1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سورۃ کہف اور ہدایتِ قرآنی کے چند ایمان افروز نکات

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏20 اگست 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم !

    پنل بھائی نے ایک لڑی میں سورہ کہف کا ترجمہ ارسال کیا جس پر دعا ہے اللہ تعالی انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
    واقعی قرآن مجید ہدایت قطعی ہے ایمان اور تقوی والوں کے لیے۔ :mashallah:

    قرآنی مجید کی سورہ کہف کو بغور پڑھنے اور اسکے ترجمے کے بغور مطالعہ سے چند ایمان افروز نکات میرے لیے مشعلِ راہ بنے وہ میں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ اس درخواست کے ساتھ کہ اگر کسی کو پسند آجائیں تو میرے لیے دعاءے خیر کردیجئے گا۔ وگرنہ اصلاح کی گنجائش اور ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔

    اصحابِ کہف اولیاء اللہ تھے۔ اور بنی اسرائیل کی امتوں میں سے تھے۔ انکی صحبت، سنگت اور معیت میں وفاداری سے رہنے والے کتے کا ذکر بھی قرآن مجید کا حصہ بنا دیا گیا۔ اور اس کتے کے بیٹھنے کی ادائیں تک اللہ تعالی نے بیان فرما دی۔ اصحابِ کہف پر دورانِ نیند اللہ تعالی کا جو جو فضل و کرم کروٹ بدلنے کی صورت میں، جسم کی سلامتی کی صورت میں ہوا۔ اسکا حصہء خیرات ان ولیوں کے در پر بیٹھے رہنے والے کتے کو بھی ملتا رہا۔ سبحان اللہ۔

    سبحان اللہ۔ کیا ایمان افروز آیات ہیں کہ ۔۔۔ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اصحابِ کہف کی تعداد کا جہاں بھی ذکر فرمایا۔ انکی صحبت، سنگت اور وفاداری میں رہنے والے کتے کو بھی اس عدد میں‌شامل فرمایا۔ سبحان اللہ۔ قربان جائیں اللہ تعالی کے دوستوں اور اولیائے کاملین کی شان کے۔ سبحان اللہ۔

    اس قرآنی حکم میں‌اللہ تعالی نے اصحابِ کہف یعنی اپنے اولیا اور انکے وفادار کتے کا بیان فرما کر ارشاد فرمایا کہ اے بندے انکی سنگت پر صبر و استقامت سے جم جاؤ۔ اور اپنی نظریں انکے چہرے پر یوں‌جماؤ کہ پھر تمھاری نگاہیں ان کے علاوہ آرائشِ دنیا کی طرف نہ دیکھیں۔ اور غافلانِ یاد کی صحبت و سنگت سے بچنے کا حکم دیا ۔
    اللہ اکبر۔

    حضرت خضر :as: بھی قولِ غالب کے مطابق ولی اللہ ہیں۔ اور عظیم نبی حضرت موسی :as: کا انکی تلاش میں جانے کے قرآنی ذکر سے ، اولیائے کرام کی تلاش اور زیارت کو جانا سنتِ انبیاء بن گیا۔ پھر وہ مقام جہاں مردہ بھنی ہوئی مچھلی زندہ ہوگئی اور دریا میں چلی گئی اور حضرت موسی :as: کا یہ فرمانا " یہی وہ مقام تھا جس کی تلاش میں نکلے تھے" سے اشارہ ملتا ہے کہ ولیء کامل حضرت خضر :as: کے ملنے کی وہی جگہ ہے جہاں‌مردوں کو حیات مل جاتی ہے۔
    پھر علم و حکمت کی بابت بھی راہنمائی ملتی ہے کہ حضرت خضر :as: کے پاس اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ علوم و حکمت کے کچھ خزانے ایسے بھی تھے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بھی انکی حکمت دریافت کرنا پڑی ۔

    حضرت ذوالقرنین کے اس واقعے میں بھی تفکر و تدبر کے بہت سے پہلو ہیں۔ ہم آج کسی بھی مسلمان کو کسی ولی اللہ سے توسل کرنے پر اسے شرک و بدعت کے فتوؤں کی زد میں لے آتے ہیں۔ جبکہ سائل بھی اللہ تعالی ہی کو حاجت روا جانتا ہو اور اسکی نیت محض توسل کی ہو۔ یہاں بھی حضرت ذوالقرنین اپنے لوگوں سے فرما رہے ہیں مجھے قوت سے مدد دو۔
    نہ تو انہوں نے معاذاللہ شرک کیا اور نہ ہی اللہ تعالی نے سرزنش فرمائی کہ خبردار ! میرے علاوہ کسی کو مدد کے لے مت پکارو۔ کیونکہ اللہ تعالی کی ذات گرامی اور ہر ذی شعور جانتا ہے کہ ایسی مدد مانگنے سے مراد شرکیہ مدد نہیں بلکہ اسبابی مدد ہے۔ توسلی مدد ہے۔ جو کہ امرِ الہی کے خلاف ہرگز نہیں۔

    بلاشبہ یہ سب واقعات ہدایتِ ربانی ہیں اور ایمان و تقوی کے ساتھ غور وفکر کرنے والوں کو قرانِ مجید کے ہر ہر حرف سے ہدایت میسر آتی ہے۔

    سبحان اللہ العظیم واللہ اکبر وھو علی کل شیء قدیر
    اللہ تعالی ہمیں قرآن مجید کو صحیح طور پر سمجھنے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

    پنل بھائی ۔ بارِ دیگر جزاک اللہ۔
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ
     
  3. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نعیم بھائی
    اللہ تعالی آپ کے علم و فہم میں مزید اضافہ فرمائے اور ہم سب کو قرآن کریم سے رہ نمائی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
    اس میں تو کوئی شبہ نہیں کہ ولی اللہ، اللہ تعالی کے مقرب بندے ہوتے ہیں اور ان کی صحبت و نظر سے انسان کی کایا پلٹ جاتی ہے لیکن آپ نے اوپر جو کچھ بھی تحریر فرمایا ہے اس میں ولی اللہ سے توسل کا تو کہیں ذکر نہیں آتا البتہ اگر آپ اس کا مفہوم یہی لیتے ہیں تو کیا یہ آپ کا اپنا تجزیہ نہیں ہے؟
     
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جزاک اللہ نعیم صاحب۔
    بہت ایمان افروز نکات ہیں۔
    اللہ تعالی ہم سب کو ایمان افزودگی والی قرآن فہمی اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    آمین ثم آمین بجاہ سیدالانبیاء والمرسلین :saw:
    نعیم صاحب۔ اللہ تعالی آپکے سینے کو ایمان کے لیے مزید کھول دے۔ آمین
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    بہت خوب نعیم صاحب۔
    قرآن مجید فرقان حمید کی آیات مقدسہ سے اولیائے کرام کی شان و فضیلت اور انکی صحبت و سنگت کی برکات پر بہت ہی عمدہ نکات ہیں۔ ایمان افروز تحریر ہے :mashallah:
     
  7. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جزاکما اللہ پنل ونعیم بھائی
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    کاشفی بھائی ۔ نور بہنا، برادر بھائی ، عقرب بھائی اور مجیب منصور بھائی !
    آپ سب کا بہت بہت شکریہ ۔ جزاکم اللہ خیرا
    اللہ تعالی ہم سب کو ایمان کی لذت و حلاوت عطا فرمائے۔ آمین
    دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
     
  9. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نعیم بھائی کیا صرف تعریف کرنے والوں ہی کو جواب دیں گے میری بھی ایک گزارش تھی "اس میں تو کوئی شبہ نہیں کہ ولی اللہ، اللہ تعالی کے مقرب بندے ہوتے ہیں اور ان کی صحبت و نظر سے انسان کی کایا پلٹ جاتی ہے لیکن آپ نے اوپر جو کچھ بھی تحریر فرمایا ہے اس میں ولی اللہ سے توسل کا تو کہیں ذکر نہیں آتا البتہ اگر آپ اس کا مفہوم یہی لیتے ہیں تو کیا یہ آپ کا اپنا تجزیہ نہیں ہے؟"
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سیف صاحب ۔ اللہ تعالی ہم سبکے دلوں میں محبت بھردے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں