1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوئی : ایف سی کی کارروائی ‘ کمانڈر سمیت 6 فراری ہلاک‘ واشک میں لیویز پر حملہ‘ ڈرائیور جاں بحق

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏24 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سوئی : ایف سی کی کارروائی ‘ کمانڈر سمیت 6 فراری ہلاک‘ واشک میں لیویز پر حملہ‘ ڈرائیور جاں بحق
    کوئٹہ (بیورورپورٹ+ نوائے وقت نیوز) فرنٹیئر کور بلوچستان نے سوئی کے علاقے درنجن نالہ میںکارروائی کرتے ہوئے فراری کمانڈز سمیت 6 شرپسندوں کو ہلاک کر دیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق اتوار کی صبح شرپسندوں نے مٹ ایریا میں ایف سی کی چیک پوسٹ نمبر 256 پر چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ایف سی کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فراری بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ ایف سی کے جوانوں نے ان کا پیچھا کیا۔درنجن نالہ کے مقام پر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد کمانڈر سمیت 6شرپسند ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے2 عدد کلاشنکوف 13عد د رائفلزاور 30کلو گر ام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ایف سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونیوالے لوگ ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میںملوث تھے۔ دریں اثناءکوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا تاہم پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسمیہ میں لویز کی پٹرولنگ کرنے والی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس ڈرائیور جاں بحق دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں