1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوات: لوگ پھر ہنسے دیکھو

'متفرق تصاویر' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏22 فروری 2016۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ایک بچہ کھیل رہا ہے
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    سوات کا سفید محل.
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    سفید محل اندر سے
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    سورج ستارے کے نیچے
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کبل کا راستہ.
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسی گاؤں میں ابراہیم سے ملاقات ہوئی۔ ابراہیم جیپ ڈرائیور ہے۔ بولا، "صاحب صبح سویرے نکلا کرتا تھا اور کہیں رات کو واپسی ہوتی تھی، پانی کے اِدھر سے ادھر جانے کا راستہ نہیں تھا، بچے بوڑھے یا تو پیدل پار کرتے تھے، یا گاڑی میں، اکثر گاڑی پانی میں بند بھی ہوجاتی تھی، کسی مریض کو لانا لے جانا ہوتا تو اور مشکل تھی، آدھے گھنٹے کا راستہ پہنچتے پہنچتے دو تین گھنٹے لگ جاتے، گاڑی کا الگ نقصان ہوتا تھا۔ بڑی مشکل تھی۔ پر اب سڑک کے بعد راستہ بھی اچھا ہوگیا ہے اور کرائے بھی کم ہوئے ہیں۔ سامان لانے لے جانے میں بھی بڑا آسانی ہوئی ہے مقامی لوگوں کو۔"
    وہیں کہیں حاجی حضرت علی مل بھی گیا تھا، اس نے اپنی داڑھی پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا "قسم ہے خدا پاک کی تم لوگ غریب کا کام کرتے ہو بہت اچھے لوگ ہو تو میرا بھی کرو (بابا جی میرے گلے میں لٹکا کیمرا دیکھ کر مجھے میڈیا کا نمائندہ سمجھ رہے تھے)، میں اس عمر میں تمہیں دیکھ کر یہی کہنے وہاں سے آیا ہوں" (بزرگ نے دور کھیتوں کی طرف اشارہ کیا)۔ میں نے احتراماً ہنستے ہوئے کہا "بابا جی میں کام نہیں کرتا کوئی سوائے فوٹوگرافی اور لکھنے کے، مگر بس میں ہوا تو ضرور کروں گا۔"
    بابا جی ہانپتے ہوئے بولے "ہمارے کھیتوں کو پانی نہیں ملتا بڑی مشکل سے کھیتی باڑی کرتے ہیں، میں نے اپنی ساری جمع پونجی لگا کر ان پہاڑوں میں ٹیوب ویل لگوایا ہے، میرا دس لاکھ خرچ آ گیا، وہاں کم سے کم تیس کھیت ہیں، ان سب کو پانی دینے کے لیے پائپ چاہیے جس کا خرچ چھ لاکھ بنتا ہے۔ تم این جی او سے کہو کہ ہمارا کام کر دے ہم تم کو مرنے تک دعائیں دے گا۔"
    میں سن کر بولا کہ "بابا جی یہ میرے بس کا کام نہیں مگر یہ بات میں اپنے آرٹیکل میں لکھ کر حکام تک پہنچا دوں گا، خدا نے چاہا تو شاید آپ کا کام اسی وسیلے سے بن جائے"۔ حضرت علی نے ہاتھ میرے کاندھے پر رکھا اور چلتے ہوئے بولا "میں سمجھ گیا کہ کچھ نہیں ہو سکتا، تم ہم کو اتنی تفصیل نہ بتاتا تو اچھا تھا، ہمارے سب لوگ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہونا خود ہی کچھ کرنا پڑے گا مگر میں ہر این جی او کے بندے کے پاس جا کر کوشش کرتا ہوں کہ ہماری مدد ہو جائے اور ہر بندہ مجھے جھوٹی تسلی دے کر اور وعدے کر کے چلا جاتا ہے، کوئی کام نہیں کرتا، ہم نے خود دس لاکھ لگا کر ٹیوب ویل لگوا لیا اب پائپ چاہیے جس کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں، تم نے ہماری آس ہی توڑ دی ہے یہ سب سنا کر۔"
    میں سن کر چپ کھڑا رہا۔ بابا جی مڑے اور واپس چلنے لگے۔ مجھے اس کی چال میں صدیوں کی تھکن نظر آنے لگی۔ نامراد لوٹنا بھی کیسا بوجھل احساس ہوتا ہے۔ دھیان بٹانے کو میں اپنے کام میں مشغول ہو گیا۔ شام کو واپسی کی راہ لی تو اسی مقام سے گزرنا ہوا۔ چلتی جیپ سے میں نے دیکھا حضرت علی اپنے کھیت میں ٹیوب ویل کے بور کے پاس چپ چاپ بیٹھا تھا۔ عقب میں ہندوکش کے برف پوش پہاڑوں پر سورج ڈھل رہا تھا۔
    [​IMG]
    خوازہ خیلہ سے دریائے سوات کا منظر
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    خوازہ خیلہ میں میپل کے درخت کے نیچے
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ایک چرواہا گھر جا رہا ہے
     
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    سوات میں خواتین سڑکوں پر کافی تعداد میں نظر آتی ہیں
     
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    فضا گھٹ کے مقام پر دریائے سوات.
     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کھیتوں میں کام جاری ہے

     
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    دور دریائے سوات پر کونجوں کا غول تھا۔ شفق کی سرخی پانی میں در آئی تھی۔ بڑے بڑے گول پتھر جو شام کی سردی سے نیلے پڑنے لگے تھے۔ خزاں رسیدہ ٹنڈمنڈ درخت۔ دو مزدور سارا دن کام کے بعد تھکے ہارے گھروں کو لوٹ رہے تھے، اور ایک میں تھا جو دریائے سوات پر اڑتی کونجوں کو دیکھ رہا تھا۔ عقب میں کالام کے برف پوش پہاڑ نظرآ رہے تھے۔
    شام سمے دریا کنارے شفق کی سرخی میں گم ہوتی کونجوں کا غول میں تب تک ٹکٹکی باندھے دیکھتا رہا جب تک وہ آسمان کی وسعت میں گم نہیں ہوگیا۔ کونجیں چاہے دریائے چناب پر اتریں یا دریائے سوات میں، جاتے جاتے ایسے کرلاتی جاتی ہیں جیسے زخم خوردہ جاندار۔ یا کم سے کم مجھے ان کی آوازوں میں بڑا دکھ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
    چناب پر کونجوں کے قافلے اترتے اور رخصت ہوتے کئی بار دیکھے مگر سوات میں جب ان کا غول اڑا تو آسمان پر بکھرے رنگ آنکھوں میں پگھلنے لگے تھے اور پھر اندر باہر کے سب رنگ مل کر بے رنگے بہہ نکلے۔ اندر وحشت بھرنے لگی تو میں وہاں سے اٹھا اور سامنے نظر آتی زمرد پتھر کی کان پر چڑھنے لگا۔ اردگرد بنے تنگ و تاریک مکانوں اور گلیوں سے گزرتا ایک گھنٹے کی چڑھائی کے بعد میرے سامنے وادیء سوات کا منظر کھلا تو میں وہیں مبہوت کھڑا دیکھتا رہا اور سوچتا رہا کہ یہاں جہاں جگنوؤں کے قافلے اترے ہوئے ہیں وہاں انتہا پسندی نے کیسے قدم جمائے تھے۔
    میرے سامنے وادی دمک رہی تھی۔ زمین سے لے کر پہاڑوں کے ٹاپ تک برقی قمقمے روشن تھے جنہوں نے آسمان تک اجال رکھا تھا۔ میرے قدموں تلے بستیاں تھیں جن کی روشنیوں سے میری آنکھیں چندھیائی جا رہی تھیں۔ میری سماعتوں میں ان لوگوں کے جملے گونج رہے تھے جو انتہاپسندی سے متاثر ہوئے تھے اور بعد ازاں فوجی آپریشن کی وجہ سے انہیں سختیاں جھیلنی پڑیں تھیں۔ کرب و خوشی کی ملی جلی کیفیت کے ساتھ میں ٹاپ پر کتنی دیر بیٹھا رہا۔ سوات روشن تھا۔ آسمان روشن تھا۔ چاند روشن تھا۔ آنکھیں روشن تھیں۔ سوات ظلم کی تاریکیوں سے نکل کر نور میں لپٹا تھا۔ پھر میں نے سگریٹ کی مشعل جلائی اور سوچوں کو دھوئیں میں تحلیل کرنے لگا۔
    [​IMG]
    مینگورہ شہر پر رات کا منظر
     
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    چاند نکلے کسی جانب تیری زیبائی کا
    -----------------------------------
    کہیں اوپر کالے پہاڑوں پر بادل چھائے اور جب بادلوں کا پردہ چاک ہوا تو چوٹیاں سفید ہو چکی تھی۔ برف برس چکی تھی۔ چاندنی رات میں سفید چوٹیاں اب جگمگا رہی تھیں۔ دریائے سوات پاس سے بہہ رہا تھا جس کے پانیوں میں چاندی گھلی جا رہی تھی۔ کیا خواب جیسا منظر تھا۔ سوات میں چپ طاری تھی۔ اِکا دکا گاڑی کبھی کبھار سڑک سے گزرتی۔ نبض رک رک کے چلتی تھی۔ پانی تھم تھم کے بہے جا رہے تھے۔ ہائے باد فنا کے چلنے سے پہلے یہ آوارگی کی تنہا رات

    اک دل کا درد ہے کہ رہا زندگی کے ساتھ

    اک دل کا چین تھا کہ سدا ڈھونڈتے رہے

    http://www.dawnnews.tv/news/1033774/22feb2016-swat-log-phir-hanse-dekho-syed-mehdi-bukhari-bm
     

اس صفحے کو مشتہر کریں