھی موجود تھیں۔ دھماکے کے فوری بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔

    اسپتال ذرائع نے دھماکے کے نتیجے میں 53 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جن میں بلوچستان بار کے سابق صدر تاج محمد کاکڑ سمیت کئی صحافی اور وکلا بھی شامل ہیں جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ طبی عملے نے عوام سے خون کے عطیات جمع کرانے کی اپیل کردی ہے۔ اس وقت سول اسپتال میں 38 ، سی ایم ایچ میں 13 جب کہ بولان میڈیکل کمپلیکس میں2 لاشیں موجود ہیں۔
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون
     
  3. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  5. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جانب سے آج کوئٹہ میں ہونے والے حملوں کی مذمت


    میں امریکی سفارتخانہ پاکستان کی جانب سےآج بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال کاسی کے قتل اور کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونے والے ہولناک بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ د کھ کے ان لمحات میں ہم متاثرین اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اس ظالمانہ اور بے رحمانہ حملے کا شکاربننے والے شہریوں کی اکثریت وکلاء برادری پر مشتمل تھی جوکہ ملک میں انصاف کی بالادستی کیلئے سرگرم تھے۔یہ حملہ پاکستان میں جمہوریت اور سول سوسائٹی کی جدوجہد کے سب سے اہم ستون کو کمزور نہیں کرےگا۔ہم جانتے ہیں کہ یہ حملہ پاکستانی عوام کے ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال ملک کیلئے عزم کو متزلزل نہیں کرے گا۔


    امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم اس حملے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  6. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    خطے ميں ہمارے اہم ترين اتحادی ہمارے اپنے فوجی اور علاقائ شراکت دار ہيں، نا کہ دہشت گرد گروہ اور ان کے قائدين جو ہمارے وسائل پر روزانہ حملے کرتے ہيں۔ اگر آپ کو اس ضمن ميں ذرا سا بھی شک ہے کہ امريکی حکومت ان دہشت گرد گروہوں کے قائدين کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائ کے ضمن ميں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر سکتی ہے تو پھر ان تنظيموں کے سابقہ قائدين کی لسٹ پر ايک نظر ڈاليں اور پھر يہ فيصلہ کريں کہ ان کو غير فعال کرنے میں کس نے وسائل، اينٹيلی جنس، تکنيکی معاونت اور سازوسامان فراہم کيا تھا۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ ا فغانستان میں ہے اور وہ وہاں سے خودکش بمبار پاکستان بھیج رہا ہے جو یہاں بے شمار معصوم عورتوں اور بچوں کو شہید کر رہے ہیں ۔ پاکستان کہیں دفعہ امریکی کمانڈر ان افغانستان سے کہہ چکے ہیں کہ فضل اللہ کی ایکٹوٹی کو کنٹرول کریں ۔اور تخریب کار پاکستان میں داخل ہونے سے روکیں ۔اور پاکستان میں ڈرؤن حملوں کی بجائے ٹی ٹی پی پر افغانستان کے اندر ڈرؤن حملے کریں لیکن امریکی کمانڈ نے پاکستان کے کہنے کے باوجود اس نیٹ ورک کو نہیں توڑا جو افغانستان کے اندر سے آپریٹ کرتا ہے اور پاکستان کے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں پر حملے کرتا ہے ۔اس کے علاوہ انڈیا کی ایجنسی راؤ بھی افغانستان میں سرگرم ہے جو پاکستان میں اپنے جاسوس بھیج رہی ہے نیٹو اور امریکی اسے نہیں روکتے ۔کیا یہ اتحاد یا دوستی کی نشانی ہے ۔
     
  8. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    صرف مذمت کافی نہیں ۔ اس تخریب کاری میں ملوث تخریب کار افغانستان سے آئے تھے اور انہیں راؤ کے ایجنٹوں نے ٹریننگ دے کر بھیجا تھا اور امریکہ اور نیٹو اور افغانستان نے انہیں کیوں نہیں روکا ۔اس کے علاوہ امریکہ انڈیا کو ان تخریب کاروائیوں سے روکتا کیوں نہیں ۔
     
  10. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امريکی حکومت پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر دراندازی کے واقعات سے پوری طرح آگاہ بھی ہے اور اس پر تشويش کا اظہار بھی کرتی ہے، جن کے نتيجے ميں دونوں طرف اموات ہوئ ہيں۔ ميں يہ واضح کر دوں کہ امريکی حکومت اس بات پر مکمل يقين بھی رکھتی ہے اور اسے تسليم بھی کرتی ہے کہ دہشت گردی کا عفريت سرحدوں کی دونوں جانب معصوم افراد کے لیے مشترکہ خطرہ ہے جس سے نبردآزما ہونے کے لیے دونوں ممالک کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس تناظر ميں ہمارے ليے يہ غير منطقی اور نقصان دہ امر ہو گا کہ ہم کسی ايک فريق کا ساتھ ديں يا بے مقصد الزام تراشی کريں جس کا واحد فائدہ ہمارے مشترکہ دشمنوں کو ہو گا۔ ہماری پوری توقع اور اميد ہے کہ دونوں ممالک مل کر اس بات کو يقینی بنائيں گے کہ مستقبل ميں اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔

    اس ضمن ميں امريکہ، افغانستان اور پاکستان کی جانب سے سرحدوں پر حاليہ واقعات کی جانچ کے لیے ایک مشترکہ عسکری ورکنگ گروپ کی تشکيل کے فيصلے کی حمايت کرتا ہے۔ ہم دونوں فريقين سے اپيل کرتے ہيں کہ وہ تعاون پر مبنی روابط جاری رکھيں تا کہ سرحدوں پر موجود تناؤ ميں کمی آ سکے اور مقامی علاقوں ميں آبادی کے تحفظ کو يقینی بنايا جا سکے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو وہی بات ہوئی کہ بھارتی ایجنٹ کو تخریب کاروں کو بھرتی اور ٹریننگ سے دینے سے نہیں روکنا ایک ورکنک گروپ کابل میں بیٹھ کرسرحدوں کے تناؤ میں کمی لائے گا ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں