1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سنچریوں کی سنچری .... ٹنڈولکر کے نام

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏21 مارچ 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    سنچریوں کی سنچری .... ٹنڈولکر کے نام

    فاضل جمیلی


    لٹل ماسٹرسچن ٹنڈولکر نے سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے سچن نے 1989ء میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی زندگی کا پہلا ٹیسٹ کھیل کر انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت اس کی عمر سترہ سال کے لگ بھگ تھی۔ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات کے مصداق سچن نے اتنی چھوٹی عمر میں ہی کرکٹ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا تھا۔ پھر اس نے سنچریوں پر سنچریاں اسکورکرنا شروع کیں اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔میانداد کا ریکارڈ توڑا۔گواسکر کو پیچھے چھوڑا۔بریڈمین کا اعزاز چھینا۔گیری سوبر کے نام کی تختی توڑی ۔ویوین رچرڈ، برائن لاراسب سے آگے نکلتے ہوئے ایک ایسے مقام تک پہنچا ہے ، جہاں تک آنے کا کوئی کرکٹر محض خواب ہی دیکھ سکتا ہے ۔ سچن کا نام ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تاریخ میں رقم ہو گیا ہے ۔ اس کایہ ریکارڈتوڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ۔غالبا ہی کوئی کھلاڑی اس سے یہ اعزاز چھین سکے۔سچن کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس نے کرکٹ کو ایک پیشن کے طور پر کھیلا ہے ۔ وہ خود بھی کپتان رہا لیکن جب کپتان نہیں رہا تو کسی بھی کپتان کے ساتھ کھیلنے میں اس نے ذرا برابر بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔ گزشتہ دو دہائیوں سے اس نے کرکٹ کے میدانوں کو اپنی دلکش بلے بازی سے آباد رکھا ہے ۔ کسی اور کھلاڑی کے بس کی بات نہیں ۔آئیے سب مل کر اس عظیم کھلاڑی کو سلام پیش کریں۔اور ساتھ ہی یہ دعا بھی کریں کہ پاکستانی کھلاڑی بھی آپس کی رنجشوں اور سیاستوں کو چھوڑ کر صرف اور صرف کرکٹ پر دھیان دیں۔ملک وقوم کے لیے کھیلیں اور سنچریوں کی سنچری نہ کر سکیں تو کم ازکم سنچریوں کی ففٹی ہی کر لیں۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنچریوں کی سنچری .... ٹنڈولکر کے نام

    سچن ٹنڈولکر ۔۔ کرکٹ کی تاریخ میں انمٹ ہوگیا ہے
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سنچریوں کی سنچری .... ٹنڈولکر کے نام

    اس میں کوئی شک نہیں کہ سچن ایک عظیم بلے باز ہے۔ کرکٹ کی تاریخ میں سچن کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں