1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوال آپ کا جواب پیر صاحب کا۔

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از پیر جنگلی, ‏20 فروری 2007۔

  1. پیر جنگلی
    آف لائن

    پیر جنگلی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سوال آپ کا اور جواب پیر صاحب کا کے عنوان سے اپنی اردو پر سب مریدوں اور مریدنیوں کو السلام علیکم۔۔ آپ نے مجھ سے بیعت کی ہے تو آپ میرے حقیقی مرید ہیں ورنہ مجازی مرید بننے سے کوئی نہیں بچ سکتا۔
    آپ کے مسائل اور انکا حل جاننے کے لیے سوال کیجیے ورنہ ہمیں خود ہی آپ کی طرف سے سوال اور جواب کا سلسلہ شروع کرنا پڑے گا۔اور پھر یہ آپ کو بہت مہنگا پڑے گا۔
    سوالات کی نوعیت= پاؤں سے لےکرسر کے بالوں تک مسائل کا مصالحے دار حل ہمارے پاس موجود ہے۔
    مزید آپ اپنی اور پرائی ( مجھے چھوڑ کر) ازدواجی زندگی اور غیر ازدواجی زندگی کے تمام مسائل جو حل ہو چکے ہیں وہ بھی اورجو ابھی حل ہونا باقی ہیں وہ بھی شیئر کرکے مزید کار آمد ،بس آمد ، اور جہاز آمد قسم کے ازبس مفید مشورے حاصل کر سکتے ہیں
    اب ہم اپنی انتہائی نیک تمناؤں کے ساتھ بغیر کوئی نکاح کیے رخصتی چاہتے ہیں ۔

    اللہ ہی حافط
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پیر جی ! سوال و جواب کا سلسلہ شروع کرنے کا بہت شکریہ !

    کنوارگی کے مسئلے کا کیا حل ہے جبکہ کنوارہ بدی کی راہ پر بھی نہ جانا چاہے اور نکاح کے لیے کوئی لڑکی بھی تیار نہ ہو ؟؟؟
     
  3. پیر جنگلی
    آف لائن

    پیر جنگلی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یہ بھی کوئی مسئلہ ہے؟

    کنوارگی کا مسئلہ تو آوارگی سے حل ہو سکتا ہے مگر وہ آپ چاھتے نہیں۔دسرا آپ کوئی ایسی لڑکی تلاش کیجیے جس سے کوئی لڑکا نکا ح کرنے کو تیا ر نہ ہو۔اب کوئی لڑکا اس لڑکی سے نکا ح کیوں نہیں کرنا چاہتا یہ کنوارگی میں آوارگی کا نتیجہ ہو سکتا ہے مگر آپ فکر نہ کریں ۔قربانی کے جذبے کے ساتھ ایسی لڑکی مل جا ے گی۔
    اور ہاں آپ لڑکی کو راضی کرنے کی بجائے لڑکی کے والدین کو چمک دمک دکھا کر راضی کریں۔ لڑکی کو راضی کرنے کی ذمے داری لڑکی کے والدین کے ضعیف کندھوں پر ڈال کر آپ مطلوب حاصل کر سکتے ہیں۔ ممکنہ حل حا ضر کر دیے ہیں۔ اب بھی اگر آپ کا مسئلہ حل نہ ھو تو حیرت کا مقام ہوگا۔
     
  4. پیر جنگلی
    آف لائن

    پیر جنگلی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کوئی نہیں ہے۔

    لگتا ہے یہاں سب شہری بابو ہیں اسلیے جنگل میں رہنے والوں کو لفٹ نہیں ملے گی۔
    یہ شہری بابو سوچتے ہیں کہ سوالوں کے جواب تو صرف ہم دے سکتے ہیں یہ جنگل میں‌رہنے والا کہاں سے آ گیا۔ خیر ہے لگے رھو منا بھا ئی ۔۔
     
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    پیر صاحب آپ سے کوئی سوال کیونکر کرے کہ پہلے ہی پیغام میں آپ نے ایسی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ کوئی ذی ہوش شخص آپ سے بات کرنا تو درکنار اگر آپ باالمشافہ موجود ہوتے تو آپ کی ٹھکائی بھی کر دیتا ۔۔۔۔

    بہرحال میری بات کو سنجیدہ نہ لیجئے گا ۔۔۔۔۔
     
  6. اظہرالحق
    آف لائن

    اظہرالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏24 جنوری 2007
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: کوئی نہیں ہے۔

    اے سرکٹ، ایسے باتاں نئیں کرو ڑے ، ہمارے جھنگل کو شہر نئیں بولو ڑے ، جھنگل میں تو پھر بھی جانور جب بھوکے ہوتے ہیں تب ہی پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں ادھر تو جسے آپ شہری بابو کہ رہے ہو ، انکا پیٹ تو بھرتا ہیں نہیں ۔۔ ۔

    ویسے میرا سوال یہ ہے کہ

    “کی بنوں دنیا دا؟“
    اردو میں “دنیا کا کیا بنے گا“
    انگلش میں “What will happend with the world"
    عربی میں “ماذا إرادة حدث مع العالم“
    فرانسیسی میں “Quelle volonté est arrivée avec le monde“
    جرمن میں “Welke wens met de wereld gebeurde“
    روسی میں “Что будет happend с миром“
    چینی میں “什麼意志發生了與世界“
    اور ہندی میں “दुनिअ क किअ ओव ग“

    آپ کو پتہ ہے نا جھنگل میں بھانت بھانت زبانیں بولی جاتیں ہیں تو آپ تو پیر ہو سبکےلئے جواب دیجیے ۔ ۔ ۔ہم سب منتظر ہیں ۔ ۔۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حجرت کبلہ پیڑ چنگلی ساحب !! (ماف کرنا میری جبان میں لقنت ہے)

    باقی سوالات کے جوابات تو آپ دیتے رہیئے گا۔ پہلے مہربانی فرما کر یہ پرچہ حل کردیں تاکہ ہماری اردو کے صارفین آپ کے بارے میں آگاہ ہو کر جلدی جلدی آپ کے مرید بن کر آپ کی عزت افزائی کر سکیں۔

    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic.php?t=1513

    شکریہ !!
     
  8. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    پیر صاحب! بنا نکاح کئے رخصتی کرکے سرپٹ دوڑ لگانے کی اتنی جلدی بھی کیا تھی کہ“اللہ ہی حافظ“ میں سے “ظ“ کا نقطہ ہی چھوڑ آئے۔
    اور ہاں جنگل میں رہنے والوں کو ہم لفٹ ضرور کرواتے ہیں لیکن صرف اس حد تک کہ یا تو شیخ صاحبان آکر جنگل میں رہنے والوں کا شکار کریں یا پھر یہ کہ ان کو پنجروں میں قید کردیا جائے۔۔۔ میرا خیال ہے کہ اتنا لفٹ کرانا کافی ہے۔
     
  9. پیر جنگلی
    آف لائن

    پیر جنگلی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بڑے نا ہنجار مرید ہیں

    دنیا کا دھڑن تختہ بنے گا۔ پھر اس تختے پر میرے تمام مریدوں کو غسل دیا جائے گا۔
    اور لفٹ دینے والے بابو یہ لفٹ اٹھا کر اپنے سسرال لے جاؤ اور جا کر اپنی سالیوں کو دے دو۔
    اور رہا مسئلہ شادی کیے بغیر رخصتی ۔۔بھائی یہ میری خواہش نہیں بلکہ بطور احسان ذکر کیا تھا۔ آخر پیر صاحب ہیں احسان کرکے جتایا نہیں تو فائدہ ؟
    رہا تعارف تو جلدی کس بات کی ہے ابھی ہم آپ کے فورم والوں کا تعارف تو پڑھ لیں پھر اپنے بارے میں بھی کوئی نہ کوئی جھوت لکھ ہی دیں گے۔
    اور ہاں بھائی املے کی غلطیا ں نہ نکا لا کرو ۔ہم پیر جی ہیں کوئی استاد جی نہیں ہیں۔
     
  10. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اچھاااااااااا ۔۔۔ تو آپ جھوٹے پیر ہیں۔ جبھی ہر کسی کے ساتھ اتنی بدتہذیبی سے پیش آرہے ہیں۔
     
  11. پیر جنگلی
    آف لائن

    پیر جنگلی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جھوٹ یا سچ

    زاہرا صاحبہ آپ بہت اچھی ہیں ۔ یہ ہمارے ریماکس ہیں آپ کے بارے میں
    اب آپ بتاؤکہ ہم جھوٹے ہیں یا سچے۔۔۔اگر جھوٹے تو ؟؟اگر سچے تو اپنے الفاظ واپس لو۔ رہا میرا خود جھوٹ لکھنے کے بارے میں خیال تو وہ آپ ذرا غور سے دیکھیں کہ کون سی لڑی پر موضوع چل رہا ہے۔ جب ہے ہی گپ شپ تو سچ بولنے کا فائدہ۔ چل معاف کردیتا ہوں اس دفع آئیند ہ کستاخی نہ کرنا ورنہ جلا کر راکھ بنا دونگا۔
     
  12. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ماشاءاللہ آپ لفظوں کے کھلاڑی ہیں ! ظاہر ہے کاروباری پیر ہوتے ہی ایسے ہیں۔

    لیکن صرف آپ کی یاد دہانی کے لیے عرض کروں‌کہ آپ نے جھوٹ بولنے کا پروگرام گپ شپ میں نہیں بلکہ اپنے تعارف میں بیان فرمایا تھا۔ اور اپنے تعارف میں‌آپ نے جو کچھ فرمایا وہ واقعی سچ نہیں لگتا ۔

    اور ہاں !! نہ جانے کیوں‌ آپکا اندازِ تحریر کچھ مانوس سا لگتا ہے۔ میں نے ایسا اندازِ تحریر کہیں پہلے بھی پڑھا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر !!

    والسلام
     
  13. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    پیر اور استاد

    پیر صاحب! یہ آپ نے پھر غلطی کردی لکھنے میں۔۔۔ صحیح لفظ “جھوت“ نہیں “جھوٹ“ ہے۔ اور پیر صاحبان تو دنیاوی استادوں سے بھی بڑے استاد ہیں، پھر آپ کیوں انکار فرمارہے ہیں کہ آپ استاد نہیں؟ پیر تو درحقیقت ایک استاد ہی ہوتا ہے۔۔۔ شاید آپ کے جنگل میں استادی شاگردی کا کوئی اصول نہیں۔۔۔
     
  14. پیر جنگلی
    آف لائن

    پیر جنگلی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب عرض ہے۔

    مریدین کی خدمت میں سلام عرض کے بعد ۔۔ میں جنگل میں خیریت سے ہوں اور آپ سب کی خیریت نیک مطلوب ہے ۔ اور دعا ہے کہ آپ سب کو آپکے نیک مطلوب جلد حاصل ہو جائیں۔ مگر آپ خود جلد بازی نہ کرنا یہ کام والدین کے ذمے لگا رہے تو اچھا ہے۔وہ آپکے مطلوب کی نیکی اور بدی کو زیادہ سمجھتے ہونگے۔
    املے کی غلطیاں نکالنے والے کسی پرائیویٹ اسکول میں جا کر نوکری کریں ۔
    مزید گپ شپ کے لیے آپ کے اگلے سوالات اور احساسات کا انتظار رہے گا۔
    اور ہاں ۔۔زاہرا صاحبہ۔۔ کو ہم سے مانوسیت محسوس ہو رہی ہے۔ دفع کرو ما یوسیت محسوس کرو بہتر رہے گا۔
     
  15. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    Re: جواب عرض ہے۔

    میں نے املے کی غلطی کے علاوہ آپ کی “پیری“ میں بھی ایک غلطی نکالی تھی، مابدولت اس طرف توجہ فرمانا پسند فرمائیں گے؟
     
  16. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    پینڈو پیر

    اسلام و علیکم
    جناب صرف جنگلی ہی نہیں بلکہ پینڈو پیر ہیں۔ آپ سوال تو بہت مانگتے ہیں لیکن جواب نہیں دیتے صرف باتوں سے کام چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔کیوں ذرا اوپر سے “اظہرالحق“ بھائی کے سوال کا جواب تو دیں پھر دیکھتے ہیں آپکی پیری کو کہ کتنے پانی میں ہیں۔کہ سوال میں بھی پیش کر دوں
     
  17. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    آپ سب تو پیر صاحب کی توہین کر رہے ہیں :84:
     
  18. پیر جنگلی
    آف لائن

    پیر جنگلی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یہ سب میرے توہین یافتہ مرید ہیں

    ارے بھائی یہ سب میرے توہین یافتہ مریدین ہیں ۔ یہ اپنے ابا کو بھی نہیں بخشتے پھر پیر صاحب کس کھیت کی مولی
    اور ہاں میں اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے نہیں‌آیا بلکہ آپ لوگوں کو جنگلی مرید بنانے آیا ہوں۔ مگر میں حیران ہو ں کہ آپ لوگ تو پہلے سے ہی جنگلی مرید ہیں ۔بس ضرورت تھی تمھیں ایک جنگلی پیر کی سو ہم آ گئے ۔ مگر اب لگتا ہے ادھر کوئی بڑا جنگلی پیر چاہیے ۔ ویسے لندن والے پیر کے بارے میں کیا خیال ہے اور ایک پیر ہے سندھ میں
    پیر صاحب شیخی بھگارا
    اب اگر کسی نے گستاخی کی تو میں اسکو رات بھر سونے نہیں دونگا۔
    ادھر ایسا دم کرونگا کہ رات بھر بے چین رہے گا اور صبح کو باؤلا باؤلا سا لگے گا۔ آج رات انتظار کو انتظار کرنا ہوگا نیند آنے کا۔
     
  19. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    Re: یہ سب میرے توہین یافتہ مرید ہیں

    سوال بھی پیر جی خود مانگتے ہیں اور جواب بھی نہیں دیتے اللہ معافی دے اس طرے کے نکمے پیروں سے
     
  20. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    پیر جی اگر آپ ڈبہ پیر نہیں ہیں تو اپنی اس جنگلی لڑی میں پہلے آگ لگا کر دکھائیں ۔یہاں تو سب کچھ بالکل ہی ٹھنڈا ہے اس طرح تو پیری مریدی نہیں چلتی ۔
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لگتا ہے پیڑ اپنے باپ کے بھی گستاخ ہیں جبھی سمجھتے ہیں کہ شاید ساری دنیا ہی ایسا کرتی ہے۔ ورنہ مذاق میں بھی والدین تک کوئی نہیں پہنچتا۔

    اور یہ یقیناً پیر کے روپ میں شیطانی طاقتوں کا آلہء کار معلوم ہوتا ہے جو اپنی اصلاح کرنے کی بجائے “معصوم مسلمانوں“ کو بھی “جنگلی مرید“ بنانے پر تُلا بیٹھا ہے۔
     
  22. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    ویسے سنجیدہ بات یہ ہے کہ ہمیں گپ شپ اور مذاق میں بھی کسی روحانی طریقہ تربیت جو براہ راست دین اسلام سے متعلق ہو کو نشانہء مذاق نہیں‌بنانا چاہیئے۔

    اور اگر جنگلی صاحب ایسا کر رہے ہیں تو یقیناً اسکے پیچھے انکے مخصوص عزائم ہوں گے۔ وگرنہ وہ خود کو

    ڈاکٹر جنگلی بھی ظاہر کر سکتے تھے۔
    ڈرائیور جنگلی بھی ممکن تھا ۔
    جنگلی رنگیلا بھی ظاہر کر سکتے تھے
    بے ذوق جنگلی بھی نام رکھ سکتے تھے۔
    پستول یا کارتوس جنگلی بھی نام رکھا جا سکتا تھا۔
    گستاخ جنگلی بھی ان پر کافی فٹ ہو سکتا تھا۔
     
  23. پیر جنگلی
    آف لائن

    پیر جنگلی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کنویں میں بھنگ پڑی ہے

    لگتا ہے کنویں میں بھنگ پڑی ہے ورنہ ایسے احمقانہ گمانات کا سلسلہ نہ چلتا۔
    اللہ کے فضل و کرم سے میںمسلمان ہون۔ عقیدہ توحید کو اور سنت رسول صلی ا للہ علیہ وسلم کو اسکی روح کے مطابق مانتا ہوں۔رہا گپ شپ کارنر میں ۔۔تو بھائی نوٹ رکھو یہ پیر جنگلی کا نک نیم میں نے نہیں بلکہ پاکستان میں شائع ہونے والے ایک رسالے میں کسی کا نک نیم تھا رسا لے کا نام چاند تھا۔ اسکو دیکھ کر میں نے اپنا نک چوائس کیا تھا
    اور یہ صرف دل لگی اور گپ شپ کے لئے تھا مگر آپ لوگ سب کے سب واقعی کسی پیر جنگلی کے مرید لگ رہے ہو۔ معذرت کے ساتھ۔
    یہ میں‌نے اس لیے شروع کیا تھا کہ چلو کچھ گپ شپ ہو جائے گی مگر یہاں تو کسی کو گپ شپ کا معنی بھی نہیں پتا۔
    اب اگر کسی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو میں صرف اسکے لیے دعا ہی کر سکتا ہوں۔
    ویسے جھوٹے پیروں کی نشاندہی کے لیے آپ میں‌سے کوئی ٹاپک شروع کرے پھر میں بتاؤں گا کہ جھوٹے اور سچے میں کیا فرق ہے۔ مگر یہ ٹاپک اسلامک سیکشن میں ہو۔تو اچھا ہے۔
     
  24. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اور اسلام کے نام پر ایسا انتشار پھیلانا ہی میرا مقصدِ اولیں ہے۔

    بات مکمل کریں جناب ۔ رک کیوں گئے ؟
     
  25. پیر جنگلی
    آف لائن

    پیر جنگلی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بچھو

    عقرب کے لیے .. جن کی فطرت میں ہو ڈسنا وہ ڈسا کرتے ہیں۔
     
  26. فائزہ
    آف لائن

    فائزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جنوری 2007
    پیغامات:
    5
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پیر صاحب آپ کس جنگل سے ہیں؟ اور آپ کے جنگل میں کون کون سے جانور پائے جاتے ہیں؟
     
  27. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    یہ بدعقیدگی کے جنگل میں سے تشریف لائے ہیں۔ وہاں پر ان جیسے بہت سے گستاخانِ اولیاء قسم کی مخلوق ہوتے ہیں جو معصوم و سادہ لوح مسلمانوں‌ کے عقائد کو متزلزل کرنے کا “نیک مقصد“ لئے پوری انٹرنیٹ دنیا میں پھرتے نظر آتے ہیں۔

    پیر صاحب ! آپ نے اپنے تعارف میں سے اپنا بلاگ کیوں ہٹا دیا ؟؟؟
     
  28. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    منافقت چھپ کر ہی تو حملہ کرتی ہے۔

    اہل حق اپنا عقیدہ و نظریہ کھل کر بیان کرتے ہیں۔
     
  29. پیر جنگلی
    آف لائن

    پیر جنگلی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وہی بے تکی راگنی

    پھر وہی بے تکی راگنی ۔ اپنے آپ کو زیادہ مسلمان سمجھنا اور دوسروں کو گستاخ اور بے دین سمجھنا یہی تو فرقہ واریت ہے۔ میں تو سب کو مانتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علی وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں اور اللہ کے بعد صرف ہمارے پیا رے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا رتبہ ہے باقی سب ہستیاں نبی کریم :saw: کے در کے غلام ہیں۔ اہل بیت :saw: اور اصحاب رسول :saw: اور اولیا
     
  30. عمار خاں
    آف لائن

    عمار خاں ممبر

    شمولیت:
    ‏28 ستمبر 2006
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ساتھیو! یہ جو کوئی بھی ہے، صرف تفریح کی غرض سے ایسا کررہا ہے۔۔۔ میرے خیال میں تو اسے سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں